🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

138. الرجل يقع على الرجل أو يثب عليه
ایک شخص دوسرے شخص پر گرنے یا اس پر حملہ کرنے کے بارے میں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28214 ترقیم الشثری: -- 29448
٢٩٤٤٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو خالد عن حجاج عن (ابي) (١) عون عن شريح ان غلاما وثب على آخر، فتنحى الاسفل وانكسرت ثنية الاعلى، فضمن الاعلى ولم يضمن الاسفل.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط، هـ]: (ابن).
حضرت ابو عون فرماتے ہیں کہ ایک بچہ نے دوسرے پر چھلانگ ماری نیچے والا وہاں سے ہٹ گیا اور اوپر والے کا دانت ٹوٹ گیا تو حضرت شریح نے اوپر والے کو ضامن قرار دیا نہ کر نیچے والے کو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29448]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29448، ترقيم محمد عوامة 28214)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28215 ترقیم الشثری: -- 29449
٢٩٤٤٩ - (حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا) (١) عمران بن (حدير) (٢) عن ابي مجلز قال: لو صرع رجل على رجل فمات احدهما ضمن الباقي، (قال) (٣) : قلت: لم؟ قال: لانه (لا يطل دم مسلم) (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ع].
(٢) في [أ، ب]: (جدير).
(٣) في [ط، هـ]: (فإن).
(٤) في [ط]: (لا بطل دمه فسلن)، وفي [ب، ك]: (لا بطل دم مسلم)، وفي [هـ]: (لا يبطل دم مسلم).

حضرت عمران بن حدیر فرماتے ہیں کہ حضرت ابو مجلز نے ارشاد فرمایا: اگر ایک آدی کسی پر گرگیا پھر ان دونوں میں سے ایک کی موت واقع ہوگئی تو بچنے والا ضمان دے گا راوی کہتے ہیں میں نے پوچھا: کیوں؟ آپ نے فرمایا: اس لیے کہ مسلمان کا خون رائیگاں قرار نہں دیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29449]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29449، ترقيم محمد عوامة 28215)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28216 ترقیم الشثری: -- 29450
٢٩٤٥٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن منصور عن إبراهيم ان غلامين (كانا) (١) يلعبان (التحية) (٢) فصرع احدهما الآخر، فشج احدهما وانكسرت ثنية الآخر، فضمن (الاعلى الاسفل) (٣) ولم يضمن (الاسفل الاعلى) (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ب، ط]: (كان).
(٢) سقط من: [أ، ح، ط، هـ].
(٣) في [ط، هـ]: (الأسفل الأعلى).
(٤) في [أ، ح، ط، هـ]: (الأعلى الأسفل).

حضرت منصور فرماتے ہیں کہ دو بچے کھیل رہے تھے کہ ایک نے دوسرے کو پچھاڑا جس سے ایک کے سر میں چوٹ لگ گئی اور دوسرے کا دانت ٹوٹ گیا۔ حضرت ابراہیم نے اوپر گرنے والے کو نیچے والے کا ضامن بنایا اور نیچے والے کو اوپر والے کا ضامن بنایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29450]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29450، ترقيم محمد عوامة 28216)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28217 ترقیم الشثری: -- 29451
٢٩٤٥١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا (سفيان) (١) ، عن ⦗٢٠٦⦘ ابي حصين، عن شريح في رجل وقع على رجل من فوق بيت فمات الاعلى قال شريح: (٢) اضمن الارض؟.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب، ط].
(٢) في [هـ]: زيادة (لا).

حضرت ابو حصین فرماتے ہیں کہ ایک آدمی گھر کے اوپر سے کسی آدمی پر گرا تو اوپر سے گرنے والا مرگیا اس پر حضرت شریح نے فرمایا کیا میں زمین کو ضامن بناؤں؟ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29451]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29451، ترقيم محمد عوامة 28217)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28218 ترقیم الشثری: -- 29452
٢٩٤٥٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا (سريج) (١) قال: حدثنا إسرائيل عن جابر عن عامر قال: إن مات الاسفل ضمن الاعلى.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ع، هـ]: (شريح).
حضرت جابر فرماتے ہیں کہ حضرت عامر نے ارشاد فرمایا: اگر نیچے والا مرجائے تو اوپر سے گرنے والے کو ضامن بنایا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29452]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29452، ترقيم محمد عوامة 28218)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28219 ترقیم الشثری: -- 29453
٢٩٤٥٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الرحيم عن حجاج عن الحكم عن إبراهيم عن علي بن ابي طالب قال: كان (غلامان) (١) يلعبان فوثب احدهما على ظهر صاحبه، فانكسرت ثنية الاعلى، وشج الاسفل، فضمن بعضهم بعضا (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ط، ك]: (غلامين).
(٢) منقطع؛ إبراهيم لم يدرك عليًّا.

حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: دو بچے کھیل رہے تھے ان میں سے ایک نے اپنے ساتھی کے کمر پر چھلانگ ماری تو اوپر والے کے دانت ٹوٹ گئے اور نیچے والے کے سر پر چوٹ آئی تو آپ نے ان میں سے بعض کو بعض کا ضامن بنایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29453]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29453، ترقيم محمد عوامة 28219)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28220 ترقیم الشثری: -- 29454
٢٩٤٥٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا غندر عن شعبة عن الحكم في رجل وقع على رجل (من) (١) فوق بيت فمات احدهما، قال: يضمن الحي منهما.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ط، هـ]: (مر).
حضرت شعبہ فرماتے ہیں کہ حضرت حکم نے ایسے شخص کے بارے میں جو گھر کی چھت سے کسی پر گرا تو ان میں سے ایک مرگیا۔ آپ نے یوں فرمایا: ان دونوں میں سے زندہ کو ضامن بنایا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29454]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29454، ترقيم محمد عوامة 28220)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28221 ترقیم الشثری: -- 29455
٢٩٤٥٥ - (حدثنا ابو بكر قال) (١) : حدثنا (ابو بكر عن) (٢) مغيرة عن إبراهيم في رجل وثب على رجل فانكسرت ثنية الواثب، وشج الموثوب عليه، فابطل ثنية الواثب وضمنه شجة الموثوب عليه.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ب، جـ، م].
(٢) سقط من: [أ، ط، هـ].

حضرت مغیرہ فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے کسی پر چھلانگ ماری تو چھلانگ مارنے والے کے سامنے کے دانت ٹوٹ گئے اور جس پر چھلانگ ماری تھی اس کے سر پر چوٹ آئی تو حضرت ابراہیم نے چھلانگ مارنے والے کے دانتوں کو باطل قرار دیا اور جس پر چھلانگ مار ی گئی تھی اس کے زخم کا ضامن بنایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29455]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29455، ترقيم محمد عوامة 28221)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں