مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
153. العبد يجني الجنايات
اس غلام کا بیان جو قابل سزا جر م کرتا ہو
ترقیم عوامۃ: 28300 ترقیم الشثری: -- 29541
٢٩٥٤١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا حفص عن اشعث عن الحسن في العبد يجني الجنايات قال: يدفع إليهم (فيقتسمونه) (١) على قدر الجنايات.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (فيقسمونه).
حضرت اشعث فرماتے ہیں کہ حضرت حسن بصری نے اس غلام کے بارے میں فرمایا جس نے متعدد جنایات کی ہوں، وہ غلام ان لوگوں کو دے دیا جائے گا پس وہ لوگ اسے آپس میں جرموں کے بقدر تقسیم کرلیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29541]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29541، ترقيم محمد عوامة 28300)
ترقیم عوامۃ: 28301 ترقیم الشثری: -- 29542
٢٩٥٤٢ - حدثنا اءبوبكر قال: حدثنا يحيى بن سعيد عن سفيان عن عبد الملك عن الشعبي في عبد شج رجلا، ثم شج آخر، ثم شج آخر، (فقضى به للآخر) (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) كلمات غير واضحة في: [جـ]، وانظر المغني ٨/ ٣٠٥.
حضرت عبدالملک فرماتے ہیں کہ امام شعبی نے ایسے غلام کے بارے میں جو کسی آدمی کا سر زخمی کردے پھر اس نے دوسرے کا سر زخمی کردیا پھر کسی دوسرے کا سر زخمی کردیا۔ تو آپ نے اس غلام کا آخری والے کے حق میں فیصلہ فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29542]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29542، ترقيم محمد عوامة 28301)
ترقیم عوامۃ: 28302 ترقیم الشثری: -- 29543
٢٩٥٤٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن مهدي عن حماد بن سلمة عن حماد وربيعة قالا: يقتسمونه بالحصص.
حضرت حماد بن سلمہ فرماتے ہیں کہ حضرت حماد اور حضرت ربیعہ نے ارشاد فرمایا: وہ لوگ اسے اپنے حصوں کے اعتبار سے تقسیم کرلیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29543]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29543، ترقيم محمد عوامة 28302)