🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

173. القتيل يوجد بين الحيين
اس مقتول کا بیان جو دو محلوں کے درمیان پایا گیا ہو
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28429 ترقیم الشثری: -- 29676
٢٩٦٧٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الرحيم عن محمد بن إسحاق عن ابي جعفر ان عليا كان إذا وجد القتيل بين (القريتين) (١) قاس ما بينهما (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ب]: (الفريقين).
(٢) منقطع؛ أبو جعفر لم يدرك عليًا.

حضرت ابو جعفر فرماتے ہیں کہ جب مقتول شخص دو محلوں کے درمیان مرا ہوا پایا جاتا تو حضرت علی رضی اللہ عنہان دونوں کے درمیان پیمائش کرتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29676]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29676، ترقيم محمد عوامة 28429)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28430 ترقیم الشثری: -- 29677
٢٩٦٧٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الرحيم عن اشعث عن الشعبي قال: (قتل) (١) قتيل بين حيين من همدان بين وادعة و (خيوان) (٢) ، فبعث (معهم عمر) (٣) المغيرة ابن شعبة فقال: انطلق معهم فقس ما بين القريتين، فايهما كانت اقرب فالحق بهم القتيل (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (وجد).
(٢) في [ط، هـ]: (حيوان).
(٣) في [م]: (عمر معهم).
(٤) منقطع؛ الشعبي لم يدرك عمر، وأشعث ضعيف.

حضرت اشعث فرماتے ہیں کہ حضرت شعبی نے ارشاد فرمایا: ایک مقتول شخص جس کا تعلق ھمدان سے تھا وہ وادعہ اور خیوان کے درمیان مردہ حالت میں پایا گیا تو حضرت عمر نے ان لوگوں کے ساتھ حضرت مغیرہ بن شعبہ کو بھیجا اور فرمایا: تم ان کے ساتھ جاؤ اور دونوں بستوں کے درمیان فاصلہ کی پیمائش کرو۔ پس ان دونوں میں سے مقتول کے جو بھی قریب ہو تو اس مقتول کو ان بستی والوں سے ملاد و۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29677]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29677، ترقيم محمد عوامة 28430)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28431 ترقیم الشثری: -- 29678
٢٩٦٧٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا إسرائيل عن ابي إسحاق عن الحارث بن (الازمع) (١) قال: وجد قتيل باليمن بين وادعة (وارحب) (٢) فكتب عامل عمر إليه، فكتب إليه عمر ان قس ما بين الحيين، فإلى ايهما كان اقرب فخذهم به (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ب]: (الأرضع).
(٢) في [م]: (وأرجب).
(٣) منقطع؛ لم يروه أبو إسحاق عن الحارث، وتقدم برقم [٢٩٦٣٦].

حضرت ابو اسحاق فرماتے ہیں کہ حضرت حارث بن ازمع نے فرمایا: یمن کے علاقہ وادعہ اور ارحب کے درمیان ایک مقتول پایا گیا تو حضرت عمر کے گورنر نے آپ کو اس بارے میں خط لکھا؟ حضرت عمر نے اس گورنر کو جواب لکھا کہ تم ان دونوں محلوں کے درمیان پیمائش کرو پس ان دونوں سے وہ مقتول جس کے قریب ہو تو اس کے بدلہ ان کو پکڑ لو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29678]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29678، ترقيم محمد عوامة 28431)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں