مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
187. الرجل يستكره المرأة (فيفضيها)
اس آدمی کا بیان جو عورت سے زبردستی کرتا ہے اور اس کے دونوں راستوں کو ایک کردیتا ہے
ترقیم عوامۃ: 28475 ترقیم الشثری: -- 29734
٢٩٧٣٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا هشيم عن داود عن عمرو بن شعيب ان رجلا استكره امراة فافضاها فضربه عمر الحد وغرمه ثلث ديتها (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقطع؛ عمرو بن شعيب لم يدرك عمر.
حضرت عمرو بن شعیب فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے کسی عورت سے زبردستی کی اور اس کے دونوں راستوں کو ایک کردیاتو حضرت عمر نے اس پر حد لگائی اور اسے اس کی دیت کے تہائی حصے کا ذمہ دار بنایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29734]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29734، ترقيم محمد عوامة 28475)
ترقیم عوامۃ: 28476 ترقیم الشثری: -- 29735
٢٩٧٣٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا زيد بن الحباب عن خالد بن عبد الله عن خالد الحذاء عن ابان بن عثمان انه رفع إليه رجل تزوج جارية فافضاها، فقال فيها ⦗٢٧٧⦘ هو وعمر بن عبد العزيز: إن كانت ممن يجامع مثلها فلا شيء عليه، وإن كانت ممن لا يجامع مثلها فعليه ثلث الدية.
حضرت خالد حذا فرماتے ہیں کہ حضرت أبان بن عثمان کے سامنے ایسے آدمی کو پیش کیا گیا جس نے ایک لڑکی سے شادی کی اور اس کے دونوں راستوں کو ایک کردیا تو اس بارے میں آپ نے اور حضرت عمر بن عبدالعزیز نے فرمایا: اگر تو وہ لڑکی ان میں سے تھی کہ اس جیسی لڑکیوں سے جماع کیا جاتا ہے تو اس شخص پر کوئی چیز لازم نہیں ہوگی اور اگر وہ لڑکی ان میں سے تھی کہ اس جیسی لڑکیوں سے جماع نہیں کیا جاتا تو اس شخص پر تہائی دیت لازم ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29735]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29735، ترقيم محمد عوامة 28476)
ترقیم عوامۃ: 28477 ترقیم الشثری: -- 29736
٢٩٧٣٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن شيخ عن قتادة عن زيد بن ثابت في الرجل يعقر (١) المراة قال: إذا امسك (احدهما عن الآخر) (٢) فالثلث، وإن لم يمسك فالدية (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) لعله (يفضي) كما عند عبد الرزاق (٢٨٤٧٧).
(٢) المراد المسلكان عند المرأة، وفي [ط، هـ]: (أحدهما)، وفي [ز]: (أحدهما على الآخر).
(٣) مجهول؛ لإبهام راويه.
حضرت قتادہ فرماتے ہیں کہ حضرت زید بن ثابت نے ایسے شخص کے بارے میں جس نے عورت کے دونوں راستوں کو ایک کردیا، یوں ارشاد فرمایا: جب ان دونوں راستوں میں سے ایک دوسرے کو بند کردے تو تہائی دیت لازم ہوگی اور اگر بندنہ کرے تو مکمل دیت ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29736]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29736، ترقيم محمد عوامة 28477)