مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
196. الرجل يصب الماء في الطريق
اس آدمی کا بیان جو راستہ میں پانی پھینک دے
ترقیم عوامۃ: 28501 ترقیم الشثری: -- 29761
٢٩٧٦١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا شبابة بن سوار عن شعبة قال: سالت الحكم وحمادا عن رجل توضا فصب ماء في الطريق، قال حماد: يضمن.
حضرت شعبہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حکم اور حضرت حماد سے ایسے آدمی کے متعلق دریافت کیا جس نے وضو کر کے باقی بچا ہوا پانی راستہ میں بہادیا تو اس کا کیا حکم ہے؟ حضرت حماد نے فرمایا: اسے ضامن بنایا جائے اور حضرت حکم نے فرمایا: اسے ضامن نہیں بنایاجائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29761]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29761، ترقيم محمد عوامة 28501)
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 29762
٢٩٧٦٢ - وقال الحكم: لا يضمن.
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29762، ترقيم محمد عوامة ---)
ترقیم عوامۃ: 28502 ترقیم الشثری: -- 29763
٢٩٧٦٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن جابر عن عامر في القصاب والقصار ينضح بابه قال: يضمن.
حضرت جابر فرماتے ہیں کہ حضرت عامر نے قصائی اور دھوبی جو اپنے دروازے پر پانی بہاتے ہیں اس بارے میں آپ نے یوں فرمایا: اس کو ضامن بنایا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29763]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29763، ترقيم محمد عوامة 28502)
ترقیم عوامۃ: 28503 ترقیم الشثری: -- 29764
٢٩٧٦٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد السلام عن شعبة عن الحكم وحماد في الرجل السوقي ينضح بين يدي بابه فيمر به إنسان فيزلق فيعنت قال حماد: يضمن.
حضرت شعبہ فرماتے ہیں کہ حضرت حکم اور حضرت حماد سے اس دکاندار کے بارے میں مروی ہے جس نے اپنے دروازے کے سامنے پانی کا چھڑکاؤ کیا اتنے میں وہاں سے کوئی شخص گزرا اور وہ پھسل گیا پس اس کو چوٹ آگئی حضرت حماد نے فرمایا اس دکاندار کو ضامن بنایا جائے گا اور حضرت حکم نے فرمایا: اس کو ضامن نہیں بنایا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29764]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29764، ترقيم محمد عوامة 28503)
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 29765
٢٩٧٦٥ - وقال الحكم: لا يضمن.
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29765، ترقيم محمد عوامة ---)