مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
201. أول ما يقضى بين الناس
سب سے پہلے جس چیز کا لوگوں کے درمیان فیصلہ کیا جائے گا
ترقیم عوامۃ: 28527 ترقیم الشثری: -- 29791
٢٩٧٩١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا الاعمش عن ابي وائل عن عبد الله قال: قال رسول الله ﷺ:"اول ما يقضى بين الناس يوم القيامة في الدماء" (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ أخرجه مسلم (١٦٧٨)، وأحمد (٤٢١٣)، وأصله في البخاري (٦٥٣٣).
حضرت عبداللہ بن مسعود فرماتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: قیامت کے دن سب سے پہلے لوگوں کے درمیان خونوں کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29791]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29791، ترقيم محمد عوامة 28527)
ترقیم عوامۃ: 28528 ترقیم الشثری: -- 29792
٢٩٧٩٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا الاعمش عن (ابي وائل عن) (١) عمرو بن شرحبيل قال: اول ما يقضى بين الناس يوم القيامة في الدماء، يجيء الرجل آخذا بيد الرجل، قال: فيقول: يا رب هذا قتلني، فيقول: فيم قتلته؟ فيقول: قتلته لتكون العزة لفلان، فيقال: إنها ليست له، بؤ بعملك، ويجيء الرجل آخذا بيد الرجل فيقول: يا رب هذا قتلني، فيقول: فيم قتلته؟ فيقول: قتلته لتكون العزة لك، (قال) (٢) : فيقول: إن العزة لي.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [هـ].
(٢) سقط من: [ب].
حضرت ابو وائل فرماتے ہیں کہ حضرت عمرو بن شرحبیل نے ارشاد فرمایا: سب سے پہلے قیامت کے دن لوگوں کے درمیان خونوں کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا۔ آدمی دوسرے آدمی کا ہاتھ پکڑ کے لائے گا اور کہے گا: اے پروردگار! اس نے مجھے قتل کردیا تھا! اللہ رب العزت پوچھیں گے: تو نے اس کو کیوں قتل کیا؟ وہ کہے گا میں نے اس کو اس لیے قتل کیا تھا تا کہ فلاں کو عزت مل جائے پس کہا جائے گا: بیشک عزت تو اس کے لیے نہیں ہے تو اپنے عمل کے بوجھ کو اٹھا کر پھر۔ اور آدمی دوسرے آدمی کا ہاتھ پکڑ کر لائے گا اور کہے گا: اے پروردگار! اس نے مجھ کو قتل کردیا تھا! اللہ رب العزت پوچھیں گے: تو نے اس کو کیوں قتل کیا؟ وہ کہے گا میں نے اس کو اس لیے قتل کیا تھا تا کہ عزت تیرے لیے ہو۔ اللہ فرمائیں گے: بیشک عزت میرے ہی لیے ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29792]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29792، ترقيم محمد عوامة 28528)
ترقیم عوامۃ: 28529 ترقیم الشثری: -- 29793
٢٩٧٩٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا مروان بن معاوية عن التيمي عن ابي مجلز ⦗٢٩١⦘ عن قيس بن عباد قال: قال علي: انا اول من يجثو (للخصوم) (١) بين يدي الله يوم القيامة (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط، هـ]: (للخصم).
(٢) صحيح.
حضرت قیس بن عباد فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: میں سب سے پہلا شخص ہوں گا جو قیامت کے دن اللہ کے سامنے جھگڑے کے لیے دو زانوں ہو کر بیٹھے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29793]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29793، ترقيم محمد عوامة 28529)
ترقیم عوامۃ: 28530 ترقیم الشثری: -- 29794
٢٩٧٩٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا فضيل بن مرزوق عن عطية بن سعد العوفي عن عبد الرحمن بن جندب عن علي انه سئل عن قتلاه، وقتلى معاوية فقال: اجيء انا ومعاوية (فنختصم) (١) عند ذي العرش فاينا (فلج فلج) (٢) اصحابه (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ب]: (فتختصم).
(٢) في [أ، ط، هـ]: (أفلح، أفلح)، وانظر: مسند ابن الجعد (٢٠٠٧).
(٣) مجهول؛ لجهالة عبد الرحمن بن جندب.
حضرت عبدالرحمن بن جندب فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ سے ان کے مقتولین اور حضرت معاویہ کے مقتولین کے بارے میں دریافت کیا گیا؟ آپ نے فرمایا: میں اور معاویہ آئیں گے اور عرش کے پاس جھگڑا کریں گے پس ہم میں سے جو دلیل میں غالب آگیا تو اس کے ساتھی بھی دلیل میں غالب آجائیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29794]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29794، ترقيم محمد عوامة 28530)
ترقیم عوامۃ: 28531 ترقیم الشثری: -- 29795
٢٩٧٩٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن إبراهيم بن المهاجر عن إبراهيم قال: اول ما يقضى بين الناس يوم القيامة في الدماء.
حضرت ابراہیم بن مھاجر فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم نے ارشاد فرمایا: سب سے پہلے قیامت کے دن لوگوں کے درمیان خونوں کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29795]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29795، ترقيم محمد عوامة 28531)