🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

215. في قوله (تعالى): ﴿فمن تصدق به فهو كفارة له﴾
اللہ رب العزت کے ارشاد کی تفسیر کا بیان ’’پس جو شخص معاف کردے تو وہ کفارہ ہے اس کے گناہوں کا‘‘
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28565 ترقیم الشثری: -- 29833
٢٩٨٣٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن قيس بن مسلم عن طارق بن شهاب عن الهيثم بن الاسود عن عبد الله ابن عمرو ﴿فمن تصدق به فهو كفارة له﴾ [المائدة: ٤٥] ، قال: هدم (عنه) (١) من ذنوبه مثل ذلك (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، ط]: (عليه).
(٢) حسن؛ الهيثم بن الأسود صدوق.

حضرت ہیثم بن اسود فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بن عمرو نے اللہ رب العزت کے قول: { فَمَنْ تَصَدَّقَ بِہِ فَہُوَ کَفَّارَۃٌ لَہُ } کی تفسیر یوں بیان فرمائی: اس شخص سے اس جیسا گناہ ختم کردیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29833]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29833، ترقيم محمد عوامة 28565)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28566 ترقیم الشثری: -- 29834
٢٩٨٣٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا (هشيم) (١) عن مغيرة عن إبراهيم ﴿فمن تصدق به فهو كفارة له﴾ قال: للمجروح.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ط]: (هشام)، وفي [ب]: (بياض).
حضرت مغیرہ فرماتے ہیں کہ اللہ رب العزت کے قول { فَمَنْ تَصَدَّقَ بِہِ فَہُوَ کَفَّارَۃٌ لَہُ } ترجمہ:۔ جو شخص معاف کردے تو وہ کفارہ ہے اس کے گناہوں کا اس کے بارے میں حضرت ابراہیم نے فرمایا: زخمی کے لیے حکم ہے اور حضرت مجاہد نے فرمایا: زخم پہنچانے والے کے لیے حکم ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29834]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29834، ترقيم محمد عوامة 28566)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 29835
٢٩٨٣٥ - وقال مجاهد: للجارح.
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29835، ترقيم محمد عوامة ---)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28567 ترقیم الشثری: -- 29836
٢٩٨٣٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن منصور عن إبراهيم ومجاهد (قالا) (١) : كفارة للجارح، واجر الذي اصيب على الله.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، ط]: (قال).
حضرت منصور فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم اور حضرت مجاہد نے ارشاد فرمایا: گناہوں کا کفارہ ہوگا زخم پہنچانے والے کے لیے اور جس کو تکلیف پہنچی تھی اس کا اجر اللہ کے ذمہ ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29836]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29836، ترقيم محمد عوامة 28567)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28568 ترقیم الشثری: -- 29837
٢٩٨٣٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا يزيد بن هارون عن سفيان بن حسين عن الحسن ﴿فمن تصدق به فهو كفارة له﴾، قال: للمجروح.
حضرت سفیان بن حسین فرماتے ہیں کہ حضرت حسن بصری نے اللہ رب العزت کے قول { فَمَنْ تَصَدَّقَ بِہِ فَہُوَ کَفَّارَۃٌ لَہُ } کے بارے میں ارشاد فرمایا: یہ زخمی کے لیے حکم ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29837]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29837، ترقيم محمد عوامة 28568)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28569 ترقیم الشثری: -- 29838
٢٩٨٣٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن زيد بن اسلم، قال: سمعته يقول: إن عفا عنه، او اقتص منه، او (قبل) (١) منه الدية فهو كفارة (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (أقبل).
(٢) في [هـ]: زيادة (له)، وانظر: الأثر في تفسير ابن جرير ٦/ ٢٦٢.

حضرت سفیان فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت زید بن اسلم کو یوں فرماتے ہوئے سنا: اگر وہ اس کو معاف کردے یا اس سے قصاص لے لیے یا اس سے دیت قبول کرلے تو یہ گناہوں کا کفارہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29838]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29838، ترقيم محمد عوامة 28569)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28570 ترقیم الشثری: -- 29839
٢٩٨٣٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا جرير عن منصور عن إبراهيم ومجاهد قال: كفارة (للذي) (١) تصدق عليه، واجر الذي اصيب على الله.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (الذي).
حضرت منصور فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم اور حضرت مجاہد ان دونوں حضرات نے ارشاد فرمایا: گناہوں کا کفارہ اس شخص کے لیے ہوگا جس کو معاف کردیا گیا ہے اور جس کو تکلیف پہنچی تھی اس کا ثواب اللہ کے ذمہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29839]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29839، ترقيم محمد عوامة 28570)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28571 ترقیم الشثری: -- 29840
٢٩٨٤٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا الفضل بن دكين ويحيى بن آدم عن سفيان عن عطاء بن السائب عن سعيد بن جبير عن ابن عباس ﴿فمن تصدق به فهو كفارة له﴾ قال: للجارح (واجر المتصدق على الله) (١) (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من [أ، ط، هـ].
(٢) صحيح.

حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے آیت { فَمَنْ تَصَدَّقَ بِہِ فَہُوَ کَفَّارَۃٌ لَہُ } کی تفسیر یوں بیان فرمائی یہ حکم زخم پہنچانے والے کے لیے ہے اور معاف کرنے والے کا اجر اللہ کے ذمہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29840]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29840، ترقيم محمد عوامة 28571)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28572 ترقیم الشثری: -- 29841
٢٩٨٤١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا غندر عن شعبة عن عمارة عن ابي عقبة عن جابر بن زيد ﴿فمن تصدق به فهو كفارة له﴾، قال: (للجارح) (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في (هـ): [للمجروح].
حضرت ابو عقبہ فرماتے ہیں کہ حضرت جابر بن زید نے آیت { فَمَنْ تَصَدَّقَ بِہِ فَہُوَ کَفَّارَۃٌ لَہُ } کی تفسیر یوں بیان فرمائی گناہوں کے کفارے کا حکم زخم پہنچانے والے کے لیے ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29841]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29841، ترقيم محمد عوامة 28572)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28573 ترقیم الشثری: -- 29842
٢٩٨٤٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن عيينة عن الزهري عن ابي إدريس عن عبادة بن الصامت عن النبي ﷺ انه قال: (تبايعوني) (١) على ان لا تشركوا بالله شيئا، ولا تزنوا، ولا تسرقوا، فمن اصاب من ذلك شيئا فعوقب به، فهو كفارته) (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [م]: (تبايعننى).
(٢) صحيح؛ أخرجه البخاري (٤٨٩٤)، ومسلم (١٧٠٩).

حضرت عبادہ بن صامت فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم میرے سے بیعت کروتم اللہ کے ساتھ کسی چیز کو شریک نہیں ٹھہراؤ گے تم زنا نہیں کرو گے، چور ی نہیں کرو گے، پس جس شخص نے اس میں سے کوئی کام کیا سو اسے اس کی سزا دی جائے گی اور وہی اس کے گناہوں کا کفارہ ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29842]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29842، ترقيم محمد عوامة 28573)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں