🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

5. في السارق يؤخد قبل أن يخرج من البيت بالمتاع
چورسامان سمیت گھر سے نکلنے سے پہلے ہی پکڑا جاتا ہے، اس کے احکام
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28698 ترقیم الشثری: -- 29976
٢٩٩٧٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن ابن جريج عن سليمان بن موسى عن عثمان قال: ليس عليه قطع حتى يخرج بالمتاع من البيت (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقطع؛ سليمان بن موسى لا يروي عن عثمان.
حضرت سلیمان بن موسیٰ فرماتے ہیں کہ حضرت عثمان نے ارشاد فرمایا: اس کا ہاتھ نہیں کٹے گا یہاں تک کہ وہ گھر سے سامان لے کر نکل جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 29976]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29976، ترقيم محمد عوامة 28698)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28699 ترقیم الشثری: -- 29977
٢٩٩٧٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن ابن جريج عن عمرو بن شعيب عن ابن عمر قال: ليس عليه قطع حتى يخرج بالمتاع من البيت (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقطع؛ عمرو بن شعيب لا يروي عن ابن عمر.
حضرت عمرو بن شعیب فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے ارشاد فرمایا، اس چور کا ہاتھ نہیں کٹے گا یہاں تک کہ وہ گھر سے سامان لے کر نکل جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 29977]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29977، ترقيم محمد عوامة 28699)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28700 ترقیم الشثری: -- 29978
٢٩٩٧٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا حميد بن عبد الرحمن عن موسى بن ابي الفرات عن عمر بن عبد العزيز قال: لا يقطع حتى يخرج بالمتاع من البيت.
حضرت موسیٰ بن ابو الفرات فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن عبدالعزیز نے ارشاد فرمایا: اس کا ہاتھ نہیں کاٹا جائے گا یہاں تک کہ وہ گھر سے سامان لے کر نکل جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 29978]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29978، ترقيم محمد عوامة 28700)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28701 ترقیم الشثری: -- 29979
٢٩٩٧٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا حفص عن حجاج عن حصين الحارثي (عن الشعبي عن الحارث عن) (١) علي، قال: اتي برجل قد نقب، فاخذ على تلك الحال، فلم يقطعه (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: بياض.
(٢) مجهول؛ حصين الحارثي مجهول.

حضرت حارث فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کے پاس ایک آدمی لایا گیا تحقیق جس نے نقب لگائی تھی پس اسے اسی حالت میں پکڑ لیا گیا تو آپ نے اس کا ہاتھ نہیں کاٹا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 29979]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29979، ترقيم محمد عوامة 28701)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28702 ترقیم الشثری: -- 29980
٢٩٩٨٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو معاوية عن (عاصم) (١) عن الشعبي انه سئل عن رجل سرق سرقة ثم كورها، فادرك قبل ان يخرج من البيت، قال: ليس (عليه) (٢) قطع.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: بياض.
(٢) في [أ]: (علة).

حضرت عاصم فرماتے ہیں کہ امام شعبی سے ایسے آدمی کے متعلق سوال کیا گیا جس نے چوری کی پھر سامان کو گٹھڑی میں لپیٹ لیا پس اسے گھر سے نکلنے سے قبل ہی پکڑلیا گیا؟ آپ نے فرمایا: اس کا ہاتھ نہیں کٹے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 29980]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29980، ترقيم محمد عوامة 28702)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28703 ترقیم الشثری: -- 29981
٢٩٩٨١ - [حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن مسهر عن زكريا عن الشعبي قال: ليس عليه قطع] (١) حتى يخرج المتاع (من البيت) (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط ما بين القوسين من: [جـ].
(٢) بياض في [جـ].

حضرت زکریا فرماتے ہیں کہ امام شعبی نے ارشاد فرمایا: اس کا ہاتھ نہیں کٹے گا یہاں تک کہ وہ سامان گھر سے نکال لے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 29981]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29981، ترقيم محمد عوامة 28703)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28704 ترقیم الشثری: -- 29982
٢٩٩٨٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج قال: قلت لعطاء: (يؤخذ) (١) السارق قد اخذ المتاع وقد جمعه في البيت؟ قال: لا قطع عليه حتى يخرج به، زعموا.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (لوخذ).
حضرت ابن جریج فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء سے دریافت کیا: چور کو سامان گھر میں جمع کرتے ہوئے پکڑ لیا گیا اس کا کیا حکم ہے؟ آپ نے فرمایا: اس کا ہاتھ نہیں کٹے گا یہاں تک کہ وہ سامان کو نکال لے، صحابہ نے یوں کہا ہے اور حضرت عمروبن دینار نے فرمایا: میں رائے نہیں رکھتا کہ اس کا ہاتھ کٹے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 29982]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29982، ترقيم محمد عوامة 28704)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 29983
٢٩٩٨٣ - قال: (و) (١) (٢) عمرو بن دينار: ما ارى عليه قطعا.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [جـ].
(٢) في [هـ]: زيادة (لي).

تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29983، ترقيم محمد عوامة ---)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28705 ترقیم الشثری: -- 29984
٢٩٩٨٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الاعلى عن داود عن ابي حرب بن ابي الاسود ان لصا نقب بيت قوم فادركه الحراس فاخذوه، فرفع إلى ابي الاسود فقال: وجدتم معه شيئا؟ (فقالوا: لا) (١) فقال: (البائس) (٢) اراد ان يسرق فاعجلتموه، فجلده خمسة وعشرين سوطا.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من [جـ].
(٢) في [أ، ب، ط]: (الناس)، وفي [هـ]: (للناس).

حضرت داود فرماتے ہیں کہ حضرت ابو حرب بن ابو الاسود نے فرمایا: ایک چورنے چند لوگوں کے گھر میں نقب لگائی اس کو چوکیداروں نے اسے دیکھ لیا اور اس کو پکڑ کر اس کا معاملہ حضرت ابو الاسود کی خدمت میں پیش کردیا۔ آپ نے پوچھا: تم نے اس کے پاس کوئی چیز پائی؟ انہوں نے کہا، نہیں آپ نے فرمایا: اس غریب و حاجتمند نے چوری کا ارادہ کیا پس تم نے اس پر جلدی کی سو آپ نے اسے پچیس کوڑے مارے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 29984]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29984، ترقيم محمد عوامة 28705)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28706 ترقیم الشثری: -- 29985
٢٩٩٨٥ - حدثنا ابو بكر قال، حدثنا يؤيد بن هارون عن حماد (بن) (١) سلمة عن حميد ان عمر بن عبد العزيز كتب في سارق الا يقطع حتى يخرج بالمتاع من الدار لعله (تعوض له) (٢) توبة قبل ان يخرج من الدار.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ب]: (عن).
(٢) في [أ، ط، هـ]: (يعرض).

حضرت حمید فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن عبدالعزیز نے چور کے بارے میں خط لکھا: اس کا ہاتھ نہیں کاٹا جائے گا یہاں تک کہ وہ سامان لے کر گھر سے نکل جائے شاید کہ گھر سے نکلنے سے قبل ہی اسے توبہ کی توفیق مل جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 29985]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29985، ترقيم محمد عوامة 28706)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں