مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
13. في الرجل يسرق مرارا ويزني ويشرب الخمر، ما عليه؟
اس آدمی کابان جو باربار چوری کرتا ہو زنا کرتا ہو اور شراب پیتا ہو اس پر کیا سزا لازم ہوگی؟
ترقیم عوامۃ: 28753 ترقیم الشثری: -- 30037
٣٠٠٣٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا جرير عن مغيرة عن إبراهيم قال: إذا سرق مرارا فإنما تقطع يد واحدة، وإذا شرب الخمر مرارا وإذا قذف [ (مرارا) (١) فإنما عليه حد] (٢) واحد.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ك].
(٢) بياض في: [جـ].
حضرت مغیرہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم نے ارشاد فرمایا: جب ایک شخص نے کئی بارچوری کی تو اس کا ایک ہی ہاتھ کاٹا جائے گا اور جب اس نے کئی بار شراب پی اور جب اس نے کئی بار تہمت لگائی تو اس پر ایک ہی حدلازم ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30037]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30037، ترقيم محمد عوامة 28753)
ترقیم عوامۃ: 28754 ترقیم الشثری: -- 30038
٣٠٠٣٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا سهل بن يوسف عن عمرو عن الحسن في الرجل يؤخذ وقد (زنى غير) (١) مرة بامراة واحدة (او اكثر) (٢) من ذلك من النساء، قال: (٣) حد واحد، (والسارق) (٤) يؤخذ وقد سرق مرارا (مثل ذلك) (٥) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (بياض).
(٢) في [ط]: (وأكثر).
(٣) في [هـ]: زيادة (عليه).
(٤) في [جـ]: (والسارت).
(٥) سقط من: [جـ].
حضرت عمرو فرماتے ہیں کہ حضرت حسن بصری سے ایسے آدمی کے بارے میں مرو ی ہے جس کو پکڑا گیا اس حال میں کہ اس نے ایک عورت سے کئی مرتبہ زنا کیا یا کئی عورتوں سے کئی مرتبہ زنا کیا؟ آپ نے فرمایا: ایک سزا ہوگی اور چور کو پکڑ لیا گیا جس نے کئی مرتبہ چوری کی تھی اس کے بارے میں ایسا ہی فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30038]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30038، ترقيم محمد عوامة 28754)
ترقیم عوامۃ: 28755 ترقیم الشثری: -- 30039
٣٠٠٣٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا حفص عن اشعث عن ابن سيرين قال: كان يقول -او يقال-: إذا سرق الرجل من (شتى) (١) ثم (يقطع) (٢) لواحد كان لهم جميعا.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (شي).
(٢) في [أ، ب، جـ، ك، م]: (قطع).
حضرت اشعث فرماتے ہیں کہ حضرت ابن سیرین نے فرمایا: یوں کہا جاتا تھا جب اس نے بہت سی چوریاں کیں پھر ایک آدمی کی وجہ سے اس کا ہاتھ کاٹ دیا گیا تو یہ ان تمام چوریوں کی سزا ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30039]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30039، ترقيم محمد عوامة 28755)
ترقیم عوامۃ: 28756 ترقیم الشثری: -- 30040
٣٠٠٤٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الصمد بن عبد الوارث عن هشام الدستوائي عن حماد قال: إذا سرق مرارا فلم (يقدروا) (١) عليه إلا بعد، فإنما تقطع يد واحدة.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (يقدر).
حضرت ہشام دستوائی فرماتے ہیں کہ حضرت حماد نے ارشاد فرمایا: جب ایک شخص نے کئی بار چوری کی اور لوگ اس پر قابو نہ پاسکے مگر بعد میں جا کر تو اس کا ایک ہی ہاتھ کاٹا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30040]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30040، ترقيم محمد عوامة 28756)
ترقیم عوامۃ: 28757 ترقیم الشثری: -- 30041
٣٠٠٤١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن إدريس عن اشعث عن ابن سيرين قال: إذا سرق من شتى فقطع لبعضهم لم يقطع بعد إلا ان يحدث سرقة.
حضرت اشعث فرماتے ہیں کہ حضرت ابن سیرین نے ارشاد فرمایا: جب چور نے بہت سی چوریاں کیں پس ان میں سے کچھ کی وجہ سے اس کا ہاتھ کاٹ دیا جائے گا مگر یہ کہ وہ نئے سرے سے چوری کرلے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30041]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30041، ترقيم محمد عوامة 28757)
ترقیم عوامۃ: 28758 ترقیم الشثری: -- 30042
٣٠٠٤٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عمر عن ابن جريج عن عطاء قال: إذا سرق ثم سرق ثم اتي به (فحد) (١) واحد، وكذلك في الزنا.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (فمر).
حضرت ابن جریج فرماتے ہیں کہ حضرت عطاء نے ارشاد فرمایا: جب ایک شخص نے چوری کی پھر دوبارہ اس نے چوری کرلی پھر اسے پکڑ کر لایا گیا تو ایک ہی حدہوگی اور اسی طریقہ سے زنا میں ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30042]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30042، ترقيم محمد عوامة 28758)
ترقیم عوامۃ: 28759 ترقیم الشثری: -- 30043
٣٠٠٤٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج قال: قال ابن شهاب في رجل سرق ثم شهد عليه انه قد سرق (قبل) (١) ذلك مرارا واعترف من عقوبته، قال: (تقطع) (٢) يده.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ب].
(٢) في [أ]: (بقطع).
حضرت ابن جریج فرماتے ہیں کہ حضرت ابن شہاب سے ایسے آدمی کے بارے میں پوچھا گیا جس نے چوری کی تھی پھر اس کے خلاف گواہی دی گئی کہ اس نے اس سے پہلے کئی مرتبہ چوری کی ہے یا اس نے خود اپنی سزا کے ساتھ اس بات کا اعتراف کرلیا ہو تو اس کا کیا حکم ہے؟ آپ نے فرمایا: اس کا ہاتھ کاٹ دیا جائے گا اور حضرت ابن شہاب نے یوں بھی فرمایا: ایک آدمی نے زنا کیا پس اس کے خلاف گواہی دی گئی یا اس نے خود اس بات کا اعتراف کرلیاتو اس پر بھی ایک ہی حد قائم کی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30043]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30043، ترقيم محمد عوامة 28759)
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 30044
٣٠٠٤٤ - وقال ابن شهاب في رجل زنى فشهد عليه او اعترف بذلك، قال: يقام عليه حد واحد.
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30044، ترقيم محمد عوامة ---)