🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

14. في العبد يقر بالجلد هل يجوز ذلك عليه؟
اس غلام کا بیان جو کوڑوں کا اقرار کرلے: کیا یہ کوڑے مارنا اس پر جائز ہوگا؟
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28760 ترقیم الشثری: -- 30045
٣٠٠٤٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا هشيم عن ابي حرة عن الحسن قال: يجوز إقرار العبد فيما اقر به من حد يقام عليه، و (ما) (١) اقر به مما تذهب [ (فيه) (٢) (رقبته) (٣) فلا يجوز] (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (مها)، وفي [أ، ب، ك]: (ومما)، وفي [هـ]: (مهما).
(٢) سقط من: [ط].
(٣) في [أ، ط، هـ]: (رقبته فيه).
(٤) سقط من: [جـ].

حضرت ابو حرہ فرماتے ہیں کہ حضرت حسن بصری نے ارشاد فرمایا: غلام کا اقرار ان معاملات میں درست ہے جن میں اس پر حد قائم ہو۔ البتہ جن معاملات میں اس کی جان جائے ان میں اس کا اقرار درست نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30045]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30045، ترقيم محمد عوامة 28760)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28761 ترقیم الشثری: -- 30046
٣٠٠٤٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن عياش عن الاعمش عن ابي إسحاق ان عبدا (اقر) (١) عند شريح بالسرقة فلم يقطعه.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، ط]: (قر).
حضرت اعمش فرماتے ہیں کہ حضرت ابو اسحاق نے ارشادفرمایا: ایک غلام نے حضرت شریح کے سامنے چوری کا اقرار کیا تو آپ نے اس کا ہاتھ نہیں کاٹا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30046]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30046، ترقيم محمد عوامة 28761)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28762 ترقیم الشثری: -- 30047
٣٠٠٤٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان (عن) (١) جابر وعبد الله بن (عيسى) (٢) عن الشعبي انه قال: ليس على العبد يقر بالسرقة قطع.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، ط]: (وجابر).
(٢) هو ابن أبي ليلى، وفي [أ، ب، ط، هـ]: (موسى).

حضرت جابر اور حضرت عبداللہ بن عیسیٰ فرماتے ہیں کہ حضرت شعبی نے ارشاد فرمایا: اس غلام پر جو چوری کا اقرار کرلے ہاتھ کاٹنے کی سزا جاری نہیں ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30047]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30047، ترقيم محمد عوامة 28762)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28763 ترقیم الشثری: -- 30048
٣٠٠٤٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا الضحاك بن مخلد عن ابن جريج عن سليمان بن موسى قال: لا يجوز اعتراف العبد إلا ببينة.
حضرت ابن جریج فرماتے ہیں کہ حضرت سلیمان بن موسیٰ نے ارشاد فرمایا: غلام کا اعتراف کرنا جائز نہیں ہوگا مگر گواہوں کے ساتھ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30048]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30048، ترقيم محمد عوامة 28763)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28764 ترقیم الشثری: -- 30049
٣٠٠٤٩ - [حدثنا ابو بكر قال: حدثنا الضحاك بن مخلد عن ابن جريج عن عطاء قال: لا يجوز اعتراف العبد] (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط الخبر من: [أ، ب، ط، هـ].
حضرت ابن جریج فرماتے ہیں کہ حضرت عطاء نے ارشاد فرمایا: غلام کا اعتراف کرنا جائز نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30049]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30049، ترقيم محمد عوامة 28764)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28765 ترقیم الشثری: -- 30050
٣٠٠٥٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن إسرائيل عن جابر عن ابي الضحى والشعبي قالا: لا يقام على (العبد) (١) حد باعتراف إلا ببينة.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ، م]: (عبد).
حضرت جابر فرماتے ہیں کہ حضرت ابو الضحی اور حضرت شعبی نے ارشاد فرمایا: غلام کے اعتراف کی وجہ سے اس پر حد قائم نہیں کی جائے گی مگر جبکہ وہ بینہ کے ساتھ ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30050]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30050، ترقيم محمد عوامة 28765)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28766 ترقیم الشثری: -- 30051
٣٠٠٥١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا معاذ عن اشعث عن الحسن انه كان يقول: لا يجوز إقرار العبد على نفسه إذا بلغ النفس في خطا ولا عمد.
حضرت اشعث فرماتے ہیں کہ حضرت حسن بصری فرمایا کرتے تھے: کسی ایسے ارادی اور غیر ارادی جرم میں غلام کا اقرار معتبر نہیں ہے جس میں اس کی جان جاتی ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30051]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30051، ترقيم محمد عوامة 28766)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28767 ترقیم الشثری: -- 30052
٣٠٠٥٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا يزيد بن هارون عن ابي مالك الاشجعي قال: حدثني اهل (هرمز) (١) والحي عن هرمز انه اتى عليا فقال: إني اصبت حدا، (فقال) (٢) : تب إلى الله واستتر، قال: يا امير المؤمنين طهرني، قال: (قم) (٣) يا قنبر فاضربه الحد، (وليكن هو يعد) (٤) لنفسه، فإذا نهاك فانته، وكان مملوكا (٥) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (هرمن).
(٢) في [جـ، ك، م]: (قال).
(٣) سقط من: [هـ].
(٤) في [ط، هـ]: (ولكن هو يحد).
(٥) مجهول؛ لجهالة أهل هرمز.

حضرت ابو مالک اشجعی فرماتے ہیں کہ اہل ھرمز اور حی بیان کرتے ہیں کہ ھرمز حضرت علی رضی اللہ عنہ کی خدمت میں آیا اور کہنے لگا: بیشک میں نے حد کو پا لیا ہے آپ نے فرمایا: اللہ سے توبہ کرو اور اور اپنے گناہ کو چھپاؤ اس نے کہا اے امیرالمومنین! آپ مجھے پاک کردیں۔ آپ نے فرمایا: اے قنبر! کھڑے ہوجاؤ اور اس پر حد لگاؤ اور یہ خود ہی اپنی سزا شمار کرے گا پس جب یہ تمہیں روک دے تو رک جانا اور ھرمز ایک غلام تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30052]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30052، ترقيم محمد عوامة 28767)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں