مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
16. في أربعة شهدوا على الرجل بالزنا فلم يعدلوا
ان چار آدمیوں کا بیان جنہوں نے آدمی کے خلاف زنا کرنے کی گواہی دی پس ان کو عادل قرار نہیں دیا گیا
ترقیم عوامۃ: 28771 ترقیم الشثری: -- 30056
٣٠٠٥٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا (هشيم) (١) عن إسماعيل عن الشعبي في اربعة شهدوا على رجل بالزنا فكان احدهم ليس بعدل، قال: يدرا عنهم الحد؛ لانهم اربعة.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ط، هـ]: (هشام).
حضرت اسماعیل فرماتے ہیں کہ حضرت شعبی سے چار آدمیوں کے بارے میں مروی ہے جنہوں نے ایک آدمی کے خلاف زنا کرنے کی گواہی دی اور ان میں سے ایک گواہ عادل نہیں تھا؟ آپ نے فرمایا: اس شخص سے حد ختم کردی جائے گی اس لیے کہ گواہ چار ہوتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30056]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30056، ترقيم محمد عوامة 28771)
ترقیم عوامۃ: 28772 ترقیم الشثری: -- 30057
٣٠٠٥٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن فضيل عن اشعث عن الشعبي قال: إذا شهد اربعة بالزنا ثم لم يكونوا عدولا لم اجلدهم.
حضرت اشعث فرماتے ہیں کہ حضرت شعبی نے ارشاد فرمایا: جب چار گواہوں نے زنا کی گواہی دی اور وہ سارے کے سارے عادل نہیں تھے تو ان کو کوڑے نہیں مارے جائیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30057]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30057، ترقيم محمد عوامة 28772)
ترقیم عوامۃ: 28773 ترقیم الشثری: -- 30058
٣٠٠٥٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا محمد بن عبد الله الانصاري عن اشعث عن الحسن قال: إذا (شهدوا) (١) اربعة بالزنا على رجل فلم يعدلوا: درئ (عنهم) (٢) الحد، ولم يجلد (منهم احد) (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) كذا في النسخ.
(٢) كذا في النسخ، ولعله (عنه).
(٣) في [جـ]: (أحد منهم).
حضرت اشعث فرماتے ہیں کہ حضرت حسن بصری نے ارشاد فرمایا: جب چار آدمیوں نے ایک آدمی کے خلاف زنا کی گواہی دی اور ان چار کو عادل قرار نہیں دیا گیا تو اس شخض سے حد ختم ہوجائے گی اور ان میں سے کسی کو بھی کوڑے نہیں مارے جائیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30058]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30058، ترقيم محمد عوامة 28773)