🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

29. في السارق يسرق فتقطع يده ورجله ثم يعود
اس چور کا بیان جس نے چوری کی سو اس کا ایک ہاتھ اور ایک پائوں کاٹ دیا گیاپھر وہ دوبارہ چوری کرتا ہے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28846 ترقیم الشثری: -- 30134
٣٠١٣٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا جرير عن (منصور عن) (١) ابي الضحى (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ط].
(٢) منقطع؛ أبو الضحى لم يدرك عليًا.

حضرت ابو الضحی اور حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ فرمایا کرتے تھے: جب چور کئی بار چوری کرے گا تو میں اس کا ہاتھ اور پاؤں کاٹ دوں گا پھر اگر وہ دوبارہ چوری کرے گا تو میں اس کو جیل کی حفاظت میں دے دوں گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30134]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30134، ترقيم محمد عوامة 28846)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 30135
٣٠١٣٥ - (و) (١) عن مغيرة عن الشعبي قالا: كان علي يقول: إذا سرق السارق مرارا قطعت يده و (رجله) (٢) ثم إن عاد استودعته (السجن) (٣) (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [هـ].
(٢) في [أ، ب، ط]: (رجليه)، وفي [ز، ك]: (رجلاه).
(٣) في [ب]: (الحسن).
(٤) صحيح.

تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30135، ترقيم محمد عوامة ---)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28847 ترقیم الشثری: -- 30136
٣٠١٣٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا حاتم بن إسماعيل عن جعفر عن ابيه قال: كان علي لا يزيد على ان يقطع السارق يدا ورجلا، فإذا (اتي) (١) به بعد ذلك قال: ⦗٣٧٢⦘ إني لاستحي ان لا يتطهر لصلاته، ولكن امسكوا (كلبه) (٢) عن المسلمين، وانفقوا عليه من بيت المال (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ط].
(٢) أي: حوصه وأذيته، وفي [هـ]: (كله)، وانظر: الاستذكار (٧/ ٥٤٧).
(٣) منقطع، أبو جعفر لم يدرك عليًا.

حضرت جعفر کے والد فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ اس بات پر زیادتی نہیں کرتے کہ وہ چور کا ایک ہاتھ اور پاوئں کاٹ دیتے پس جب اس کے بعد اسے دوبارہ لایا جاتا تو آپ فرماتے: بیشک مجھے شرم آتی ہے کہ یہ اپنی نماز کے لیے بھی پاکی حاصل نہ کرسکے لیکن تم مسلمانوں کو اس کے شر سے دور کردو اور اس پر بیت المال سے خرچ کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30136]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30136، ترقيم محمد عوامة 28847)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28848 ترقیم الشثری: -- 30137
٣٠١٣٧ - حدثنا ابو بكر قال: (حدثنا عيسى بن يونس عن الاوزاعي عن الزهري قال: انتهى ابو بكر في قطع السارق إلى اليد والرجل (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقطع؛ الزهري لم يدرك أبا بكر.
حضرت زھری فرماتے ہیں کہ حضرت ابوبکر صدیق نے چور کے کاٹنے میں ایک ہاتھ اور ایک پاؤں تک انتہا کی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30137]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30137، ترقيم محمد عوامة 28848)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28849 ترقیم الشثری: -- 30138
٣٠١٣٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو اسامة عن عبد الرحمن بن يزيد بن جابر عن مكحول ان عمر قال: إذا سرق فاقطعوا يده، ثم إن عاد فاقطعوا رجله، ولا تقطعوا يده الاخرى وذروه ياكل بها الطعام ويستنجي بها من الغائط، ولكن احبسوه عن المسلمين (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقطع؛ مكحول لم يدرك عمر، وأكثر المحدثين على أن الراوي عبد الرحمن بن يزيد بن تميم الضعيف، وليس ابن جابر.
حضرت مکحول فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن خطاب نے ارشاد فرمایا: جب چور چوری کرے تو تم اس کا ایک ہاتھ کاٹ دو پھر اگر وہ دوبارہ چوری کرے تو تم اس کی ایک ٹانگ کاٹ دو اور تم اس کا دو سرا ہاتھ مت کاٹو اس کو چھوڑدو تا کہ وہ اس کے ذریعہ کھانا کھائے اور اپنا پاخانہ صاف کرے لیکن تم مسلمانوں سے اسے قید کردو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30138]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30138، ترقيم محمد عوامة 28849)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28850 ترقیم الشثری: -- 30139
٣٠١٣٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا جرير عن منصور عن إبراهيم (قال) (١) : لا تتركوا بن آدم كالبهيمة، يترك له (يد) (٢) ياكل بها.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ب، هـ]: (يقال)، وفي [أ، ز]: (فقال).
(٢) سقط من: [هـ].

حضرت منصور فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم نے ارشاد فرمایا: ابن آدم کو جانور کی طرح مت چھوڑو۔ اس کا ایک ہاتھ چھوڑ دو تاکہ اس کے ذریعہ کھائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30139]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30139، ترقيم محمد عوامة 28850)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28851 ترقیم الشثری: -- 30140
٣٠١٤٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن عبد الرحمن بن القاسم عن ابيه ان ابا بكر اراد ان يقطع الرجل بعد اليد (والرجل) (١) فقال (له) (٢) عمر: السنة اليد (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [هـ].
(٢) سقط من: [أ، ط، هـ].
(٣) منقطع؛ القاسم لم يدرك أبا بكر، أخرجه الدارقطني ٣/ ٢١٢، والبيهقي ٨/ ٢٧٣.

حضرت قاسم فرماتے ہیں کہ حضرت ابوبکر صدیق نے ایک ہاتھ اور پاؤں کاٹنے کے بعد دوسری ٹانگ کاٹنے کا ارادہ کیا اس پر حضرت عمر نے ان سے ارشاد فرمایا: سنت ہاتھ کاٹنا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30140]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30140، ترقيم محمد عوامة 28851)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28852 ترقیم الشثری: -- 30141
٣٠١٤١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن علية عن خالد الحذاء عن عكرمة عن ابن عباس قال: رايت عمر بن الخطاب قطع يد رجل بعد يده ورجله (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح.
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عمر بن خطاب کو دیکھا کہ آپ نے ایک آدمی کا ہاتھ کاٹ دیا اس کا ایک ہاتھ اور پاؤں کاٹنے کے بعد۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30141]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30141، ترقيم محمد عوامة 28852)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28853 ترقیم الشثری: -- 30142
٣٠١٤٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن نمير عن عبد الملك عن عطاء سئل: ايقطع السارق اكثر من يده ورجله؟ قال: لا، ولكنه يحبس.
حضرت عبدالملک فرماتے ہیں کہ حضرت عطاء سے پوچھا گیا کہ چور کا ایک ہاتھ اور پاؤں سے زیادہ کوئی عضو کاٹا جائے گا؟ آپ نے فرمایا: نہیں لیکن اسے قید کردیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30142]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30142، ترقيم محمد عوامة 28853)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28854 ترقیم الشثری: -- 30143
٣٠١٤٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عيسى بن يونس عن الاوزاعي عن يحيى بن ابي كثير قال: كتب نجدة إلى (ابن) (١) عمر يساله هل قطع النبي ﷺ (٢) الرجل بعد اليد، فكتب إليه ان النبي ﷺ (قد قطع الرجل بعد اليد) (٣) (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، هـ].
(٢) زياد في [ط]: (قد قطع).
(٣) سقط من: [ط].
(٤) منقطع؛ يحيى لا يروي عن ابن عمر.

حضرت یحییٰ بن ابو کثیر فرماتے ہیں کہ نجدہ نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کو خط لکھ کر سوال کیا، کیا نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہاتھ کے بعد پاؤں کاٹا تھا؟ تو آپ نے جواب لکھا! یقینا نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہاتھ کے بعد پاؤں کاٹا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30143]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30143، ترقيم محمد عوامة 28854)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں