مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
30. الرجل يزني مملوكه، (يقام) عليه الحد أم لا؟
اس آدمی کے بیان میں جس کا غلام زنا کرے: اس پر حد قائم کی جائے گی یا نہیں؟
ترقیم عوامۃ: 28870 ترقیم الشثری: -- 30160
٣٠١٦٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع وغندر عن (شعبة) (١) عن عمرو بن مرة عن عبد الرحمن بن ابي ليلى قال: ادركت (اشياخ) (٢) الانصار إذا زنت الامة يضربونها في مجالسهم.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ، ط، ك، م]: (شعيب).
(٢) في [ط]: (أشيافي).
حضرت عمرو بن مرہ فرماتے ہیں کہ حضرت عبدالرحمن بن ابی لیلیٰ نے فرمایا: کہ میں نے انصار کے شیوخ کو پایا کہ جب باندی زنا کرتی تو وہ اس کو اپنی مجلسوں میں مارتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30160]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30160، ترقيم محمد عوامة 28870)
ترقیم عوامۃ: 28871 ترقیم الشثری: -- 30161
٣٠١٦١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو خالد عن الاعمش عن إبراهيم عن علقمة والاسود انهما كانا يقيمان الحدود على جواري الحي إذا زنين في المجالس.
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت علقمہ اور حضرت اسود محلہ کی باندیوں پر مجلسوں میں حد قائم کرتے تھے جب وہ زنا کرتیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30161]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30161، ترقيم محمد عوامة 28871)
ترقیم عوامۃ: 28872 ترقیم الشثری: -- 30162
٣٠١٦٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن إسرائيل عن جابر عن ابي جعفر قال: لا (تطهر في الحي) (١) إلا ما ملكت يمينك.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ط، هـ]: (تظفر الحد)، وفي [ح]: (تطهر في الحد).
حضرت جابر فرماتے ہیں کہ حضرت ابو جعفر نے ارشاد فرمایا: تم محلے میں صرف اپنے مملوکوں کو پاک کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30162]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30162، ترقيم محمد عوامة 28872)
ترقیم عوامۃ: 28873 ترقیم الشثری: -- 30163
٣٠١٦٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن مهدي عن سفيان عن ابي إسحاق عن ابي ميسرة انه كان يضرب إماء قومه، يطهرهن.
حضرت ابو اسحاق فرماتے ہیں کہ حضرت ابو میسرہ اپنی قوم کی باندیوں کو مارتے تھے اور ان کو پا ک کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30163]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30163، ترقيم محمد عوامة 28873)
ترقیم عوامۃ: 28874 ترقیم الشثری: -- 30164
٣٠١٦٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا جرير عن منصور قال: لقيت عبد الرحمن ابن معقل (فقال) (١) : ارايت الامة التي سال عنها ابوك عبد الله انها فجرت (فامره) (٢) يحلدها، اكانت تزوجت؟ قال: لا (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (قال).
(٢) في [ط]: (فأمر).
(٣) منقطع؛ عبد الرحمن بن معقل لم تذكر له رواية عن ابن مسعود.
حضرت منصور فرماتے ہیں کہ میں حضرت عبدالرحمن بن معقل سے ملا تو میں نے پوچھا! اس باندی کے متعلق آپ کی کیا رائے ہے کہ جس کے بارے میں آپ کے والد نے حضرت عبداللہ بن مسعود سے سوال کیا تھا جس نے زنا کیا تھا اور آپ نے اسے کوڑے مارنے کا حکم دیا تھا: کیا وہ شادی شدہ تھی؟ آپ نے فرمایا: نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30164]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30164، ترقيم محمد عوامة 28874)
ترقیم عوامۃ: 28875 ترقیم الشثری: -- 30165
٣٠١٦٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو خالد عن الاعمش عن حبيب عن ابي صاع عن ابي هريرة قال: قال رسول الله ﷺ:"إذا زنت خادم احدكم فليجلدها، فإن عادت فليجلدها، (فإن عادت فليجلدها) (١) فإن عادت فليبعها، ولو بحبل من شعر" (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ط، هـ].
(٢) حسن؛ أبو خالد صدوق، أخرجه مسلم (١٧٠٣)، والترمذي (١٤٤٠)، والنسائي في الكبرى (٧٤٠)، والطحاوي (٣/ ١٣٦)، وأصله عند البخاري (٢١٥٢).
حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جب تم میں سے کسی کی باندی زنا کرے تو اسے چاہیے کہ وہ اسے کوڑے مارے پس اگر وہ دوبارہ زنا کرے تو اسے چاہیے کہ وہ اسے کوڑے مارے پس اگر وہ دوبارہ زنا کرے تو اسے چاہیے کہ وہ اسے فروخت کردے اگرچہ بالوں سے بنی ہوئی رسی کے عوض ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30165]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30165، ترقيم محمد عوامة 28875)