مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
38. في الزانية والزاني يغلع عنهما ثيابهما أو يضربان (فيهما)
زانی عورت اور مرد کا بیان کہ ان دونوں کے کپڑے اتار لیے جائیں گے یا ان کپڑوں میں ہی کوڑے مارے جائیں گے؟
ترقیم عوامۃ: 28915 ترقیم الشثری: -- 30208
٣٠٢٠٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن ابي إسحاق عن (الحي) (١) ان امراة من (الصبيريين) (٢) زنت، فالبسها اهلها درعا من (حرير) (٣) ، فرفعت إلى علي فضربها وهو عليها (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، ط، هـ]: (الحسن).
(٢) في [أ، ب، ط، م]: (الصبيريين)، وفي [ك]: (الضبيرين)، وفي [جـ]: (الضبيريبن)، وفي [هـ]: (الضبيريين)، وهم بنو صبيرة بن يربوع.
(٣) في [هـ]: (حديد).
(٤) مجهول؛ لعدم تسمية الراوي من الحي.
حضرت ابو اسحاق فرماتے ہیں کہ میرے قبیلہ کے ایک آدمی سے مروی ہے کہ صبیریین علاقہ کی ایک عورت نے زنا کیا تو اس کے گھر والوں نے اسے لوہے کی ذرہ پہنا کر اسے حضرت علی رضی اللہ عنہ کے سامنے پیش کیا تو آپ نے اسے پہننے کی حالت میں ہی کوڑے مارے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30208]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30208، ترقيم محمد عوامة 28915)
ترقیم عوامۃ: 28916 ترقیم الشثری: -- 30209
٣٠٢٠٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عباد بن العوام عن اشعث (١) (بن) (٢) السوار عن ابيه قال: شهدت ابا برزة يضرب امة له فجرت وعليها ملحفة (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) زيادة (عن) في: [أ، ب، ط].
(٢) في [أ، ط]: (أبي).
(٣) مجهول؛ لجهالة سوّار والد أشعث.
حضرت سوار فرماتے ہیں کہ میں حضرت ابو برزہ کے پاس حاضر تھا کہ انہوں نے اپنی باندی کو مارا جس نے زنا کیا تھا درآنحالیکہ اس نے اوڑھنی پہنی ہوئی تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30209]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30209، ترقيم محمد عوامة 28916)
ترقیم عوامۃ: 28917 ترقیم الشثری: -- 30210
٣٠٢١٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا غندر عن شعبة عن حماد قال: اما الزاني فيخلع عنه ثيابه وتلا: ﴿ولا تاخذكم بهما رافة في دين الله﴾ [النور: ٢] ، (قلت) (١) : هذا في الحكم (قال: هذا في الحكم) (٢) والجلد.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ، ك، م]: (فقلت).
(٢) سقط من: [ط].
حضرت شعبہ فرماتے ہیں کہ حضرت حماد نے ارشاد فرمایا: جہاں تک زانی کا تعلق ہے تو اس کے کپڑے اتار دیے جائیں گے اور آپ نے یہ آیت تلاوت فرمائی: ترجمہ:۔ اور ان دونوں کے سلسلہ میں تمہیں ترس کھانے کا جانب دامن گیر نہ ہو اللہ کے دین کے معاملہ میں۔ راوی کہتے ہں ک: میں نے عرض کی: یہ آیت تو حکم کے بارے میں ہے۔ آپ نے فرمایا: یہ حکم اور کوڑے کے بارے میں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30210]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30210، ترقيم محمد عوامة 28917)
ترقیم عوامۃ: 28918 ترقیم الشثری: -- 30211
٣٠٢١١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو خالد عن حجاج عن الوليد (بن) (١) ابي مالك قال: (اتي) (٢) ابو عبيدة برجل قد زنى فقال: إن هذا الجسد المذنب لاهل ان يضرب، (قال) (٣) : فنزع عنه قباءه، فابى ان يضرب ورد عليه قباءه (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ط، هـ]: (عن).
(٢) في [هـ]: (أني).
(٣) سقط من: [أ، ط، هـ].
(٤) منقطع، الوليد لم يدرك أبا عبيدة.
حضرت ولید بن ابو مالک فرماتے ہیں کہ حضرت ابو عبیدہ بن جراح کے پاس ایک آدمی لایا گیا جس نے زنا کیا تھا وہ کہنے لگا یہ گناہ گار جسم اس قابل ہے کہ اسے مارا جائے پھر اس نے اپنا جبہ اتار دیا پس آپ نے اس طرح مارنے سے انکار کیا اور اس پر اس کے جبہ کو واپس پہنا دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30211]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30211، ترقيم محمد عوامة 28918)