🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

43. من قال: عليه الحد إذا قال: يا لوطي
جو یوں کہے: اس شخص پر حد جاری ہوگی جب وہ کہے! اے لوطی
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28947 ترقیم الشثری: -- 30245
٣٠٢٤٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا جرير عن مغيرة عن حماد عن إبراهيم قال: من قذف (به) (١) إنسانا جلد، ويبتغى فيه من الشهود كما يبتغى في شهود الزنى.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، ط]: (له).
حضرت حماد فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم نے ارشاد فرمایا: جو شخص کسی انسان پر یہ تہمت لگائے تو اسے کوڑے مارے جائیں گے اور اس میں گواہوں کو ایسے ہی تلاش کیا جائے گا جیسا کہ زنا کے گواہوں میں کیا جاتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30245]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30245، ترقيم محمد عوامة 28947)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28948 ترقیم الشثری: -- 30246
٣٠٢٤٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الاعلى عن معمر عن الزهري قال: إذا قذف الرجل الرجل بعمل قوم لوط او بالبهيمة جلد.
حضرت معمر فرماتے ہیں کہ حضرت زہری نے ارشاد فرمایا: جب آدمی ایک شخص پر قوم لوط کے عمل کی یا جانور کے ساتھ بدفعلی رضی اللہ عنہ کی تہمت لگائے تو اسے کو ڑے مارے جائیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30246]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30246، ترقيم محمد عوامة 28948)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28949 ترقیم الشثری: -- 30247
٣٠٢٤٧ - [حدثنا ابو بكر قال: حدثنا غندر عن شعبة عن عبد الخالق عن حماد قال: عليه الحد] (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط الخبر من: [أ، ح، ط، هـ].
حضرت عبدالخالق فرماتے ہیں کہ حضرت حماد نے ارشاد فرمایا: اس پر حد قذف جاری ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30247]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30247، ترقيم محمد عوامة 28949)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28950 ترقیم الشثری: -- 30248
٣٠٢٤٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن سعيد بن حسان عن (عبد الحميد) (١) بن (جبير) (٢) ان رجلا قال لرجل: يا لوطي؟ فرفع إلى عمر بن عبد العزيز فجعل يقول: يا لوطي، يا محمدي، قال: فضربه بضعة عشر سوطا، ثم اخرجه من الغد فاكمل له الحد.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ب]: (حميد).
(٢) في [جـ]: (جبر).

حضرت عبدالحمید بن جبیر فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے کسی آدمی کو کہا: اے لوطی، یہ معاملہ حضرت عمر بن عبدالعزیز کی خدمت میں پیش کیا گیا تو آپ نے یوں کہنا شروع کردیا: اے لوطی! اے محمدی! راوی کہتے ہیں: پھر آپ نے اسے دس سے اوپر کوڑے مارے پھر اگلے دن اسے نکالا اور اس کی سزا کو مکمل کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30248]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30248، ترقيم محمد عوامة 28950)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28951 ترقیم الشثری: -- 30249
٣٠٢٤٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن ابي هلال عن الحسن وعكرمة، قال الحسن: ليس عليه حد.
حضرت ابو ہلال فرماتے ہیں کہ حضرت حسن بصری نے ارشاد فرمایا: اس پر حد قذف جاری نہیں ہوگی اور حضرت عکرمہ نے ارشاد فرمایا: اس پر حد قذف جاری ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30249]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30249، ترقيم محمد عوامة 28951)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 30250
٣٠٢٥٠ - وقال عكرمة: عليه الحد.
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30250، ترقيم محمد عوامة ---)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں