🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

52. النبيذ من رأى فيه حدا
انگور یا کھجور کی نچوڑ ی ہوئی شراب جو اس میں حد لگانے کی رائے رکھے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28990 ترقیم الشثری: -- 30289
٣٠٢٨٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عباد بن العوام عن حجاج عن حصين عن الشعبي عن الحارث عن علي قال: حد النبيذ ثمانون (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) ضعيف منقطع حكمًا؛ الحارث ضعيف، وحجاج مدلس.
حضرت حارث فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: نبیذ کی حد اسی کوڑے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30289]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30289، ترقيم محمد عوامة 28990)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28991 ترقیم الشثری: -- 30290
٣٠٢٩٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن مسهر عن الشيباني عن حسان بن مخارق قال: بلغني ان (رجلا ساير عمر بن الخطاب) (١) في سفر وكان صائما، فلما افطر (اهوى) (٢) إلى قربة لعمر معلقة فيها نبيذ قد خضخضها البعير، فشرب منها فسكر، فضربه عمر الحد، فقال له: إنما شربت (٣) من قربتك، فقال له عمر: إنما جلدناك لسكرك (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (عمر بن الخطاب ساير رجلًا)، وفي [أ، ط]: (عمر بن الخطاب).
(٢) في [أ، ب، جـ، ك]: (هوى).
(٣) في [أ، ب، ط]: زيادة (الحد).
(٤) مجهول منقطع؛ حسان بن مخارق مجهول، ولا يروي عن عمر.

حضرت حسان بن مخارق فرماتے ہیں کہ مجھے خبر پہنچی کہ ایک آدمی حضرت عمر بن خطاب کے ہمر اہ سفر میں گیا درآنحالیکہ وہ روزہ دار تھا جب اس نے روزہ افطار کرلیا تو اس نے اپنا ہاتھ حضرت عمر کے چمڑے کے مشکیزے کی طرف بڑھایا جو لٹکا ہوا تھا اور اس میں نبیذ موجود تھی جس کو اونٹ نے خوب ہلادیا تھا۔ پس اس شخص اسے پی لیا اور نشہ میں مدہوش ہوگیا اس پر حضرت عمر نے اس پر حد لگائی اس نے آپ سے کہا: بیشک میں نے تو تمہارے مشکیزے سے پی تھی؟ آپ نے اس سے فرمایا: بیشک ہم نے تمہارے نشہ میں مدہوش ہونے کی وجہ سے تمہیں کوڑے مارے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30290]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30290، ترقيم محمد عوامة 28991)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28992 ترقیم الشثری: -- 30291
٣٠٢٩١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا يزيد بن هارون عن هشام عن الحسن في السكران من النبيذ قال: يضرب ثمانين.
حضرت ہشام فرماتے ہیں کہ حضرت حسن بصری سے نبیذ پی کر نشہ میں مدہوش ہونے والے کے بارے میں مروی ہے کہ اسے اسی کوڑے مارے جائیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30291]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30291، ترقيم محمد عوامة 28992)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28993 ترقیم الشثری: -- 30292
٣٠٢٩٢ - [حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن فضيل عن عبيدة عن إبراهيم قال: يضرب الحد في النبيذ] (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط الخبر من: [أ، ط، هـ].
حضرت عبیدہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم نے ارشاد فرمایا: نبیذ کے پینے کی صورت میں حدلگائی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30292]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30292، ترقيم محمد عوامة 28993)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28994 ترقیم الشثری: -- 30293
٣٠٢٩٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن فضيل عن عبيدة عن ابي وائل: ليس فيه حد.
حضرت عبیدہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابو وائل نے ارشاد فرمایا: اس میں حد جاری نہیں ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30293]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30293، ترقيم محمد عوامة 28994)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28995 ترقیم الشثری: -- 30294
٣٠٢٩٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا (ابن) (١) نمير عن حجاج عن ابي عون عن عبد الله بن شداد عن ابن عباس قال: في السكر من النبيذ ثمانون (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (و).
(٢) منقطع حكمًا؛ حجاج مدلس.

حضرت عبداللہ بن شداد فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے ارشاد فرمایا: نبیذ سے نشہ میں مدہوش ہونے کی صورت میں اسی کوڑے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30294]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30294، ترقيم محمد عوامة 28995)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28996 ترقیم الشثری: -- 30295
٣٠٢٩٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن فضيل عن ابيه عن شقيق (الضبي) (١) قال: فيه الحد، يضرب ثمانين.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط، هـ]: (العبسي).
حضرت فضیل فرماتے ہیں کہ حضرت شقیق ضبی نے ارشاد فرمایا: اس میں حد ہوگی، اسی کوڑے مارے جائیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30295]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30295، ترقيم محمد عوامة 28996)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28997 ترقیم الشثری: -- 30296
٣٠٢٩٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الرحيم بن (سليمان) (١) عن مجالد عن الشعبي قال: كان علي يرزق الناس الطلاء في دنان صغار، فسكر منه رجل فجلده علي ثمانين، قال: فشهدوا عنده انه (إنما) (٢) سكر من الذي رزقهم، قال: ولم شرب منه حتى سكر (٣) ؟.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (سلمان).
(٢) سقط من: [أ، ح، ط، هـ].
(٣) ضعيف؛ لضعف مجالد.

حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے چھوٹے مٹکوں میں لوگوں کو انگور کا پکا ہوا شیرہ دیا پس اس سے ایک آدمی نشہ میں مدہوش ہوگیا حضرت علی رضی اللہ عنہ نے اسے اسی کوڑے مارے راوی کہتے ہیں سب لوگوں نے آپ کے پاس اس بات کی گواہی دی کہ یہ شخص اسی شیرہ سے نشہ میں مدہوش ہوا ہے جو آپ نے لوگوں کو دیا تھا۔ آپ نے فرمایا: اس نے اس میں سے اتنا کیوں پی لیا کہ یہ نشہ میں چور ہوگیا؟ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30296]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30296، ترقيم محمد عوامة 28997)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں