مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
53. في حد الخمر: كم هو؟ وكم يضرب شاربه؟
شراب کی سزا کے بیان میں کہ وہ کتنی ہے؟ اور اس کے پینے والے کو کتنے کوڑے مارے جائیں گے؟
ترقیم عوامۃ: 28998 ترقیم الشثری: -- 30297
٣٠٢٩٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا (ابن) (١) علية عن ابن ابي عروبة عن عبد الله الداناج عن (حضين) (٢) ابي ساسان انه ركب (اناس) (٣) من اهل الكوفة إلى ⦗٤٠٤⦘ عثمان، فاخبروه بما كان من امر الوليد بن (عقبة) (٤) من شرب الخمر، (فكلمه) (٥) في ذلك علي، فقال عثمان: دونك ابن عمك، فاقم عليه الحد، فقال (علي) (٦) : قم يا (حسن) (٧) فاجلده، فقال: فيم انت من هذا؟ (ول هذا) (٨) غيرك، قال: بل ضعفت (و) (٩) وهنت وعجزت، قم يا عبد الله بن جعفر فجعل يجلده ويعد علي حتى بلغ اربعين، فقال: كف (او) (١٠) امسك، جلد رسول الله ﷺ اربعين، وابو بكر اربعين، (وكملها عمر) (١١) ثمانين (١٢) ، وكل سنة (١٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ]: (أبي).
(٢) في [أ، هـ]: (حصين).
(٣) في [هـ]: (الناس).
(٤) في [ط]: (عتبة).
(٥) في [هـ]: (فكلم).
(٦) سقط من: [هـ].
(٧) في [ب]: (حسين).
(٨) في [أ، ط، ك، هـ]: (أول هذا)، وفي [جـ، م]: (ولهذا).
(٩) في [جـ]: سقط (و).
(١٠) في [هـ]: (و).
(١١) في [ط]: (وكما عمر عمر).
(١٢) في حاشية [جـ]: (أبو عبد الرحمن) هذا هو عبد اللَّه بن حبيب السلمي.
(١٣) صحيح؛ أخرجه مسلم (١٧٠٧)، وأحمد (٦٢٤).
حضرت حضین ابو ساسان فرماتے ہیں کہ اہل کوفہ میں سے چند لوگ سوار ہو کر حضرت عثمان کے پاس آئے انہوں نے آپ کو ولید بن عقبہ کے شرا ب پینے کے متعلق بتلایا۔ تو حضرت علی رضی اللہ عنہ نے اس بارے میں آپ سے بات کی۔ حضر ت عثمان نے فرمایا: اپنے چچا زاد بھائی کے پاس جاؤ اور تم اس پر حد قائم کرو سو حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایاٖ اے حسن! کھڑے ہو اور اسے کوڑے مارو اس نے کہا: تم اس عمل کے اہل نہیں! اپنے علاوہ کسی کو سپرد کرو آپ نے فرمایا: بلکہ تو ضعیف ہوگیا، کمزور ہوگیا اور عاجز ہوگیا ہے اے عبداللہ بن جعفر کھڑے ہوجاؤ پس انہوں نے اس کو کوڑے مارنے شروع کردیے اور حضرت علی رضی اللہ عنہ شمار کررہے تھے یہاں تک کہ وہ چالیس تک پہنچ گئے، آپ نے فرمایا: ٹھہرو یا فرمایا: رک جاؤ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے چالیس کوڑے مارے ہیں اور حضرت ابوبکر نے بھی چایس کوڑے مارے ہیں اور حضرت عمر نے اس کی اسی کوڑے تک تکمیل فرمائی ہے اور تمام سنت طریقے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30297]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30297، ترقيم محمد عوامة 28998)
ترقیم عوامۃ: 28999 ترقیم الشثری: -- 30298
٣٠٢٩٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن إدريس عن هشام عن الحسن ان عمر ضرب في الخمر ثمانين (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقطع؛ الحسن لم يدرك عمر.
حضرت حسن بصری فرماتے ہیں کہ حضر ت عمر نے شراب میں اسی کوڑے لگائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30298]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30298، ترقيم محمد عوامة 28999)
ترقیم عوامۃ: 29000 ترقیم الشثری: -- 30299
٣٠٢٩٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن فضيل عن عطاء بن السائب عن ابي عبد الرحمن عن علي قال: شرب قوم من اهل الشام الخمر وعليهم يزيد بن ابي سفيان، وقالوا: هي لنا حلال وتاولوا هذه الآية: ﴿ليس على الذين آمنوا وعملوا الصالحات جناح فيما طعموا﴾ [المائدة: ٩٣] ، قال: وكتب فيهم إلى عمر فكتب ان ⦗٤٠٥⦘ ابعث بهم إلي قبل ان يفسدوا من قبلك، فلما قدموا على عمر استشار فيهم الناس، فقالوا: يا امير المؤمنين نرى انهم قد كذبوا على الله، وشرعوا في دينهم ما لم ياذن به الله، فاضرب رقابهم، وعلي ساكت فقال: ما تقول يا ابا الحسن فيهم؟ قال: ارى ان تستتيبهم، فإن تابوا جلدتهم ثمانين (ثمانين) (١) (لشربهم) (٢) الخمر، وإن لم يتوبوا ضربت (اعناقهم، فإنهم) (٣) قد كذبوا على الله وشرعوا في دينهم ما لم ياذن به الله، فاستتابهم فتابوا فضربهم ثمانين، ثمانين (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ح، ط، هـ].
(٢) في [هـ]: (لشرب).
(٣) في [أ، ط، هـ]: (رقابهم).
(٤) ضعيف؛ عطاء اختلط.
حضرت ابو عبدالرحمن فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: اہل شام میں سے چند لوگوں نے شراب پی۔ اس وقت ان پر یزید بن ابو سفیان امیر تھے اور ا ن لوگوں نے کہا: اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ ایمان اور اعمال صالحہ والوں پر کوئی چیز کھانے میں کوئی حرج نہیں۔ یزید بن ابی سفیان نے اس بارے میں حضرت عمر کو خط لکھا۔ حضرت عمر نے فرمایا کہ قبل اس کے کہ یہ لوگ فساد مچائیں انہیں میرے پاس بھجوا دو۔ جب وہ آئے تو حضرت عمر نے ان کے بارے میں مشورہ کیا۔ آپ سے کہا گیا اے امیرالمومنین! ان لوگوں نے اللہ کے بارے میں جھوٹ بولا اور شریعت میں شریعت کے خلاف بات کی۔ لہٰذا انہیں قتل کروا دیں۔ اس دوران حضرت علی رضی اللہ عنہ خاموش رہے۔ حضرت عمر نے پوچھا اے ابوالحسن! آپ کیا کہتے ہیں؟ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے کہا کہ اگر وہ توبہ کرتے ہیں تو انہیں اسی کوڑے لگائیں اگر توبہ نہ کریں تو قتل کردیں۔ انہوں نے اللہ پر جھوٹ گھڑا ہے۔ حضرت عمر نے ان سے دریافت کیا تو انہوں نے توبہ کا اظہار کیا اس پر انہیں صرف اسی کوڑوں کی سزا دی گئی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30299]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30299، ترقيم محمد عوامة 29000)
ترقیم عوامۃ: 29001 ترقیم الشثری: -- 30300
٣٠٣٠٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا محمد بن (بشر) (١) قال: حدثنا محمد بن عمرو قال: حدثنا ابو (سلمة) (٢) ومحمد بن إبراهيم (و) (٣) الزهري عن عبد الرحمن ابن الازهر قال: اتي النبي ﷺ (٤) بشارب يوم حنين، فقال رسول الله ﷺ للناس:"قوموا إليه" (فقام إليه الناس) (٥) فضربوه بنعالهم (٦) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ب]: (بشير).
(٢) في [أ، جـ، ط، ك، م، هـ]: (أسامة).
(٣) في [س، ط]: (عن).
(٤) في [أ، ب، ك، م]: ﵇.
(٥) سقط من: [أ، ط، هـ].
(٦) منقطع؛ الزهري لم يدرك عبد الرحمن بن الأزهر، أخرجه أحمد (١٦٨٠٩)، والنسائي في الكبرى (٥٢٨٤)، والحاكم ٤/ ٢٧٤، وابن أبي عاصم في الآحاد (٦٣٨)، وأبو داود (٤٤٨٨)، والبيهقي ٨/ ٣٢٠، والطحاوي ٣/ ١٥٦.
حضرت عبدالرحمن بن ازھر فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس غزوہ حنین کے دن ایک شرابی لایا گیا سو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے لوگوں سے فرمایا: تم اس کی طرف اٹھو۔ پس لو گ اس کی طرف گئے اور انہوں نے اپنی جوتیوں سے اسے مارا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30300]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30300، ترقيم محمد عوامة 29001)
ترقیم عوامۃ: 29002 ترقیم الشثری: -- 30301
٣٠٣٠١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا يزيد بن هارون قال: اخبرنا المسعودي عن زيد العمي عن ابي نضرة عن ابي سعيد الخدري ان رسول الله ﷺ ضرب في الخمر بنعلين اربعين، فجعل عمر مكان كل نعل سوطا (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) ضعيف؛ لضعف زيد العجمي، أخرجه أحمد (١١٦٤١)، والطحاوي ٣/ ١٥٧، والترمذي (١٤٤٢)، والنسائي في الكبرى (٥٢٩٣)، وأبو يعلى (١٢٠٥)، وعبد الرزاق (١٣٥٤٦)، والطيالسي (٢١٧٦).
حضرت ابو سعید خدری فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے شراب میں چالیس جوتیاں ماریں اور حضرت عمر نے جوتی کے بدلے میں کوڑا ماناشروع کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30301]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30301، ترقيم محمد عوامة 29002)
ترقیم عوامۃ: 29003 ترقیم الشثری: -- 30302
٣٠٣٠٢ - حدثنا ابو بكر قال: (حدثنا) (١) يزيد بن هارون قال: (حدثنا) (٢) عمران ابن (حدير) (٣) عن السميط بن عمير قال: دخل رجل يوم الجمعة المسجد، فصلى اربعا فقال رجل لصاحبه: رايت ما رايت، قال: نعم، فاخذاه فاتيا به (ابا) (٤) موسى الاشعري (فقالا) (٥) : إن هذا دخل المسجد فصلى اربعا، فقال: هل غير؟ (فقالا) (٦) : لا، قال: إن هذه لريبة، قال: ما حملك على ما صنعت؟ قال: ما شربتها قبل اليوم فجلده ثمانين (٧) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ، ك، م]: (أخبرنا).
(٢) في [جـ، ك، م]: (أخبرنا).
(٣) في [أ، ب، ط]: (حرير).
(٤) في [أ، ب، ط]: (أبو).
(٥) في [أ، ب، ط]: (فقال).
(٦) في [أ، ب، ط]: (فقال).
(٧) حسن؛ السميط صدوق.
حضرت سمیط بن عمیر فرماتے ہیں کہ ایک آدمی جمعہ کے دن میں داخل ہوا اور اس نے چار رکعت نماز پڑھ لی اس پر ایک آدمی نے اپنے ساتھی سے کہا: کیا تم نے بھی وہی دیکھا جو میں نے دیکھا؟ وہ کہنے لگا: ہاں پھر ان دونوں نے اس شخص کو پکڑا اور کہنے لگے: بیشک یہ شخص مسجد میں داخل ہوا اور اس نے چار رکعت نماز پڑھی آپ نے کہا: نہیں۔ آپ نے فرمایا: بیشک یہ تو شک کی بات ہے۔ آپ نے پوچھا: جو تجھے اس کام پر کس بات نے ابھارا؟ اس شخص نے جواب دیا: میں نے آج سے پہلے کبھی شراب نہیں پی تو آپ نے اسے اسّی کوڑے مارے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30302]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30302، ترقيم محمد عوامة 29003)
ترقیم عوامۃ: 29004 ترقیم الشثری: -- 30303
٣٠٣٠٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن مسعر عن زيد العمي عن ابي الصديق الناجي عن ابي سعيد عن النبي ﷺ (١) انه ضرب في الخمر اربعين (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ك، م]: ﵇.
(٢) ضعيف؛ لضعف زيد العمي، أخرجه أحمد (١١٢٧٧)، والترمذي (١٤٤٢)، وأبو يعلى (١٢٠٥)، والنسائي في الكبرى (٥٢٩٣)، وعبد الرزاق (١٣٥٤٦)، والطحاوي (٣/ ١٥٧)، والطيالسي (٢١٧٦).
حضرت ابو سعید فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے شراب میں چالیس کوڑے مارے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30303]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30303، ترقيم محمد عوامة 29004)