مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
67. في العبد تكون تحته الحرة أو الحر تكون تحته الأمة
اس غلام کے بیان میں جس کے ماتحت آزاد عورت ہو یا اس آزاد کے بیان میں جس کے ماتحت باندی ہو
ترقیم عوامۃ: 29067 ترقیم الشثری: -- 30375
٣٠٣٧٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا حفص عن اشعث عن الحكم وحماد عن إبراهيم في الامة تكون تحت الحر فيقذفها، [قال: لا يضرب الحد ولا يلاعن.
حضرت حکم اور حضر ت حماد فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم سے اس باندی کے بارے میں مروی ہے جو آزاد کے ماتحت ہو پس وہ اس باندی پر تہمت لگادے آپ نے فرمایا: اس پر حد جاری نہیں ہوگی اور نہ ہی وہ لعان کرے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30375]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30375، ترقيم محمد عوامة 29067)
ترقیم عوامۃ: 29068 ترقیم الشثری: -- 30376
٣٠٣٧٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد السلام عن مطرف عن عامر في الامة تكون تحت الحر فيقذفها] (١) قال: لا حد (عليهما) (٢) ، ولا لعان.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [جـ، ك، م].
(٢) في [هـ]: (عليها).
حضرت مطرف فرماتے ہیں کہ حضرت عامر سے اس باندی کے بارے میں مروی ہے جو آزاد کے ماتحت ہو پس وہ اس باندی پر تہمت لگا دے۔ آپ نے فرمایا: ان دونوں پر حد جاری نہیں ہوگی اور نہ لعان ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30376]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30376، ترقيم محمد عوامة 29068)
ترقیم عوامۃ: 29069 ترقیم الشثری: -- 30377
٣٠٣٧٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا معتمر (١) عن ليث عن طاوس ومجاهد.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [م]: (قال: حدثنا معتمر).
حضرت طاؤس، حضرت مجاھد، حضرت ابراہیم اور حضرت شعبی ان سب حضرات سے اس شخص کے بارے میں مروی ہے جس کے ماتحت باندی ہو پس وہ اس پر تہمت لگا دے ان سب حضرات نے فرمایا: ان دونوں کے درمیان لعان نہیں ہوگا اور نہ ہی اس باندی پر تہمت لگانے والے پر حد قذف ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30377]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30377، ترقيم محمد عوامة 29069)
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 30378
٣٠٣٧٨ - والحكم عن إبراهيم والشعبي في (الرجل) (١) يكون تحته الامة فيقذفها، قالوا: ليس بينهما تلاعن، وليس على قاذفها حد.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [م]: (تكون).
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30378، ترقيم محمد عوامة ---)
ترقیم عوامۃ: 29070 ترقیم الشثری: -- 30379
٣٠٣٧٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا غندر عن شعبة عن الحكم وحماد في العبد تكون تحته الحرة فيقذفها، قالا: ليس بينهما ملاعنة، ويجلد.
حضرت شعبہ فرماتے ہیں کہ حضرت حکم اور حضرت حماد سے اس غلام کے بارے میں مروی ہے جس کے نکاح میں آزاد عورت ہو پس وہ اس پر الزام لگادے۔ ان دونوں حضرات نے ارشاد فرمایا: ان کو کوڑے مارے جائیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30379]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30379، ترقيم محمد عوامة 29070)
ترقیم عوامۃ: 29071 ترقیم الشثری: -- 30380
٣٠٣٨٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا محمد بن عبيد عن عبد الملك عن عطاء في اليهودية تلاعن المسلم، قال: لا، ولا العبد الحرة، ولكن يجلد العبد.
حضرت عبدالملک فرماتے ہیں کہ حضرت عطاء سے یہودی عورت کے بارے میں پوچھا گیا کار وہ مسلمان سے لعان کرسکتی ہے؟ آپ نے فرمایا: نہیں اور نہ ہی غلام آزاد عورت سے لعان کرسکتا ہے لیکن اس غلام کو کوڑے مارے جائیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30380]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30380، ترقيم محمد عوامة 29071)
ترقیم عوامۃ: 29072 ترقیم الشثری: -- 30381
٣٠٣٨١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا حميد بن عبد الرحمن عن حسن عن مطرف عن الحكم وعامر في المملوك تكون له امراة حرة، فتجيء بولد فينتفي منه، قال: يضرب ولا لعان بينهما، ويلزق به الولد.
حضرت مطرف فرماتے ہیں کہ حضرت حکم اور حضرت عامر سے اس غلام کے بارے میں مروی ہے جس کی بیوی آزاد ہو فرمایا: اس کو کوڑے مارے جائیں گے اور ان کے درمیان لعان نہیں ہوگا اور اس بچہ کو اس سے ملا دیاجائے گا اور حضرت عامر اور حضرت حکم ان دونوں حضرات نے اس آزاد شخص کے بارے میں فرمایا: جس کے ماتحت باندی تھی پس وہ بچہ لے آئی اور اس نے اس بچہ کی نفی کردی۔ ان دونوں حضرات نے فرمایا: ان دونوں کے درمیان لعان نہیں ہوگا اور اس بچہ کو اس کے ساتھ ملا دیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30381]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30381، ترقيم محمد عوامة 29072)
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 30382
٣٠٣٨٢ - وقال عامر والحكم: في الحر تحته الامة فجاءت بولد فانتفى منه، قال: ليس بينهما لعان، ويلزق به الولد.
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30382، ترقيم محمد عوامة ---)
ترقیم عوامۃ: 29073 ترقیم الشثری: -- 30383
٣٠٣٨٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الاعلى عن معمر عن الزهري في العبد إذا (كان) (١) تحته الحرة انه إذا قذفها جلد، ولا يلاعن، وإذا كان حر تحته امة فقذفها فإنه لا يجلد ولا يلاعن، وإذا كان عبد تحته (امة) (٢) فقذفها فإنه (لا يجلد) (٣) ولا يلاعن.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ، ك، م]: (كانت).
(٢) بياض في: [م].
(٣) في [أ، ط، هـ]: (يحد).
حضرت معمر فرماتے ہیں کہ حضرت زھری سے اس غلام کے بارے میں مروی ہے کہ جب اس نے اس پر الزام لگادیا تو اس کو کوڑے مارے جائیں گے اور وہ لعان نہیں کرے گا اور جب آزاد آدمی کے ماتحت باندی ہو اور وہ اس پر الزام لگا دے تو نہ اسے کوڑے مارے جائیں اور نہ ہی وہ لعان کرے گا اور جب کسی غلام کے ماتحت باندی ہو اور وہ اس پر الزام لگا د ے تو نہ اسے کوڑے مارے جائیں گے اور نہ ہی وہ لعان کرے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30383]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30383، ترقيم محمد عوامة 29073)