🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

68. في رجل طلق امرأته فوجد يغشاها وشهد عليه (وأنكر) أن يكون طلقها
ایک آدمی کے بیان میں جس نے اپنی بیوی کو طلاق دے دی پس وہ اس کے ساتھ جماع کرتا ہوا پایا گیا اور اس کے خلاف گواہی بھی دے دی گئی اور وہ طلاق دینے سے انکار کرتا ہے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29074 ترقیم الشثری: -- 30384
٣٠٣٨٤ - حديث ابو بكر قال: حدثنا سهل بن يوسف عن عمرو عن الحسن في اربعة شهدوا على رجل انه طلق امراته ثلاثا فانكر واقر بغشيان المراة، فقال: لا حد عليه؛ لانه مخاصم.
حضرت عمرو فرماتے ہیں کہ حضرت حسن بصری سے ان چار آدمیوں کے بارے میں جنہوں نے ایک آدمی کے خلاف گواہی دی کہ بیشک اس نے اپنی بیوی کو تین طلاقیں دی ہیں پس اس شخص نے انکار کردیا اور بیوی سے جماع کا اقرار کیا۔ آپ نے فرمایا: اس پر حد نہیں ہوگی اس لیے کہ وہ انکار کررہا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30384]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30384، ترقيم محمد عوامة 29074)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29075 ترقیم الشثری: -- 30385
٣٠٣٨٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الاعلى عن سعيد عن قتادة عن جابر ⦗٤٢١⦘ ابن زيد وهو قول قتادة انهما قالا: يفرق بينهما بشهادة اثنين وثلاثة، ويرجم بشهادة اربعة.
حضرت قتادہ اور حضرت جابر بن زید نے ارشاد فرمایا: ان دونوں کے درمیان دو اور تین آدمیوں کی گواہی سے تفریق ڈال دی جائے گی اور چار لوگوں کی گواہی سے اسے سنگسار کردیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30385]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30385، ترقيم محمد عوامة 29075)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29076 ترقیم الشثری: -- 30386
٣٠٣٨٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الاعلى عن سعيد قال: نبؤوا عن (حبيب) (١) بن ابي ذئب عن عمر قال: يفرق بينهما (٢) بشهادة اربعة (فاكثر) (٣) ، فإن عاد (رجم) (٤) (٥) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، ط، هـ]: (سعيد).
(٢) في [أ، ب، هـ]: زيادة (بشهادة اثنين أو ثلاثة ويرجم).
(٣) في [أ، ط، هـ]: (وأكثر).
(٤) في [أ، ب]: (يرحم).
(٥) مجهول منقطع؛ حبيب مجهول، سعيد لم يروه.

حضرت سعید فرماتے ہیں کہ لوگوں نے حضرت حیبی بن ابی ذئب کے حوالہ سے خبر دی ہے کہ حضرت عمر نے ارشاد فرمایا: ان دونوں کے درمیان چار یا اس سے زیادہ آدمیوں کی گواہی سے تفریق کردی جائے گی پس اگر وہ دوبارہ لوٹے تو اسے سنگسار کردیا جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30386]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30386، ترقيم محمد عوامة 29076)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29077 ترقیم الشثری: -- 30387
٣٠٣٨٧ - [حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الاعلى عن سعيد قال: نبؤوا عن إبراهيم قال: يفرق بينهما بشهادة اربعة، واكثر من ذلك رجم] (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط الخبر من: [أ، ح، ط، هـ].
حضرت سعید فرماتے ہیں کہ لوگوں نے حضرت ابراہیم کے حوالے سے خبر دی ہے کہ آپ نے فرمایا: ان دونوں کے درمیان چار آدمیوں کی گواہی سے تفریق کردی جائے گی اور اس سے زیادہ کی صورت میں اسے سنگسار کیا جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30387]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30387، ترقيم محمد عوامة 29077)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29078 ترقیم الشثری: -- 30388
٣٠٣٨٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا (هشيم) (١) عن محمد بن سالم عن الشعبي انه سئل عن رجل شهد (عليه) (٢) شهود: انه (طلق امراته) (٣) ثلاثا، فجحد ذلك، و (إنه) (٤) كان يغشاها، قال: فقال (الشعبي) (٥) : يدرا عنه الحد لإنكاره.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، ط]: (هشام).
(٢) سقط من: [هـ].
(٣) في [م]: بياض.
(٤) في [هـ]: (إن).
(٥) سقط من: [ط، هـ].

حضرت محمد بن سالم فرماتے ہیں کہ حضرت شعبی سے ایک آدمی کے متعلق پوچھا گیا: جس کے خلاف چند گواہوں نے گواہی دی کہ بیشک اس نے اپنی بیوی کو طلاق دے دی ہے پس اس نے اس کا انکار کردیا اور وہ اس سے جماع کرتا تھا، اس کا کیا حکم ہے؟ حضرت شعبی نے فرمایا: اس کے انکار کرنے کی وجہ سے اس سے سزا کو ختم کردیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30388]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30388، ترقيم محمد عوامة 29078)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29079 ترقیم الشثری: -- 30389
٣٠٣٨٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا الضحاك بن مخلد عن ابن جريج عن عطاء في رجل طلق امراته فاشهد شاهدين، ثم قدم القرية التي بها المراة، فغشيها واقر بان ⦗٤٢٢⦘ قد اصابها، وانكر ان يكون (١) طلقها، فقال (عطاء: تجوز) (٢) شهادتهما، ويفرق بينهما، ولا يحد.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ب، هـ]: زيادة (قد).
(٢) بياض في: [م].

حضرت ابن جریج فرماتے ہیں کہ حضرت عطاء سے ایک آدمی کے بارے میں مروی ہے جس نے اپنی بیو ی کو طلاق دی پس دو گواہوں نے گواہی بھی دے دی پھر وہ شخص اس بستی میں آیا جہاں اس کی بیوی تھی اور اس نے اس سے جماع کیا۔ وہ شخص اس سے جماع کا اقرار کرتا ہے اور اس کو طلاق دینے کا انکار کرتا ہے۔ حضرت عطاء نے فرمایا: ان دونوں گواہوں کی گواہی جائز ہوگی اورا ن کے درمیان تفرق کردی جائے گی اور اس شخص پر حد نہیں لگائی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30389]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30389، ترقيم محمد عوامة 29079)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29080 ترقیم الشثری: -- 30390
٣٠٣٩٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبدة عن سعيد عن قتادة ان رجلا طلق امراته ثلاثا، ثم جعل يغشاها بعد ذلك، فسئل عن ذلك عمار فقال عمار: لئن قدرت على هذا لارجمنه (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقطع؛ قتادة لا يروي عن عمار.
حضرت قتادہ فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے اپنی بیوی کو تین طلاقیں دیں پھر اس نے اس کے بعد اس سے جماع کرنا شروع کردیا تو اس بارے میں حضرت عمار سے پوچھا گیا؟ آپ نے فرمایا: اگر مجھے اس پر قدرت ہوتی تو میں ضرور اس کو سنگسار کردیتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30390]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30390، ترقيم محمد عوامة 29080)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29081 ترقیم الشثری: -- 30391
٣٠٣٩١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا محمد بن سواء عن سعيد عن قتادة عن خلاس عن عمار بنحوه (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) ضعيف؛ سعيد اختلط.
حضرت خلاس سے بھی حضرت عمار کا مذکورہ ارشاد منقول ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30391]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30391، ترقيم محمد عوامة 29081)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29082 ترقیم الشثری: -- 30392
٣٠٣٩٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا حميد بن عبد الرحمن عن جرير بن حازم عن عيسى بن عاصم قال: خرج قوم في سفر، فمروا برجل فنزلوا به، فطلق امراته ثلاثا، فمضى القوم في سفرهم، ثم عادوا فوجدوه معها، فقدموه إلى شريح فقالوا: إن هذا طلق امراته ثلاثا ووجدناه معها، فانكر، [فقالت: شهدون انه زان، فاعادوا عليه (القول كما قالوا، فقالت: شهدون انه زان؟ فاعادوها عليه) (١) ففرق بينهما، ولم يحدهما، واجاز (شهادتهما) (٢) ] (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط ما بين القوسين من: [أ، ط، هـ].
(٢) في [هـ]: (شهادتهم).
(٣) سقط ما بين المعكوفين من: [ب].

حضرت عیسیٰ بن عاصم فرماتے ہیں کہ چند لوگ سفر میں نکلے ان کا گزر ایک آدمی کے پاس سے ہواتو انہوں نے اس کے پاس قیام کیا اس دوران اس آدمی نے اپنی بیوی کو تین طلاقیں دے دیں پھر وہ واپس لوٹے تو انہوں نے اس کو اس عورت کے ساتھ پایا سو انہوں نے اس کو حضرت شریح کے سامنے پیش کیا اور کہنے لگے: بیشک اس شخص نے اپنی بیوی کو تین طلاقیں دی تھیں اور ہم نے اسے اس عورت کے ساتھ پایا ہے اور وہ آدمی انکار کررہا تھا۔ اس پر آپ نے فرمایا: کیا تم گواہی دیتے ہو کہ یہ شخص زانی ہے؟ پس انہوں نے اپنے قول کو دھرایا جیسا انہوں نے کہا تھا پھر آپ نے پوچھا: کیا تم گواہی دیتے ہو کہ یہ شخص زانی ہے؟ انہوں نے پھر اپنی بات دھرائی سو آپ نے ان کے درمیان تفریق کردی اور ان دونوں پر حد نہیں لگائی اور ان کی گواہی کو جائز قرار دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30392]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30392، ترقيم محمد عوامة 29082)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں