مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
69. في الرجل يقول للرجل: زعم فلان أنك زان
اس آدمی کے بیان میں جو دوسرے شخص کویوں کہے: فلاں کہتا ہے کہ بے شک تم زانی ہو
ترقیم عوامۃ: 29083 ترقیم الشثری: -- 30393
٣٠٣٩٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا محمد بن عبد الله الانصاري عن اشعث عن الحسن في الرجل يقول للرجل: اخبرني فلان انك زنيت، قال: ليس عليه حد؛ لانه اضافه إلى غيره.
حضرت اشعث فرماتے ہیں کہ حضرت حسن بصری سے اس شخص کے بارے میں مروی ہے جس نے آدمی کو یوں کہا: مجھے فلاں نے خبر دی ہے کہ تو نے زنا کیا ہے۔ آپ نے فرمایا، اس پر حد قذف جاری نہیں ہوگی۔ اس لیے کہ اس نے اس بات کی نسبت کسی غیر کی طرف کی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30393]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30393، ترقيم محمد عوامة 29083)
ترقیم عوامۃ: 29084 ترقیم الشثری: -- 30394
٣٠٣٩٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا (هشيم) (١) عن بعض اصحابه عن الشعبي ان رجلا قال لرجل: زعم فلان انك زان، قال: إن جاء بالبينة وإلا ضرب الحد.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ط، هـ]: (هشام).
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے کسی سے کہا: فلاں نے کہا ہے کہ بیشک تو زانی ہے۔ آپ نے فرمایا: اگر وہ بینہ لے آئے تو ٹھیک وگرنہ اس شخص پر حد لگائی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30394]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30394، ترقيم محمد عوامة 29084)