مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
89. ما جاء في النباش يؤخذ: ما حده؟
اس کفن چور کا بیان جس کو پکڑ لیا گیا ہو، اس کی سزا کیا ہے؟
ترقیم عوامۃ: 29205 ترقیم الشثری: -- 30518
٣٠٥١٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عيسى (بن يونس) (١) عن معمر عن الزهري قال: اتي مروان بن الحكم بقوم (يختفون) (٢) القبور -يعني ينبشون- فضربهم ونفاهم، واصحاب رسول الله ﷺ متوافرون (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ك].
(٢) في [أ]: (يجيفون)، وفي [ب]: (يحيفون)، وفي [ظ]: (يحتفون).
(٣) منقطع، الزهري لم يسمع من مروان.
حضرت زھری فرماتے ہیں کہ مروان بن حکم کے پاس چند لوگ لائے گئے جو قبروں سے کفن چوری کرتے تھے تو مروان نے ان کو مارا اور ان کو جلا وطن کردیا اس حال میں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحابہ وافر مقدار میں موجود تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30518]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30518، ترقيم محمد عوامة 29205)
ترقیم عوامۃ: 29206 ترقیم الشثری: -- 30519
٣٠٥١٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا حفص عن اشعث عن الزهري قال: اخذ نباش في زمان معاوية -زمان كان مروان على المدينة- فسال من كان بحضرته من اصحاب رسول الله ﷺ بالمدينة والفقهاء، فلم يجدوا احدا قطعه، قال: فاجمع رايهم على ان يضربه ويطاف به (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقطع؛ الزهري لم يدرك عهد معاوية.
حضرت زھری فرماتے ہیں کہ حضرت معاویہ کے زمانۂ خلافت میں جب مروان مدینہ کا امیر تھا تو اس دوران ایک کفن چور کو پکڑا گیا تو مروان نے مدینہ میں موجود رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحابہ اور فقہاء سے اس کے متعلق پوچھا؟ پس ان سب نے کسی کو نہیں پایا جس نے کفن چور کا ہاتھ کاٹا ہو سو ان سب کی رائے اس بات پر متفق ہوئی کہ اس کو مارا جائے اور چکر لگوایا جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30519]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30519، ترقيم محمد عوامة 29206)
ترقیم عوامۃ: 29207 ترقیم الشثری: -- 30520
٣٠٥٢٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عيسى بن يونس عن معمر قال: بلغني ان عمر بن عبد العزيز قطع نباشا.
حضرت معمر فرماتے ہیں کہ مجھے خبر پہنچی ہے کہ حضرت عمر بن عبدالعزیز نے کفن چور کا ہاتھ کاٹا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30520]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30520، ترقيم محمد عوامة 29207)
ترقیم عوامۃ: 29208 ترقیم الشثری: -- 30521
٣٠٥٢١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو معاوية عن الحجاج عن الحكم عن إبراهيم والشعبي (قالا) (١) : يقطع سارق امواتنا، كما يقطع سارق (احيائنا) (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، ط]: (قال).
(٢) مطموسة في: [ط].
حضرت حکم فرماتے ہیں کہ حضرت شعبی اور حضرت ابراہیم نے ارشاد فرمایا: ہمارے مردوں کے چور کا بھی ایسے ہی ہاتھ کاٹا جائے گا جیسا کہ ہمارے زندوں کے چور کا کاٹا جاتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30521]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30521، ترقيم محمد عوامة 29208)
ترقیم عوامۃ: 29209 ترقیم الشثری: -- 30522
٣٠٥٢٢ - [حدثنا ابو بكر قال: حدثنا حفص عن حجاج قال: سالت عطاء عن النباش؟ قال: يقطع] (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط الخبر من: [أ، ط، هـ].
حضرت حجاج فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء سے کفن چور کے متعلق پوچھا؟ آپ نے فرمایا: اس کا ہاتھ کاٹا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30522]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30522، ترقيم محمد عوامة 29209)
ترقیم عوامۃ: 29210 ترقیم الشثری: -- 30523
٣٠٥٢٣ - حدثنا ابو بكر قال: (حدثنا) (١) علي بن مسهر عن عبد الملك عن عطاء في النباش قال: هو بمنزلة السارق، يقطع.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ب]: (أبو بكر قال: حدثنا).
حضرت عبدالملک فرماتے ہیں کہ حضرت عطاء سے کفن چور کے بارے میں مروی ہے۔ آپ نے ارشاد فرمایا: وہ چور کے درجہ میں ہے اس کا ہاتھ کاٹا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30523]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30523، ترقيم محمد عوامة 29210)
ترقیم عوامۃ: 29211 ترقیم الشثری: -- 30524
٣٠٥٢٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا حفص عن اشعث قال: سالت الحسن عن النباش قال: يقطع.
حضرت اشعث فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حسن بصری سے کفن چور کے متعلق سوال کیا؟ تو آپ نے فرمایا: اس کا ہاتھ کاٹا جائے گا اور میں نے حضرت شعبی سے سوال کیا؟ تو آپ نے بھی فرمایا: اس کا ہاتھ کاٹا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30524]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30524، ترقيم محمد عوامة 29211)
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 30525
٣٠٥٢٥ - وسالت الشعبي فقال: يقطع.
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30525، ترقيم محمد عوامة ---)
ترقیم عوامۃ: 29212 ترقیم الشثری: -- 30526
٣٠٥٢٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا حفص عن اشعث عن الحكم وحماد عن إبراهيم في النباش، قال: يقطع.
حضرت حکم اور حضرت حماد فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم سے کفن چور کے بارے میں مروی ہے آپ نے ارشاد فرمایا: اس کا ہاتھ کاٹا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30526]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30526، ترقيم محمد عوامة 29212)
ترقیم عوامۃ: 29213 ترقیم الشثری: -- 30527
٣٠٥٢٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا جرير عن مغيرة عن حماد واصحابه (قالوا) (١) : يقطع النباش لانه قد دخل على الميت بيته.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، ط]: (قال).
حضرت مغیرہ فرماتے ہیں کہ حضرت حماد اور ان کے اصحاب نے فرمایا: کفن چور کا ہاتھ کاٹا جائے گا اس لیے کہ وہ میت کے گھر میں داخل ہوا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30527]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30527، ترقيم محمد عوامة 29213)