مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
90. ما جاء في السكران: متى يضرب: إذا (صحا)، أو في حال سكره؟
ان روایات کا بیان جو نشہ میں مدہوش کے بارے میں منقول ہیں کہ اسے کب مارا جائے گا: جب وہ ٹھیک ہوجائے یا اس کے نشہ میں ہونے کی حالت میں؟
ترقیم عوامۃ: 29218 ترقیم الشثری: -- 30532
٣٠٥٣٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو معاوية عن حجاج عن ابي مصعب (١) عطاء بن ابي مروان عن ابيه ان عليا اتي بالنجاشي سكران من الخمر في رمضان، فتركه حتى صحا ثم ضربه ثمانين، ثم امر به إلى السجن، ثم اخرجه من الغد فضربه عشرين، فقال: ثمانين للخمر وعشرين لجراتك على الله في رمضان (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، ف]: زيادة (عن).
(٢) منقطع حكمًا؛ حجاج مدلس، وقد توبع.
حضرت ابو مروان فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کے پا س رمضان میں نجاشی شاعر لایا گیا جو نشہ میں دھت تھا تو آپ نے اسے چھوڑ دیا یہاں تک کہ وہ ٹھیک ہوگیا پھر آپ نے اسے اسی کوڑے مارے پھر آپ نے اس کو قید کرنے کا حکم دیا پھر آپ نے اگلے دن اسے نکالا اور اسے بیس کوڑے مارے اور فرمایا: اسی کوڑے شراب کی وجہ سے اور بیس کوڑے رمضان میں اللہ پر جرأت کرنے کی وجہ سے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30532]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30532، ترقيم محمد عوامة 29218)
ترقیم عوامۃ: 29219 ترقیم الشثری: -- 30533
٣٠٥٣٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو الاحوص عن ابي الحارث التيمي عن ابي ماجد الحنفي قال: كنت عند عبد الله بن مسعود قاعدا، فجاءه رجل من المسلمين بابن اخ له، فقال له: (يا) (١) ابا عبد الرحمن، إن ابن اخي وجدته (سكران) (٢) ، فقال عبد الله: (ترتروه، ومزمزوه، واستنكهوه) (٣) (فترتر) (٤) و (مزمز) (٥) و (استنكه) (٦) فوجد (سكران) (٧) (فدفع) (٨) إلى السجن، فلما كان الغد جئت وجيء به (٩) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (أيا).
(٢) في [أ، ح، ط، ك، هـ]: (سكرانًا).
(٣) تكرر ما بين القوسين في: [ح]، والمراد: تحريكه وتكليمه.
(٤) في [أ، ط، هـ]: (فترتروه).
(٥) سقط من: [ط، هـ].
(٦) في [أ، هـ]: (استنكهوه).
(٧) في [أ، ح، ط، ك، هـ]: (سكرانًا).
(٨) في [أ، ط، هـ]: (فرفع).
(٩) مجهول؛ لجهالة أبي ماجد الحنفي.
حضرت ابو ماجد حنفی فرماتے ہیں کہ میں حضرت عبداللہ بن مسعود کے پاس بیٹھا ہوا تھا کہ مسلمانوں میں سے ایک آدمی اپنے بھتیجے کو لایا اور آپ سے کہنے لگا: اے ابو عبدالرحمن! میرے بھائی کا بیٹا ہے میں نے اسے نشہ کی حالت میں پایا ہے اس پر حضرت عبداللہ بن مسعود نے فرمایا: تم اس کو اچھی طرح ہلاؤ، اس کو دھکیلو اور اس کے منہ کی بوسو نگھو پس اسے سنگھایا گیا تو آپ نے اسے نشہ کی حالت میں پایا، اسے جیل بھیج دیا گیا پس جب اگلا دن آیا تو میں آیا اور اسے بھی لایا گیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30533]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30533، ترقيم محمد عوامة 29219)
ترقیم عوامۃ: 29220 ترقیم الشثری: -- 30534
٣٠٥٣٤ - [حدثنا ابو بكر قال: حدثنا جرير عن مغيرة عن إبراهيم قال: إذا سكر الإنسان ترك حتى يفيق، ثم جلد] (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ب، ط]: تكرر الخبر.
حضرت مغیرہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم نے ارشاد فرمایا: جب انسان نشہ میں دھت ہوجائے تو اسے چھوڑ دیا جائے یہاں تک کہ اسے افاقہ ہوجائے پھر اسے کوڑے مارے جائیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30534]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30534، ترقيم محمد عوامة 29220)
ترقیم عوامۃ: 29221 ترقیم الشثری: -- 30535
٣٠٥٣٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا جرير عن مغيرة عن الشعبي قال: إذا سكر الإمام جلد وهو لا يعقل، فإنه إن عقل امتنع.
حضرت مغیرہ فرماتے ہیں کہ حضرت شعبی نے ارشاد فرمایا: جب امام نشہ میں ہو تو اسے کوڑے مار دیے جائیں درآنحالیکہ وہ ہوش میں نہ ہو اس لیے کہ اگر وہ ہوش میں آئے گا تو وہ روک دے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30535]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30535، ترقيم محمد عوامة 29221)