مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
99. في الخيانة ما عليه فيها
خیانت کے بیان مںْ کہ اس میں کیا سزا جاری ہوگی؟
ترقیم عوامۃ: 29261 ترقیم الشثری: -- 30576
٣٠٥٧٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا الضحاك بن مخلد عن ابن جريج عن ابي الزبير عن جابر قال: قال رسول الله ﷺ:"ليس على الخائن قطع" (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) رجاله ثقات، وتقدم تخريجه برقم [٣٠٥٦٩].
حضرت جابر فرماتے ہیں کہ رسو ل اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا: خیانت کرنے والے پر کاٹنے کی سزا جاری نہیں ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30576]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30576، ترقيم محمد عوامة 29261)
ترقیم عوامۃ: 29262 ترقیم الشثری: -- 30577
٣٠٥٧٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا حفص عن اشعث عن ابي الزبير عن جابر قال: ليس على الخائن قطع (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) ضعيف؛ لضعف أشعث، وأخرجه النسائي ٨/ ٨٩، وورد مرفوعًا كما في الذي قبله، وتقدم موقوفًا برقم [٣٠٥٦٨].
حضرت ابو الزبیر فرماتے ہیں کہ حضرت جابر نے ارشاد فرمایا: خیانیت کرنے والے پر کاٹنے کی سزا جاری نہیں ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30577]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30577، ترقيم محمد عوامة 29262)
ترقیم عوامۃ: 29263 ترقیم الشثری: -- 30578
٣٠٥٧٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو خالد عن اشعث عن الشعبي قال: جاء رجل إلى شريح فقال: إن هذا سرق مني، قال: ومن هذا؟ قال: اجيري، قال: ليس بسارق من ائتمنته على بيتك.
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ ایک آدمی حضرت شریح کے پا س آیا اور کہنے لگا: بیشک اس شخص نے میرے ہاں چوری کی ہے آپ نے پوچھا: یہ کون شخص ہے؟ اس نے کہا: میرا ملازم ہے آپ نے فرمایا: وہ شخص چور نہیں ہوسکتا جس کو تو نے اپنے گھر پر امین بنایا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30578]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30578، ترقيم محمد عوامة 29263)
ترقیم عوامۃ: 29264 ترقیم الشثری: -- 30579
٣٠٥٧٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا الضحاك بن مخلد عن ابن (جريج) (١) عن عطاء قال: ليس في الخيانة قطع.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (جرج).
حضرت ابن جریج فرماتے ہیں کہ حضرت عطاء نے ارشاد فرمایا: خیانت میں کاٹنے کی سزا جاری نہیں ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30579]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30579، ترقيم محمد عوامة 29264)
ترقیم عوامۃ: 29265 ترقیم الشثری: -- 30580
٣٠٥٨٠ - حدثنا ابو بكر (١) قال: حدثنا ابو داود الطيالسي عن ابي حرة عن الحسن في غلام كان مع قوم في السوق، فسرق بعض متاعهم فقال: هو خائن ولا قطع عليه.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) زيادة في [ط]: (قال: حدثنا شريك).
حضرت ابو حرہ فرماتے ہیں کہ حضرت حسن بصری سے ایک غلام کے بارے میں مروی ہے جو چند لوگوں کے ساتھ بازار میں تھا کہ اس نے ان کا کچھ سامان چوری کرلیا آپ نے فرمایا: وہ خیانت کرنے والا ہے اور اس پر کاٹنے کی سزا جاری نہیں ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30580]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30580، ترقيم محمد عوامة 29265)