مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
101. في السوط من (كان) يأمر به أن يدق
کوڑے کے بیان میں: جو اس بات کا حکم دیتے تھے کہ اس کو باریک کرلیا جائے
ترقیم عوامۃ: 29276 ترقیم الشثری: -- 30591
٣٠٥٩١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عيسى بن يونس عن حنظلة السدوسي قال: سمعت انس بن مالك (يقول: كان) (١) يؤمر بالسوط فتقطع ثمرته، ثم يدق بين حجرين (٢) ثم يضرب به، فقلت لانس: في زمان من كان هذا؟ قال: في زمان عمر ابن الخطاب (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، ط]: (كان يقول).
(٢) في [هـ]: زيادة (حتى يلين).
(٣) ضعيف؛ لضعف حنظلة السدوسي.
حضرت حنظلہ سدوسی فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ کو یوں فرماتے ہوئے سنا: کوڑے کے بارے میں حکم دیا جاتا تھا کہ اس کا نچلا کنارہ کاٹ دیا جائے پھر اس کو دو پتھروں کے درمیان رکھ کر باریک کرلیا جائے پھر اس سے مارا جائے۔ میں نے حضرت انس سے پوچھا: یہ کس کے زمانے میں ہوتا تھا؟ آپ نے فرمایا: حضرت عمر بن خطاب کے زمانے میں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30591]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30591، ترقيم محمد عوامة 29276)
ترقیم عوامۃ: 29277 ترقیم الشثری: -- 30592
٣٠٥٩٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو الاحوص عن ابي الحارث التيمي عن (ابي) (١) ماجد عن عبد الله انه دعا (بسوط) (٢) فدق ثمرته حتى (آضت) (٣) له (مخفقة) (٤) ودعا بجلاد فقال: اجلد (٥) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط، هـ]: (ابن).
(٢) في [ط]: (بسوء).
(٣) أي: صارت، وفي [أ، هـ]: (أصيب).
(٤) أي: طرف لين، وفي [جـ]: (فخففه)، وفي [هـ]: (فخفقه).
(٥) مجهول؛ لجهالة أبي ماجد.
حضرت ابو ماجد فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بن مسعود نے کوڑا منگوایا اور اس کے نچلے کنارے کو باریک کیا یہاں تک کہ وہ کوڑا باریک ہوگیا آپ نے جلاد کو بلایا اور فرمایا! کوڑے مارو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30592]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30592، ترقيم محمد عوامة 29277)
ترقیم عوامۃ: 29278 ترقیم الشثری: -- 30593
٣٠٥٩٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو خالد الاحمر (١) عن محمد بن عجلان عن زيد بن اسلم ان النبي ﷺ اتي برجل قد اصاب حدا، فاتي (بسوط) (٢) جديد شديد، فقال:"دون هذا"، فاتي (بسوط) (٣) (منكسر) (٤) منتشر، فقال: فوق هذا، فاتي بسوط قد (ديث) (٥) -يعني: قد لين- فقال: هذا (٦) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: زيادة (عن زيد).
(٢) في [جـ]: (سوط).
(٣) في [جـ]: (سوط).
(٤) في [ط]: (منكر)، وفي [ك]: (متكسر).
(٥) في [هـ]: (ونت)، وفي [أ، ط]: (دنت).
(٦) مرسل؛ زيد بن أسلم تابعي، أخرجه مالك ٥/ ٨٢٢، والشافعي في الأم ٥/ ١٤٦، والبيهقي ٨/ ٣٢٦.
حضرت زید بن اسلم فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس ایک آدمی لایا گیا جس نے سزا پائی تھی، تو ایک نیا سخت قسم کا کوڑا لایا گیا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اس سے کم لاؤ تو ٹوٹا ہوا اور درمیان سے چیرا ہوا ایک کوڑا لایا گیا جس کو نرم بنایا گیا تھا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ہاں یہ ٹھیک ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30593]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30593، ترقيم محمد عوامة 29278)