🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

105. في أربعة شهدوا على امرأة بالزنا (أحدهم) زوجها
ان چار آدمیوں کے بیان میں جنہوں نے ایک عورت کے خلاف زنا کی گواہی دی درانحالیکہ ان میں سے ایک اس کا خاوند تھا
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29289 ترقیم الشثری: -- 30605
٣٠٦٠٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا علي بن مسهر عن سعيد عن قتادة عن جابر بن زيد عن ابن عباس في اربعة شهدوا على امراة بالزنا، احدهم زوجها قال: تلاعن (زوجها) (١) ويضرب الثلاثة (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ك]: (الزوج).
(٢) ضعيف؛ سعيد اختلط.

حضرت جابر بن زید فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے ان چار آدمیوں کے بارے میں مروی ہے جنہوں نے ایک عورت کے خلاف زنا کی گواہی دی درآنحالیکہ ان میں سے ایک اس کا خاوند تھا آپ نے فرمایا: خاوند لعان کرے گا ان تینوں کو کوڑے مارے جائیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30605]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30605، ترقيم محمد عوامة 29289)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29290 ترقیم الشثری: -- 30606
٣٠٦٠٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن مسهر عن سعيد عن قتادة عن سعيد ابن المسيب مثله.
حضرت سعد بن مسیب سے بھی مذکورہ ارشاد اس سند سے منقول ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30606]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30606، ترقيم محمد عوامة 29290)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29291 ترقیم الشثری: -- 30607
٣٠٦٠٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا (علي) (١) بن مسهر وعبدة عن سعيد عن قتادة عن الحسن قال: إذا جاؤوا جميعا معا فالزوج (اجوزهم) (٢) شهادة.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ك].
(٢) في [أ، ب، هـ]: (أجودهم).

حضرت قتادہ فرماتے ہیں کہ حضرت حسن بصری نے ارشاد فرمایا: جب وہ سب اکٹھے آئیں تو خاوند ان سب میں گواہی کا زیادہ حقدار ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30607]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30607، ترقيم محمد عوامة 29291)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29292 ترقیم الشثری: -- 30608
٣٠٦٠٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو معاوية عن الشيباني عن الشعبي قال: يقام عليه الحد.
حضرت شیبانی فرماتے ہیں کہ حضرت شعبی نے فرمایا: اس عورت پر حد قائم کردی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30608]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30608، ترقيم محمد عوامة 29292)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29293 ترقیم الشثری: -- 30609
٣٠٦٠٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو معاوية عن الشيباني عن حماد عن إبراهيم قال: يلاعن الزوج، ويضرب الثلاثة.
حضرت حماد فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم نے ارشاد فرمایا: خاوند لعان کرے گا اور ان تینوں کو کوڑے مارے جائیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30609]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30609، ترقيم محمد عوامة 29293)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں