مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
119. في البكر والثيب ما يصنع بهما إذا فجرا؟
باکرہ اور شیبہ کے بیان میں کہ ان دونوں کے ساتھ کیا معاملہ کیا جائے گا جب وہ دونوں بدکاری کریں؟
ترقیم عوامۃ: 29380 ترقیم الشثری: -- 30703
٣٠٧٠٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا سفيان بن عيينة عن الزهري عن عبيد الله ابن عبد الله عن ابي هريرة وزيد بن خالد وشبل انهم قالوا: كنا عند النبي ﷺ، فقام رجل فقال: انشدك (الله) (١) الا قضيت بيننا بكتاب الله، فقال خصمه -وكان افقه منه-: اقض بيننا بكتاب الله وائذن لي حتى اقول، قال:"قل" قال: إن ابني كان عسيفا (على هذا) (٢) وإنه زنى بامراته فافتديت منه بمائة (شاة) (٣) وخادم، فسالت رجالا من اهل العلم فاخبرت ان على ابني جلد مائة وتغريب عام، وان على امراة هذا الرجم فقال النبي ﷺ:"والذي نفسي بيده لاقضين بينكما بكتاب الله، المائة شاة والخادم رد عليك، وعلى ابنك جلد مائة وتغريب عام، واغد يا ⦗٤٩٩⦘ انيس على امراة هذا فإن اعترفت فارجمها" (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب، جـ، ك].
(٢) سقط من: [ط].
(٣) في [ط]: (شهادة).
(٤) صحيح؛ وهم سفيان في ذكر شبل فيه، أخرجه أحمد (١٧٠٤٢)، والترمذي (١٤٣٣)، وابن ماجه (٢٥٤٩)، والنسائي ٨/ ٢٤١، والشافعي في السنن (٥٣١)، والحميدي (٨١١)، وابن الجارود (٨١١)، وابن أبي عاصم في الآحاد (١١١٣)، والطحاوي ٣/ ١٣٤، والبيهقي ٨/ ٢٢٢، والطبراني (٥١٩٢)، وأصله عند البخاري (٦٨٢٧)، ومسلم (١٦٩٧).
حضرت عبید اللہ بن عبداللہ، حضرت ابوہریرہ حضرت زید بن خالد اور حضرت شبل ان سب حضرات نے ارشاد فرمایا: کہ ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس تھے کہ ایک آدمی کھڑا ہوکر کہنے لگا: میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اللہ کی قسم دیتا ہوں مگر یہ کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمارے درمیان کتاب اللہ کے مطابق فلہار فرمائیں گے۔ اتنے میں اس کے مد مقابل نے بھی کہا! اور وہ پہلے والے سے زیادہ سمجھدار تھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمارے درمیان کتاب اللہ کے مطابق فیصلہ فرمائیں اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مجھے اجازت مرحمت فرمائیں کہ میں کچھ کہوں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: کہو، اس نے کہا بیشک میرا بیٹا اس کا خدمت گار تھا اور اس نے اس کی بیوی سے زنا کرلیا پس میں نے اس کو سو بکریاں اور ایک خادم فدیہ دے کر اپنے بچے کو چھڑا لیا پھر میں نے علماء سے اس بارے میں پوچھا؟ تو انہوں نے مجھے بتلایا کہ بیشک میرے بیٹے پر سو کوڑوں کی اور ایک سال کے لیے جلا وطنی کی سزا ہوگی اور اس عورت پر رجم کی سزا جاری ہوگی اس پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: قسم ہے اس ذات کی جس کے قبضہ میں میری جان ہے ضرور بالضرور تمہارے بیٹے پر سو کوڑوں اور ایک سال جلا وطنی کی سزا جاری ہوگی اور اے انیس! اس عورت کے پاس جاؤ، پس اگر وہ اعتراف کرلے تو اس کو سنگسار کردو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30703]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30703، ترقيم محمد عوامة 29380)
ترقیم عوامۃ: 29381 ترقیم الشثری: -- 30704
٣٠٧٠٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا شبابة بن سوار عن شعبة عن قتادة عن الحسن عن حطان بن عبد الله عن عبادة بن الصامت قال: قال رسول الله ﷺ:"خذوا عني قد جعل الله لهن سبيلا: الثيب بالثيب، والبكر بالبكر، البكر يجلد وينفى والثيب يجلد ويرجم" (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ أخرجه مسلم (١٦٩٠)، وأحمد (٢٢٧٣٠).
حضرت عبادہ بن صامت فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم لوگ مجھ سے حکم لے لو تحقیق اللہ نے ان کے لیے راستہ مقرر فرما دیا ہے ثیبہ کے بدلے ثیبہ، اور باکر ہ کے بدلے باکرہ، اس طرح کہ باکرہ کو کوڑے مارے جائیں اور جلا وطن کردیا جائے اور ثیبہ کو کوڑے مارے جائیں اور سنگسار کردیا جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30704]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30704، ترقيم محمد عوامة 29381)
ترقیم عوامۃ: 29382 ترقیم الشثری: -- 30705
٣٠٧٠٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا شريك (بن) (١) عبد الله عن فراس عن عامر عن مسروق عن ابي قال: إذا زنى البكران يجلدان وينفيان، (وإذا زنى) (٢) الثيبان يجلدان ويرجمان (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (عن).
(٢) سقط من: [ك].
(٣) حسن؛ شريك صدوق.
حضرت مسروق فرماتے ہیں کہ حضرت ابی نے ارشاد فرمایا: جب دو غیر شادی شدہ زنا کرلیں تو ان دونوں کو کوڑے مارے جائیں گے اور جلا وطن کردیا جائے گا اور جب دو شادی شدہ زنا کریں تو ان دونوں کو کوڑے مارے جائیں گے اور ان دونوں کو سنگسار کردیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30705]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30705، ترقيم محمد عوامة 29382)
ترقیم عوامۃ: 29383 ترقیم الشثری: -- 30706
٣٠٧٠٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا حفص بن غياث عن إسماعيل عن الشعبي عن ابي انه كان يرى في الثيب يجلد ويرجم (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقطع؛ الشعبي لم يدرك أبيًا.
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ حضرت ابی شادی شدہ کے بارے میں یہ رائے رکھتے تھے کہ اسے کوڑے مارے جائیں گے اور سنگسار کردیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30706]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30706، ترقيم محمد عوامة 29383)
ترقیم عوامۃ: 29384 ترقیم الشثری: -- 30707
٣٠٧٠٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو معاوية عن الاعمش عن مسلم عن مسروق قال: البكران يجلدان (وينفيان، والثيبان يجلدان) (١) ويرجمان.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ح، ط، هـ].
حضرت مسلم فرماتے ہیں کہ حضرت مسروق نے ارشاد فرمایا: دونوں غیر شادی شدہ مرد و عورت کو کوڑے مارے جائیں گے اور جلا وطن کردیا جائے گا اور دونوں شادی شدہ مرد و عورت کو کوڑے مارے جائیں گے اور سنگسار کردیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30707]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30707، ترقيم محمد عوامة 29384)
ترقیم عوامۃ: 29385 ترقیم الشثری: -- 30708
٣٠٧٠٨ - [حدثنا ابو بكر قال: حدثنا هشيم عن حصين والشيباني واشعث عن الشعبي ان عليا جلد ورجم] (١) (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط الخبر من: [أ، ط، هـ].
(٢) منقطع حكمًا؛ هشيم مدلس.
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے کوڑے مارے اور سنگسار کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30708]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30708، ترقيم محمد عوامة 29385)
ترقیم عوامۃ: 29386 ترقیم الشثری: -- 30709
٣٠٧٠٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا حفص بن غياث عن اشعث عن ابن سيرين قال: كان عمر يرجم ويجلد، وكان علي يرجم ويجلد.
حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ حضرت عمر سنگسار کرتے تھے اور کوڑے ما رتے تھے حضرت علی رضی اللہ عنہ بھی سنگسار کرتے تھے اور کوڑے مار تے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30709]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30709، ترقيم محمد عوامة 29386)
ترقیم عوامۃ: 29387 ترقیم الشثری: -- 30710
٣٠٧١٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن المسعودي عن القاسم قال: قال ابو ذر: الشيخان الثيبان يجلدان ويرجمان، والبكران يجلدان وينفيان (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقطع؛ القاسم لا يروي عن أبي المنذر.
حضرت قاسم فرماتے ہیں کہ حضرت ابو ذر نے ارشاد فرمایا: دونوں شادی شدہ مرد اور عورت کو کوڑے مارے جائیں گے اور دونوں کو سنگسار کردیا جائے گا اور دونوں غیر شادی شدہ مرد اور عورت کو کوڑے مارے جائیں گے اور دونوں کو جلا وطن کردیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30710]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30710، ترقيم محمد عوامة 29387)
ترقیم عوامۃ: 29388 ترقیم الشثری: -- 30711
٣٠٧١١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن مهدي عن زمعة عن بن طاوس عن ابيه قال: على المحصن إذا زنى الرجم، وعلى البكر الجلد والنفي.
حضرت ابن طاؤس فرماتے ہیں کہ ان کے والد حضرت طاؤس نے ارشاد فرمایا: شادی شدہ جب زنا کرے تو اس پر رجم کی سزا جاری ہوگی اور باکرہ پر کوڑوں اور جلا وطنی کی سزا جاری ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30711]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30711، ترقيم محمد عوامة 29388)
ترقیم عوامۃ: 29389 ترقیم الشثری: -- 30712
٣٠٧١٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا يزيد بن هارون عن محمد بن سالم عن عامر في البكر إذا زنى: ينفى سنة.
حضرت محمد بن سالم فرماتے ہیں کہ حضرت عامر اسے غیر شادی شدہ کے بارے میں مروی ہے کہ جب وہ زنا کرلے تو اس کو ایک سال کے لیے جلا وطن کردیا جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30712]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30712، ترقيم محمد عوامة 29389)