مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
123. فيمن يبدأ بالرجم؟
ان لوگوں کے بیان میں جو پتھر مارنے کی ابتدا کریں گے
ترقیم عوامۃ: 29414 ترقیم الشثری: -- 30737
٣٠٧٣٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الله بن إدريس عن يزيد عن عبد الرحمن بن ابي ليلى ان عليا كان إذا شهد عنده الشهود على الزنا امر الشهود ان يرجموا، (ثم رجم) (١) (٢) ، ثم رجم الناس، وإذا كان إقرارا، بدا هو فرجم، ثم رجم الناس (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ب، جـ، ك].
(٢) في [هـ]: زيادة (هو).
(٣) ضعيف؛ لضعف يزيد.
حضرت عبدالرحمن بن ابی لیلی فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کے پاس جب گواہ زنا کی گواہی دیتے پھر آپ گواہوں کو پتھر مارنے کا حکم دیتے پھر آپ پتھر مارتے پھر لوگ پتھر مارتے اور جب اقرار کرتا تو آپ خود ابتدا کرتے سو اسے پتھر مارتے پھر لوگ اسے پتھر مارتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30737]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30737، ترقيم محمد عوامة 29414)
ترقیم عوامۃ: 29415 ترقیم الشثری: -- 30738
٣٠٧٣٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو خالد الاحمر عن حجاج عن الحسن ابن (سعد) (١) عن عبد الرحمن بن عبد الله بن مسعود عن علي قال: (يا) (٢) ايها الناس إن الزنا زناءان: زنا سر وزنا علانية، فزنا السر ان يشهد الشهود فيكون الشهود اول من يرمي، ثم الإمام، ثم الناس، وزنا العلانية ان يظهر الحبل او الاعتراف فيكون الإمام اول من يرمي، قال: وفي يده ثلاثة احجار، قال: فرماها بحجر فاصاب صماخها فاستدارت ورمى الناس (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (سعيد).
(٢) سقط من: [جـ، ط، ك].
(٣) منقطع حكمًا؛ حجاج مدلس.
حضرت عبدالرحمن بن عبداللہ بن مسعود فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: اے لوگو بیشک زنا دو طرح کا ہوتا ہے۔ پوشیدہ زنا اور اعلانیہ زنا پس پوشیدہ زنا تو یہ ہے کہ گواہ زنا کی گواہی دیں سو گواہ سب سے پہلے پتھر مارنے والے ہوں گے پھر حاکم پھر لوگ اور اعلانیہ زنا یہ ہے کہ حمل ظاہر ہوجائے یا اعتراف کرلے سو امام سب سے پہلے پتھر مارنے والا ہوگا راوی کہتے ہیں آپ کے ہاتھ میں کچھ پتھر تھے سو آپ نے اس عورت کو ایک پتھر مارا جو اس کے کان کے سوراخ میں جا لگا تو وہ گھومنے لگی اور لوگوں نے پتھر مارے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30738]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30738، ترقيم محمد عوامة 29415)
ترقیم عوامۃ: 29416 ترقیم الشثری: -- 30739
٣٠٧٣٩ - حدثنا (ابو بكر قال) (١) : ابو خالد الاحمر عن حجاج عن القاسم ⦗٥٠٩⦘ عن ابيه عن علي مثله (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، جـ، ط، هـ].
(٢) منقطع حكمًا؛ حجاج مدلس.
حضرت عبدالرحمن سے حضرت علی رضی اللہ عنہ کا مذکورہ ارشاد اس سند سے بھی بعنہا منقول ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30739]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30739، ترقيم محمد عوامة 29416)
ترقیم عوامۃ: 29417 ترقیم الشثری: -- 30740
٣٠٧٤٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا غندر عن شعبة عن الحكم قال: سمعت عمرو بن نافع يحدث عن علي قال: الرجم رجمان: (فرجم) (١) يرجم الإمام ثم الناس ورجم (يرجم) (٢) الشهود، ثم الإمام ثم الناس (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ز، ط، هـ].
(٢) في [أ، ب، ط]: (ترجم).
(٣) مجهول؛ لجهالة عمرو بن نافع.
حضرت عمرو بن نافع فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: رجم کی دو قسمیں ہیں ایک رجم وہ جو حاکم پتھر مارتا ہے پھر لوگ اور ایک رجم وہ جو گواہ پتھر مارتے ہیں پھر حاکم پھر لوگ راوی کہتے ہیں: میں نے حضرت حکم سے عرض کی: امام کا رجم کیا ہے؟ آپ نے فرمایا: جب وہ عورت بچہ پیدا کرلے یا وہ اقرار کرلے اور گواہوں کا رجم یہ ہے کہ جب وہ گواہی دے دیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30740]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30740، ترقيم محمد عوامة 29417)
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 30741
٣٠٧٤١ - فقلت للحكم: ما رجم الإمام، قال: إذا ولدت او اقرت، ورجم الشهود إذا شهدوا.
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30741، ترقيم محمد عوامة ---)
ترقیم عوامۃ: 29418 ترقیم الشثری: -- 30742
٣٠٧٤٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن شعبة قال: قلت للحكم: ما رجم الإمام؟ قال: إذا ولدت او اقرت، وإذا شهد الشهود بدا الشهود.
حضرت شعبہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حکم سے دریافت کیا حاکم کا رجم کرنا کیا ہوتا ہے؟ آپ نے فرمایا: جب عورت بچہ پیدا کرلے یا اقرار کرلے اور جب گواہ گواہی دے دیں، تو گواہ ہی ابتدا کریں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30742]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30742، ترقيم محمد عوامة 29418)