🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

126. في الرجل والمرأة (يقران) بالحد ثم ينكرانه
اس آدمی اور عورت کے بیان میں جو دونوں حد کا اقرار کرلیں پھر وہ دونوں انکار کردیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29427 ترقیم الشثری: -- 30751
٣٠٧٥١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا حفص بن غياث عن حجاج عن الحسن بن سعد عن عبد الله بن شداد ان امراة رفعت إلى عمر اقرت بالزنا اربع مرات، فقال: إن رجعت لم نقم عليك، فقالت: لا يجتمع علي امران آتي بالفاحشة ولا يقام علي الحد قال: فاقامه عليها (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقطع؛ حكمًا، حجاج مدلس.
حضرت عبداللہ بن شداد فرماتے ہیں کہ ایک عورت کو حضرت عمر کے سامنے پیش کیا گیا جس نے چار مرتبہ زنا کا اقرار کیا۔ اس پر آپ نے فرمایا: اگر تو واپس لوٹ جائے تو ہم تجھ پر حد قائم نہیں کریں گے اس عورت نے کہا: مجھ پر پھر دو معاملہ جمع ہوجائیں گے! میں نے فحش کا م کیا اور مجھ پر حد بھی نہیں لگائی گئی تو آپ نے اس پر حد قائم کردی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30751]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30751، ترقيم محمد عوامة 29427)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29428 ترقیم الشثری: -- 30752
٣٠٧٥٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا حفص عن حجاج عن (نافع عن) (١) سليمان بن يسار ان ابا واقد بعثه عمر إليها -فذكر مثله (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ح، ط، هـ].
(٢) منقطع؛ سليمان بن يسار لم يسمع من عمر.

حضرت سلیمان بن یسار فرماتے ہیں کہ حضرت ابو واقد حضرت عمر کو نے اس عورت کی طرف بھیجا پھر آپ نے ماقبل جیسی حدیث ذکر کی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30752]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30752، ترقيم محمد عوامة 29428)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29429 ترقیم الشثری: -- 30753
٣٠٧٥٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن إسرائيل عن جابر عن عامر وعطاء قالا: إذا اقر بحد زنا او سرقة ثم جحد درئ عنه (الحد) (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [جـ، ك].
حضرت جابر فرماتے ہیں کہ حضرت عامر شعبی اور حضرت عطاء ان دونوں حضرات نے ارشاد فرمایا: جب کوئی حد زنا یا حد سرقہ کا اقرار کرلے پھر وہ انکار کرے تو اس سے سزا ختم کردی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30753]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30753، ترقيم محمد عوامة 29429)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29430 ترقیم الشثری: -- 30754
٣٠٧٥٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن مبارك عن حماد بن سلمة عن قتادة عن يحيى بن يعمر قال: إن كان قد اقر فقد انكر، يعني: الذي يقر بالحد، ثم يرجع.
حضرت قتادہ فرماتے ہیں کہ حضرت یحییٰ بن یعمر نے ارشاد فرمایا: اگر کسی نے اقرار کیا پھر انکار کردیا یعنی وہ شخص جو حد کا اقرار کرلے پھر رجوع کرلے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30754]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30754، ترقيم محمد عوامة 29430)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29431 ترقیم الشثری: -- 30755
٣٠٧٥٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا زيد بن الحباب عن حماد بن سلمة عن حميد عن الحسن في الرجل يقر (عند) (١) الناس ثم يجحد، قال: يؤخذ به.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط، هـ]: (عقد).
حضرت حمید فرماتے ہیں کہ حضرت حسن بصری سے اس آدمی کے بارے میں مروی ہے جو لوگوں کے سامنے اقرار کرلے پھر انکار کردے آپ نے فرمایا: اس کو اس وجہ سے پکڑا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30755]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30755، ترقيم محمد عوامة 29431)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29432 ترقیم الشثری: -- 30756
٣٠٧٥٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا محمد بن ابي عدي عن اشعث عن الحسن في الرجل يقر بالحد دون السلطان ثم يجحد إذا رفع: لم ير ان يلزمه.
حضرت اشعث فرماتے ہیں کہ حضرت حسن بصری سے اس آدمی کے بارے میں مروی ہے جو بادشاہ کی غیر موجودگی میں حد کا اقرار کرلے پھر وہ انکار کردے جب اسے پیش کیا جائے۔ تو آپ نے یہ رائے نہیں رکھی کہ اس پر لازم کردیا جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30756]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30756، ترقيم محمد عوامة 29432)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29433 ترقیم الشثری: -- 30757
٣٠٧٥٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج قال: اخبرني إسماعيل عن ابن شهاب قال: من اعترف مرارا كثيرة بسرقة او بحد ثم انكر: لم (يجز) (١) (عليه شيء) (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط، هـ]: (يحد).
(٢) سقط من: [أ، ح، ط، هـ].

حضرت اسماعیل فرماتے ہیں کہ حضرت ابن شھاب نے ارشاد فرمایا: جو شخص کئی مرتبہ چوری یا حد کا اعتراف کرلے پھر وہ انکار کردے تو اس پر کوئی چیز نافد نہیں ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30757]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30757، ترقيم محمد عوامة 29433)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں