مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
127. في الذمي يستكره المسلمة على نفسها
اس ذمی کے بیان میں جو مسلمان عورت کو بدکاری پر مجبور کرے
ترقیم عوامۃ: 29434 ترقیم الشثری: -- 30758
٣٠٧٥٨ - [ (حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الاعلى عن داود عن (زياد) (١) بن عثمان ان رجلا من النصارى استكره امراة مسلمة على نفسها) (٢) (٣) فرفع ذلك إلى ابي عبيدة بن الجراح فقال: ما على هذا صالحناكم، فضرب عنقه] (٤) (٥) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (زيد).
(٢) سقط من: [أ، ب، ط].
(٣) زيادة في [ط]: (في الذمي).
(٤) سقط الخبر من: [هـ].
(٥) مجهول؛ لجهالة زياد بن عثمان.
حضرت زیاد بن عثمان فرماتے ہیں کہ ایک عیسائی آدمی نے ایک مسلمان عورت کو بدکاری پر مجبور کیا سوا س شخص کو حضرت ابو عبیدہ بن جراح کی خدمت میں پیش کردیا گیا، آپ نے فرمایا: کیا ہم نے تم سے اس کام پر مصالحت کی تھی؟ آپ نے اس کی گردن اڑا دی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30758]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30758، ترقيم محمد عوامة 29434)
ترقیم عوامۃ: 29435 ترقیم الشثری: -- 30759
٣٠٧٥٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن المجالد عن الشعبي عن سويد بن غفلة ان رجلا من اهل الذمة من نبيط اهل الشام نخس بامراة على دابة، فلم (تقع) (١) فدفعها بيده فصرعها، فانكشفت عنها ثيابها فجلس ليجامعها، فرفع إلى عمر بن الخطاب وقامت عليه البينة، فامر به فصلب، وقال: ليس على هذا عاهدنكم (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، هـ]: (يقع).
(٢) ضعيف؛ مجالد ضعيف.
حضرت سوید بن غفلہ فرماتے ہیں کہ ایک ذمی آدمی نے جس کا تعلق شام کے نبطی قبیلہ سے تھا اس نے ایک عورت کی پہلو میں لکڑی ماری جو سواری پر سوار تھی پس وہ نیچے نہیں گری تو اس نے اس کو ہاتھ سے دھکا دیا اور اسے نیچے گرادیا اور اس عورت کے کپڑے کھل گئے۔ پھر وہ بیٹھ گیا تاکہ اس سے جماع کرلے پس اس شخص کو حضرت عمر بن خطاب کی خدمت میں پیش کیا گیا اور اس پر بینہ بھی قائم ہوگیا پھر آپ کے حکم سے اس کو سولی پر لٹکا دیا گیا اور آپ نے فرمایا: اس کام پر ہم نے تم سے معاہدہ نہیں کیا تھا! [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30759]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30759، ترقيم محمد عوامة 29435)
ترقیم عوامۃ: 29436 ترقیم الشثری: -- 30760
٣٠٧٦٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا اسود بن عامر عن حماد بن سلمة عن قتادة ان عبد الملك بن مروان اتي برجل من اهل الذمة استكره امراة مسلمة فاخصاه.
حضرت قتادہ فرماتے ہیں کہ عبدالملک بن مروان کے پاس ایک ذمی آدمی لایا گیا جس نے کسی مسلمان عورت کو بدکاری پر مجبور کیا تھا تو انہوں نے اس کو خصی کردیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30760]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30760، ترقيم محمد عوامة 29436)
ترقیم عوامۃ: 29437 ترقیم الشثری: -- 30761
٣٠٧٦١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا البكراوي عن إسماعيل بن مسلم عن الحسن قال: إذا استكره الذمي المسلمة قتل.
حضرت اسماعیل بن مسلم فرماتے ہیں کہ حضرت حسن بصری نے ارشاد فرمایا: جب ذمی شخص مسلمان عورت کو بدکاری پر مجبور کرے تو اسے قتل کردیا جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30761]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30761، ترقيم محمد عوامة 29437)