🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

135. في إقامة الحد على الرجل في أرض العدو
دشمن کے علاقہ میں آدمی پر حد قائم کرنے کا بیان
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29464 ترقیم الشثری: -- 30791
٣٠٧٩١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن مبارك (عن ابي بكر) (١) بن ابي مريم عن حكيم بن عمير قال: كتب عمر بن الخطاب الا يجلدن امير جيش ولا سرية احدا الحد، حتى يطلع (٢) الدرب (لئلا) (٣) تحمله حمية الشيطان ان يلحق بالكفار (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ط].
(٢) في [هـ]: زيادة (على).
(٣) في [ط]: (فلا)، وفي [ك]: (فلالا)، وفي [ع]: (ليلا).
(٤) ضعيف؛ لضعف أبي بكر بن أبي مربم.

حضرت حکیم بن عمیر فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن خطاب نے خط لکھا: خبر دار! ہرگز امرہ لشکر یا امیر گروہ کسی ایک کو حد کے کوڑے مت مارے یہاں تک کہ شہر کا راستہ ظاہر ہوجائے کہیں ایسا نہ ہو کہ شیطان کی حمیت و غیرت اس پر حملہ کردے اور وہ کفار سے جا ملے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30791]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30791، ترقيم محمد عوامة 29464)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29465 ترقیم الشثری: -- 30792
٣٠٧٩٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن مبارك عن ابي بكر بن عبد الله بن ابي مريم عن حميد بن فلان بن رومان ان ابا الدرداء نهى ان يقام على احد حد في ارض العدو (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) ضعيف؛ لضعف أبي بكر بن أبي مريم.
حضرت حمید بن فلان بن رومان فرماتے ہیں کہ حضرت ابو الدرداء نے کسی پر بھی دشمن کے علاقہ میں حد قائم کرنے سے منع فرمایا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30792]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30792، ترقيم محمد عوامة 29465)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29466 ترقیم الشثری: -- 30793
٣٠٧٩٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عيسى بن يونس عن الاعمش عن إبراهيم عن علقمة قال: غزونا ارض الروم ومعنا حذيفة وعلينا رجل من قريش فشرب الخمر، فاردنا ان نحده فقال حذيفة: اتحدون اميركم وقد دنوتم من عدوكم فيطمعون فيكم؟ (فقال) (١) : (لاشربنها) (٢) وإن كانت محرمة، ولاشربن علي رغم من (رغم) (٣) (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (قال).
(٢) في [ط]: (لا تشربنها)، وفي [ب، ح]: (ولأشربن).
(٣) في [أ، ط، هـ]: (أرغمها)، وفي [ز]: (رغمها).
(٤) صحيح.

حضرت علقمہ فرماتے ہیں کہ ہم رومیوں سے جنگ کر رہے تھے۔ ہمارے ساتھ حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ بھی تھے۔ ایک قریشی ہمارا امیر تھا۔ اس نے شراب پی ہم نے اس پر حد جاری کرنا چاہی تو حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ کیا تم اپنے امیر پر حد قائم کرو گے حالانکہ تم اپنے دشمن کے قریب ہو۔ اس طرح تو وہ تم پر حاوی ہوجائے گا۔ اس پر وہ امیر کہنے لگا کہ میں شراب پیوں گا ضراہ وہ حرام ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30793]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30793، ترقيم محمد عوامة 29466)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں