مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
138. باب في الوالي يرى الرجل على حد وهو وحده، أيقيمه عليه أم لا؟
با ب ہے اس حاکم کے بیان میں جو آدمی کو کسی سزا کے کام میں مبتلا دیکھے اس حال میں کہ حاکم تنہا تھا کیا اس شخص پر حد قائم کی جائے گی یا نہیں؟
ترقیم عوامۃ: 29480 ترقیم الشثری: -- 30807
٣٠٨٠٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا شريك عن (عبد الكريم) (١) عن عكرمة قال: قال عمر لعبد الرحمن بن عوف: ارايت لو كنت القاضي والوالي ثم ابصرت إنسانا على حد، اكنت مقيما عليه؟ قال: لا، حتى يشهد معي غيري، قال: اصبت ولو قلت غير (ذلك) (٢) لم (تجد) (٣) (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط، هـ]: (عبد اللَّه).
(٢) سقط من: [هـ].
(٣) في [أ، ب، جـ، ط، ك]: (يحد).
(٤) منقطع، عكرمة لم يسمع من عمر.
حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر نے حضرت عبدالرحمن بن عوف سے دریافت کیا؍ تمہاری کیا رائے ہے کہ اگر تم قاضی اور حاکم ہو پھر تم کسی شخص کو کسی حد کے کام میں مبتلا دیکھو تو کیا تم اس پر حد قائم کرو گے یا نہیں؟ انہوں نے جواب دیا: نہیں، یہاں تک کہ اس کے ساتھ کوئی اور بھی گواہی دے آپ نے فرمایا: تم نے درست بات کی اور اگر تم اس کے علاوہ کوئی بات کہتے تو تم صحیح نہ ہوتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30807]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30807، ترقيم محمد عوامة 29480)
ترقیم عوامۃ: 29481 ترقیم الشثری: -- 30808
٣٠٨٠٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن مهدي عن سفيان قال: سمعت حمادا يقول: سمعنا ان الحاكم يجوز قوله فيما اعترف عنده إلا الحدود.
حضرت سفیان فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حماد کو یوں فرماتے ہوئے سنا: یقینا حاکم کا قول ان معاملات میں جائز ہے جس کا اس کے سامنے اعتراف کیا گیا سوائے حدود کے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30808]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30808، ترقيم محمد عوامة 29481)