🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

140. في الرجل يوجد مع المرأة فتقول: زوجي
اس آدمی کے بیان میں جو عورت کے ساتھ پایا جائے اور عورت کہے: یہ میرا شوہر ہے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29484 ترقیم الشثری: -- 30812
٣٠٨١٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن إدريس عن ابيه وعمه ويحيى بن ابي الهيثم (١) عن جده انه شهد عليا واتي برجل وامراة وجدا في خرب مراد، فاتي بهما علي فقال: بنت عمي (يتيمتي) (٢) في حجري، فجعل اصحابه يقولون: قولي زوجي، فقالت: هو زوجي، فقال علي: خذ بيد امراتك (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط، هـ]: زيادة (عن أبيه).
(٢) في [أ، ط، هـ]: (ربيبتي).
(٣) صحيح.

حضرت یحییٰ بن ابو الھیثم کے دادا فرماتے ہیں کہ میں حضرت علی رضی اللہ عنہ کے پا س حاضر تھا کہ آپ کے پاس ایک آدمی اور ایک عورت لائے گئے جو کسی ویران جگہ میں پائے گئے تھے سوا ن دونوں کو حضرت علی رضی اللہ عنہ کے پاس لایا گیا وہ آدمی کہنے لگا: میرے چچا کی بیٹی ہے، اور یتیم مر ی پرورش میں ہے تو آپ کے ہمنشینوں نے یوں کہنا شروع کردیا: یوں کہہ دو! میرا خاوند ہے تو اس عورت نے کہہ دیا وہ میرا خاوند ہے اس پر حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تو اپنی بیوی کا ہاتھ پکڑلے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30812]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30812، ترقيم محمد عوامة 29484)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29485 ترقیم الشثری: -- 30813
٣٠٨١٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن شعبة عن الحكم وحماد قالا: يدرا عنه.
حضرت شعبہ نے فرماتے ہیں کہ حضرت حکم اور حضرت حماد نے ارشاد فرمایا: اس سے سزا ختم کردی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30813]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30813، ترقيم محمد عوامة 29485)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29486 ترقیم الشثری: -- 30814
٣٠٨١٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن جابر عن عامر قال: يدرا عنه.
حضرت جابر فرماتے ہیں کہ حضرت عامر نے ارشاد فرمایا: اس سے سزا ہٹا دی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30814]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30814، ترقيم محمد عوامة 29486)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29487 ترقیم الشثری: -- 30815
٣٠٨١٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن فضيل (١) عن إبراهيم في المراة (توجد) (٢) مع الرجل فتقول: (تزوجني) (٣) ، فقال إبراهيم: (لو) (٤) كان هذا حقا ما كان على زان حد.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) كذا في النسخ، ولعله: (ابن فضيل عن المغيرة عن إبراهيم).
(٢) في [ط، هـ]: (تؤخذ).
(٣) في [ك]: (زوجي).
(٤) سقط من: [ك].

حضرت ابن فضیل فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم سے اس عورت کے بارے میں مروی ہے جو آدمی کے ساتھ پائی گئی تھی پس اس عورت نے کہا: اس نے مجھ سے شادی کی ہے۔ حضر ت ابراہیم نے فرمایا: اگر یہ بات سچ ہو کسی بھی زانی پر حد نہ ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30815]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30815، ترقيم محمد عوامة 29487)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں