🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

154. فيما يحقن به الدم ويرفع به عن الرجل القتل
ان وجوہات کا بیان جن کی وجہ سے خون محفوظ ہو جاتا ہے اور آدمی سے قتل کی تخفیف ہو جاتی ہے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29535 ترقیم الشثری: -- 30869
٣٠٨٦٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو خالد الاحمر سليمان بن (حيان) (١) عن الاعمش عن ابي ظبيان عن اسامة قال: بعثنا رسول الله ﷺ في سرية فصبحنا (الحرقات) (٢) من جهينة فادركت رجلا فقال: لا إله إلا الله فطعنته، فوقع في نفسي من ذلك، فذكرته للنبي ﷺ (٣) فقال: رسول الله ﷺ (٤) قال:"لا إله إلا الله وقتلته؟" قال: قلت: يا رسول الله، إنما (قالها) (٥) فرقا من (السلاح) (٦) (قال:"افلا) (٧) شققت عن قلبه حتى تعلم قالها ام لا؟" قال: فما زال يكررها علي حتى تمنيت اني اسلمت يومئذ (٨) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (حبان).
(٢) في [أ، ط]: (المحرقات).
(٣) في [أ، ط، هـ]: ﵇.
(٤) سقط من: [أ، هـ].
(٥) في [ط]: (قال لها).
(٦) في [جـ]: (السالح).
(٧) في [ط]: (قالا).
(٨) حسن؛ أبو سليمان صدوق، وأخرجه البخاري (٤٢٦٩)، ومسلم (٩٦).

حضرت ابو ظبیان فرماتے ہیں کہ حضرت اسامہ نے ارشاد فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں ایک لشکر میں بھیجا ہم نے قبیلہ جہینہ کے باغات کے پاس صبح کی تو مجھے ایک آدمی ملا اس نے کہا: لا الہ الا اللہ پس میں نے اسے نیزہ مار دیا، پھر اس بارے میں میرے دل میں بےچینی پیدا ہوئی، میں نے یہ بات نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے ذکر کی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اس نے لا الہ الا اللہ پڑھا اور پھر بھی تو نے اسے قتل کردیا؟ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! اس نے تو یہ کلمہ اسلحہ کے خوف سے پڑھا تھا! آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تو نے اس کا دل کیوں نہیں چیر لیا تاکہ تجھے معلوم ہوجاتا کہ اس نے یہ کلمہ خوف سے پڑھا ہے یا نہیں؟ آپ فرماتے ہیں: آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مسلسل مجھ پر یہ بات دھراتے رہے یہاں تک کہ مجھے خواہش ہوئی کہ میں نے آج کے دن ہی اسلام قبول کیا ہوتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30869]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30869، ترقيم محمد عوامة 29535)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29536 ترقیم الشثری: -- 30870
٣٠٨٧٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو معاوية عن الاعمش عن ابي ظبيان عن اسامة قال: بعثنا رسول الله ﷺ في سرية فذكره نحوه (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ أخرجه مسلم (٩٦)، وأحمد (٢١٨٠٢)، وأصله عند البخاري (٦٨٧٢).
حضرت ابوظبیان فرماتے ہیں کہ حضرت اسامہ نے ارشاد فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں ایک لشکر میں بھیجا۔ پھر راوی نے ماقبل والا مضمون بیان کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30870]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30870، ترقيم محمد عوامة 29536)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29537 ترقیم الشثری: -- 30871
٣٠٨٧١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا حفص بن غياث عن الاعمش عن ابي سفيان عن جابر (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) حسن؛ أبو سفيان صدوق، أخرجه مسلم (٣٥)، وأحمد (١٤١٤١).
حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں لوگوں سے قتال کروں یہاں تک کہ وہ لا الہ الا اللہ کہہ لیں۔ پس جب وہ یہ کلمہ پڑھ لیں گے تو انہوں نے مجھ سے اپنے خون اور اپنے اموال کو محفوظ کرلیا مگر ان کے حق کی وجہ سے اور ان کا حساب اللہ کے ذمہ ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30871]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30871، ترقيم محمد عوامة 29537)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 30872
٣٠٨٧٢ - وعن ابي صالح عن ابي هريرة (قالا) (١) : قال رسول الله ﷺ:"امرت ان اقاتل الناس حتى يقولوا لا إله إلا الله فإذا قالوها منعوا مني دماءهم واموالهم إلا بحقها وحسابهم على الله" (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، ط، هـ]: (قال).
(٢) صحيح؛ أخرجه البخاري (٢٩٤٦)، ومسلم (٢١).

تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30872، ترقيم محمد عوامة ---)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29538 ترقیم الشثری: -- 30873
٣٠٨٧٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو خالد الاحمر عن ابي مالك عن ابيه قال: سمعت النبي ﷺ يقول:"من وحد الله وكفر بما يعبد من دونه فقد حرم دمه وحسابه على الله" (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) حسن؛ أبو خالد صدوق، أخرجه مسلم (٢٣)، وأحمد (١٥٨٧٥).
حضرت طارق بن اشیم اشجعی فرماتے ہیں کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یوں ارشاد فرماتے ہوئے سنا: جو شخص اللہ کی وحدانیت کا اقرار کرے اور اسکے سوا جن باطل چیزوں کی عبادت کی جاتی ہے ان کو جھٹلا دے تو تحقیق اس کا خون حرام ہوگیا اور اس کا حساب اللہ کے ذمہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30873]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30873، ترقيم محمد عوامة 29538)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29539 ترقیم الشثری: -- 30874
٣٠٨٧٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن ابي الزبير عن جابر قال: قال رسول الله ﷺ:"امرت ان اقاتل (الناس) (١) حتى يقولوا: لا إله إلا الله، فإذا قالوها عصموا مني دماءهم واموالهم، إلا بحقها، وحسابهم على الله"، ثم قرا: ﴿فذكر إنما انت مذكر (٢١) لست عليهم بمصيطر﴾ [الغاشية: ٢١ - ٢٢] (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [جـ، ك].
(٢) صحيح؛ أخرجه مسلم (٢١)، وأحمد (١٤٢٠٩).

حضرت جابر فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں لوگوں سے قتال کروں یہاں تک کہ وہ کلمہ لا الہ الا اللہ پڑھ لیں پس جب وہ یہ کلمہ پڑھ لیں گے تو انہوں نے مجھ سے اپنی جانوں اور اپنے اموال کو محفوظ کرلیا مگر ان کے کسی حق کی وجہ سے اور ان کا حساب اللہ کے ذمہ ہوگا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ آیات تلاوت کیں: سو (اے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تم نصیحت کرتے رہو، تم ہو بس نصیحت کرنے والے، تم ان پر کوئی جبر کرنے والے نہیں ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30874]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30874، ترقيم محمد عوامة 29539)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29540 ترقیم الشثری: -- 30875
٣٠٨٧٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الله بن بكر السهمي عن حاتم بن ابي صغيرة عن النعمان بن سالم ان عمرو بن اوس اخبره عن ابيه ان رسول الله ﷺ قال:"امرت ان اقاتل الناس حتى يقولوا لا إله إلا الله" (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ أخرجه أحمد (١٦١٦٣)، وابن ماجه (٣٩٢٩)، والنسائي ٧/ ٨١، والطيالسي (١١١٠)، والدارمي ٢/ ٢١٨، وأبو يعلى (٦٨٦٢)، وعبد الرزاق (١٨٦٩٨).
حضرت اوس فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں لوگوں سے قتال کروں یہاں تک کہ وہ کلمہ لا الہ الا اللہ پڑھ لیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30875]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30875، ترقيم محمد عوامة 29540)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29541 ترقیم الشثری: -- 30876
٣٠٨٧٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا الفضل بن دكين عن ابان بن عبد الله عن إبراهيم بن جرير (عن جرير) (١) قال: قال رسول الله ﷺ:"امرت ان اقاتل الناس حتى يقولوا: لا إله إلا الله" (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ح، ط، هـ].
(٢) منقطع؛ إبراهيم بن جرير لم يسمع من أبيه، أخرجه الطبراني (٢٣٩٢)، وابن عدي ١/ ٢٥٧، وأصله عند البخاري (٤٣٥٩)، وأحمد (١٩٢٢٤).

حضرت جریر فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں لوگوں سے قتال کروں یہاں تک کہ وہ کلمہ لا الہ الا اللہ پڑھ لیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30876]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30876، ترقيم محمد عوامة 29541)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29542 ترقیم الشثری: -- 30877
٣٠٨٧٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن (١) صالح مولى (التوامة عن ابي) (٢) هريرة قال: قال رسول الله ﷺ:"امرت ان اقاتل الناس حتى يقولوا لا إله (إلا الله) (٣) ، فإذا قالوها حرمت علي دماوهم واموالهم إلا بحقها وحسابهم على الله" (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: زيادة (أبي).
(٢) في [جـ]: بياض.
(٣) في [جـ]: بياض.
(٤) صحيح؛ أخرجه البخاري (٢٩٤٦)، ومسلم (٢١).

حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں لوگوں سے قتال کروں یہاں تک کہ وہ کلمہ لا الہ الا اللہ پڑھ لیں۔ پس جب وہ یہ کلمہ پڑھ لیں گے تو مجھ پر ان کی جانیں اور ان کے اموال حرام ہیں مگر ان کے کسی حق کی وجہ سے اور ان کا حساب اللہ کے ذمہ ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30877]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30877، ترقيم محمد عوامة 29542)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29543 ترقیم الشثری: -- 30878
٣٠٨٧٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع قال: (حدثنا) (١) سفيان عن حبيب ابن ابي عمرة عن سعيد بن جبير قال: خرج المقداد بن الاسود في سرية، فمروا ⦗٣١⦘ برجل في (غنيمة له) (٢) فارادوا قتله فقال: لا إله إلا الله، فقال المقداد: (ود) (٣) لو (فر باهله) (٤) وماله، قال: فلما قدموا (ذكروا) (٥) ذلك للنبي ﷺ (٦) فنزلت: ﴿ياايها الذين آمنوا إذا ضربتم في سبيل الله فتبينوا ولا تقولوا لمن القى إليكم السلام لست مؤمنا تبتغون عرض الحياة الدنيا﴾ قال: الغنيمة، ﴿فعند الله مغانم كثيرة كذلك كنتم من قبل﴾ قال: تكتمون إيمانكم من المشركين ﴿فمن الله عليكم﴾ فاظهر الإسلام (﴿فتبينوا﴾) (٧) وعيدا من الله ﴿إن الله كان بما تعملون خبيرا﴾ (٨) [النساء: ٩٤] .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ك].
(٢) في [جـ]: بياض.
(٣) في [ب]: (و).
(٤) في [أ، هـ]: (قرب أهله)، وفي [ع]: (مر بأهله).
(٥) في [ط]: (ذكر).
(٦) في [ك]: ﵇.
(٧) في [ز]: (فتثبتوا).
(٨) مرسل؛ سعيد بن جبير تابعي، أخرجه ابن جرير الطبري ٥/ ٢٢٥، والحارث (٣/ بغية)، والواحدي في أسباب النزول ص ٢٠٣، وورد من حديث سعيد عن ابن عباس أخرجه الطبراني (١٢٣٧٩)، وبحشل في تاريخ واسط ص ١٦٠، والضياء في المختارة ١٠/ (١٤٧) وابن بشكوال في المبهمة ٧/ ٤٥٧، وابن عساكر ٦٠/ ١٧١.

حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ حضرت مقداد بن اسود کسی لشکر میں نکلے سو ان لوگوں کا گزر ایک آدمی کے پاس سے ہوا جو اپنے ریوڑ میں تھا۔ ان لوگوں نے اس کو قتل کرنا چاہا تو اس نے کلمہ لا الہ الا اللہ پڑھ لیا، اس پر حضرت مقداد نے فرمایا: وہ چاہتا ہے کہ اگر وہ اپنے گھر والوں اور اپنے مال کو لے کر بھاگ جائے تو اچھا ہے۔ راوی کہتے ہیں: پس جب یہ لوگ واپس آئے تو انہوں نے یہ واقعہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے ذکر کیا اس پر یہ آیت نازل ہوئی۔ اے ایمان والو! جب نکلو تم (جہاد کے لیے) اللہ کی راہ میں تو خوب تحقیق کرلیا کرو اور نہ کہو اس شخص کو جو کرے تم کو سلام کہ نہیں ہے تو مومن، کیا حاصل کرنا چاہتے ہو تم ساز و سامان دنیاوی زندگی کا؟ آپ نے فرمایا: مراد بکری کا ریوڑ ہے، ترجمہ تو اللہ کے ہاں غنیمتیں ہیں بہت، ایسے تو تم اسلام سے پہلے تھے۔ فرمایا: تم اپنے ایمان کو مشرکنم سے چھپاتے تھے۔ ترجمہ پھر اللہ نے تم پر احسان کیا مراد پس اسلام کو غلبہ دیا۔ ترجمہ لہٰذا خوب تحقیق کیا کرو فرمایا: اللہ کی طرف سے وعید ہے۔ ترجمہ بیشک اللہ ہر اس بات سے جو تم کرتے ہو پوری طرح باخبر ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30878]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30878، ترقيم محمد عوامة 29543)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں