مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
168. في المرتدة: ما يصنع بها؟
مرتدہ عورت کا بیان، اس کے ساتھ کیا معاملہ کیا جائے گا؟
ترقیم عوامۃ: 29598 ترقیم الشثری: -- 30935
٣٠٩٣٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الرحمن بن مهدي عن حماد بن سلمة عن قتادة عن خلاس (عن علي) (١) في المرتدة (تستامى) (٢) ، وقال (حماد) (٣) : تقتل (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ح، ط، هـ].
(٢) أي: تجعل أمة، وفي [ع]: (تستأنى)، وفي [أ، ط، هـ]: (تستتاب أيامًا).
(٣) في [أ، ح، ط، هـ]: (حتى).
(٤) صحيح.
حضرت خلاس فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ سے اس مرتدہ عورت کے بارے میں مروی ہے جس کو قیدی بنا لیا گیا کہ آپ نے فرمایا: اس کو قتل کردیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30935]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30935، ترقيم محمد عوامة 29598)
ترقیم عوامۃ: 29599 ترقیم الشثری: -- 30936
٣٠٩٣٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الرحيم بن سليمان ووكيع عن ابي حنيفة عن عاصم عن ابي رزين عن ابن عباس قال: لا يقتلن النساء إذا هن ارتددن عن الإسلام ولكن (يحبسن) (١) (ويدعين) (٢) إلى الإسلام (ويجبرن) (٣) عليه (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (تحبسن).
(٢) في [ط]: (وتدعين).
(٣) في [أ، هـ]: (فيجبرن)، وفي [ط]: (فيجبرون).
(٤) ضعيف؛ لضعف عاصم في أبي رزين.
حضرت ابورزین فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے ارشاد فرمایا: عورتوں کو قتل نہیں کیا جائے گا جب وہ اسلام سے مرتد ہوجائیں لیکن ان کو قید کرلیا جائے گا اور ان کو اسلام کی طرف بلایا جائے گا اور اس پر انہیں مجبور کیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30936]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30936، ترقيم محمد عوامة 29599)
ترقیم عوامۃ: 29600 ترقیم الشثری: -- 30937
٣٠٩٣٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا حفص بن غياث عن ليث عن عطاء في المرتدة قال: لا تقتل.
حضرت لیث فرماتے ہیں کہ حضرت عطاء نے مرتدہ عورت کے بارے میں ارشاد فرمایا: اسے قتل نہیں کیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30937]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30937، ترقيم محمد عوامة 29600)
ترقیم عوامۃ: 29601 ترقیم الشثری: -- 30938
٣٠٩٣٨ - [حدثنا ابو بكر قال: حدثنا حفص عن عمرو عن الحسن قال: لا تقتل] (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط الخبر من: [أ، ط، هـ].
حضرت عمرو فرماتے ہیں کہ حضرت حسن بصری نے ارشاد فرمایا: اس عورت کو قتل نہیں کیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30938]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30938، ترقيم محمد عوامة 29601)
ترقیم عوامۃ: 29602 ترقیم الشثری: -- 30939
٣٠٩٣٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن اشعث عن الحسن قال: لا تقتلوا النساء إذا هن ارتددن عن الإسلام، ولكن يدعين إلى الإسلام فإن هن ابين سبين، فيجعلن إماء المسلمين ولا يقتلن.
حضرت اشعث فرماتے ہیں کہ حضرت حسن بصری نے ارشاد فرمایا: تم عورتوں کو قتل مت کرو جب وہ اسلام سے مرتد ہوجائیں۔ لیکن ان کو اسلام کی طرف بلایا جائے گا پس اگر وہ انکار کردیں تو ان کو قیدی بنا لیا جائے اور ان کو مسلمانوں کی باندیاں بنادیا جائے اور ان کو قتل نہ کیا جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30939]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30939، ترقيم محمد عوامة 29602)
ترقیم عوامۃ: 29603 ترقیم الشثری: -- 30940
٣٠٩٤٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو داود عن ابي حرة عن الحسن في المراة ترتد عن الإسلام قال: لا تقتل، تحبس.
حضرت ابوحرہ فرماتے ہیں کہ حضرت حسن بصری سے اس عورت کے بارے میں مروی ہے جو اسلام سے مرتد ہوجائے۔ آپ نے فرمایا: اس کو قتل نہیں کیا جائے گا اس کو قید کردیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30940]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30940، ترقيم محمد عوامة 29603)
ترقیم عوامۃ: 29604 ترقیم الشثری: -- 30941
٣٠٩٤١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا حفص عن عبيدة عن إبراهيم قال: لا تقتل] (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط الخبر من: [أ، ح، ط، هـ].
حضرت عبیدہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم نے ارشاد فرمایا: اس کو قتل نہیں کیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30941]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30941، ترقيم محمد عوامة 29604)
ترقیم عوامۃ: 29605 ترقیم الشثری: -- 30942
٣٠٩٤٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن إدريس عن هشام عن الحسن في المرتدة: تستتاب، فإن تابت وإلا قتلت.
حضرت ہشام فرماتے ہیں کہ حضرت حسن بصری نے مرتدہ عورت کے بارے میں ارشاد فرمایا: اس سے توبہ طلب کی جائے گی پس اگر وہ توبہ کرلے تو ٹھیک ورنہ اسے قتل کردیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30942]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30942، ترقيم محمد عوامة 29605)
ترقیم عوامۃ: 29606 ترقیم الشثری: -- 30943
٣٠٩٤٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن يحيى بن سعيد عن (عمر) (١) بن عبد العزيز: ان ام ولد لرجل من المسلمين ارتدت، فباعها بدومة الجندل من غير (اهل دينها) (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (عمرو).
(٢) في [هـ]: (أهلها).
حضرت یحییٰ بن سعید فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن عبدالعزیز سے مروی ہے مسلمانوں میں سے ایک آدمی کی ام ولدہ مرتد ہوگئی تو آپ نے اس کو دومۃ الجندل میں اس کے دین کے مخالف آدمی کو فروخت کردیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30943]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30943، ترقيم محمد عوامة 29606)
ترقیم عوامۃ: 29607 ترقیم الشثری: -- 30944
٣٠٩٤٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان (عن سعيد) (١) ⦗٤٨⦘ عن ابي معشر عن إبراهيم في المراة ترتد عن الإسلام، قال: تستتاب، فإن تابت وإلا قتلت.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سيرد الخبر في ١٢/ ٢٧٩ برقم [٣٤٩٧٨] بدون ما بين القوسين.
حضرت ابو معشر فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم سے اس عورت کے بارے میں مروی ہے جو اسلام سے مرتد ہوجائے، آپ نے فرمایا: اس سے توبہ طلب کی جائے گی پس اگر وہ توبہ کرلے تو ٹھیک ورنہ اسے قتل کردیا جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30944]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30944، ترقيم محمد عوامة 29607)