🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

174. في المحارب إذا قتل وأخذ المال وأخاف السبيل
اس سرکش کے بیان میں جب وہ قتل کر دے اور مال چھین لے اور مسافروں کو خوف میں مبتلا کرے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29624 ترقیم الشثری: -- 30964
٣٠٩٦٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن إدريس عن ابيه عن حماد عن إبراهيم قال: ﴿إنما جزاء الذين يحاربون الله ورسوله﴾ [المائدة: ٣٣] ، قال: إذا خرج واخاف (السبيل) (١) واخذ المال (قطعت يده ورجله من خلاف، وإذا اخاف السبيل ولم ياخذ المال نفي، وإذا قتل قتل، وإذا اخاف السبيل واخذ المال) (٢) وقتل صلب.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (السبل).
(٢) سقط من: [ب].

حضرت حماد فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم نے آیت: بیشک بدلہ ہے ان لوگوں کا جو اللہ اور اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے جنگ کرتے ہیں۔ فرمایا: جب وہ نکلے اور مسافر کو خوف میں مبتلا کرے اور مال چھین لے۔ تو اس کا ایک ہاتھ اور ایک پاؤں مخالف سمت سے کاٹ دیا جائے گا اور جب وہ مسافر کو خوف میں مبتلا کرے اور مال نہ چھینے تو اس کو جلاوطن کردیا جائے گا اور جب وہ قتل بھی کرے تو اسے بھی قتل کردیا جائے گا اور جب وہ مسافر کو خوف میں مبتلا کرے اور مال چھین لے اور قتل بھی کر دے تو اس کو سولی پر لٹکا دیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30964]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30964، ترقيم محمد عوامة 29624)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29625 ترقیم الشثری: -- 30965
٣٠٩٦٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج قال: حدثت عن سعيد بن جبير قال: من حارب فهو محارب (قال) (١) (٢) سعيد: فإن اصاب دما قتل، وإن اصاب دما ومالا صلب، فإن الصلب هو اشد، وإذا اصاب مالا ولم يصب دما قطعت يده ورجله لقول الله ﷻ: ﴿او تقطع ايديهم وارجلهم من خلاف﴾ فإن تاب فتوبته بينه وبين الله ويقام عليه الحد.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ، ط]: (فقال).
(٢) زيادة في [جـ]: (قال).

حضرت ابن جریج فرماتے ہیں کہ مجھے بیان کیا گیا ہے کہ حضرت سعید بن جبیر نے ارشاد فرمایا: جو لڑائی کرے وہ جنگ جو ہے۔ حضرت سعید نے فرمایا: پس اگر وہ خون کر دے تو اسے قتل کردیا جائے گا اور اگر وہ خون کر دے اور مال چھین لے تو اسے سولی پر لٹکا دیا جائے گا۔ پس بیشک سولی دینا زیادہ سخت ہے اور جب وہ مال چھین لے اور اس کا خون نہ کرے تو اس کا ہاتھ اور اس کی ایک ٹانگ کاٹ دی جائے گی۔ اللہ جل جلالہ کے اس قول کی وجہ سے۔ ترجمہ: یا ان کے ہاتھ اور ان کے پاؤں مخالف سمت سے کاٹ دیے جائیں۔ پس اگر وہ توبہ کرے تو اس کی توبہ اللہ اور اس کے درمیان ہوگی اور اس پر حد قائم کی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30965]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30965، ترقيم محمد عوامة 29625)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29626 ترقیم الشثری: -- 30966
٣٠٩٦٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن حجاج عن عطية عن ابن عباس في قوله: ﴿إنما جزاء الذين يحاربون الله ورسوله ويسعون في الارض فسادا ان يقتلوا او يصلبوا او تقطع ايديهم وارجلهم من خلاف﴾ حتى ختم الآية فقال: إذا حارب الرجل فقتل واخذ المال قطعت يده ورجله من خلاف وصلب، وإذا قتل ولم ياخذ المال قتل، وإذا اخذ المال ولم يقتل قطعت يده ورجله ⦗٥٤⦘ من خلاف، وإذا لم يقتل ولم ياخذ المال نفي (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) ضعيف منقطع حكمًا؛ عطية العوفي ضعيف، وحجاج مدلس.
حضرت عطیہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے آیت کی تفسیر مروی ہے صرف یہی سزا ہے ان لوگوں کی جو جنگ کرتے ہیں اللہ اور اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے اور بھاگ دوڑ کرتے ہیں زمین میں فساد مچانے کے لیے کہ وہ قتل کیے جائیں سولی پر چڑھائے جائیں یا کاٹے جائیں ان کے ہاتھ اور پاؤں مخالف سمتوں سے یہاں تک کہ انہوں نے آیت ختم کی۔ آپ نے فرمایا: جب آدمی جنگ کرے، پس قتل کر دے اور مال چھین لے تو اس کا ایک ہاتھ اور پاؤں مخالف سمت سے کاٹ دیا جائے اور سولی پر چڑھا دیا جائے۔ اور جب قتل کرے اور مال نہ چھینے تو اسے بھی قتل کردیا جائے، اور جب مال چھین لے اور قتل نہ کرے تو اس کا ایک ہاتھ اور پاؤں مخالف سمت سے کاٹ دیا جائے اور جب قتل نہ کرے اور نہ مال چھینے تو اسے جلا وطن کردیا جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30966]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30966، ترقيم محمد عوامة 29626)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29627 ترقیم الشثری: -- 30967
٣٠٩٦٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن عمران بن حدير عن ابي مجلز في هذه الآية: ﴿إنما جزاء الذين يحاربون الله ورسوله﴾ وقال: إذا قتل واخذ المال قتل، وإذا اخذ المال واخاف السبيل صلب، وإذا قتل (و) (١) لم يعد (ذلك) (٢) قتل، وإذا اخذ المال لم يعد ذلك قطع، وإذا افسد نفي.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [جـ، ك].
(٢) في [ب، ط]: (بذلك)، وفي [أ]: (لذلك).

حضرت عمران بن حدیر فرماتے ہیں کہ حضرت ابو مجلز نے اس آیت کے بارے میں: صرف یہی سزا ہے ان لوگوں کی جو اللہ اور اس کے رسول سے جنگ کرتے ہیں (الخ)۔ آپ نے فرمایا: جب قتل کر دے اور مال چھین لے تو اسے قتل کردیا جائے اور جب مال چھین لے اور مسافر کو خوف میں مبتلا کرے تو اس کو سولی پر لٹکا دیا جائے اور جب وہ قتل کرے اور مال نہ چھینے تو اس کو قتل کیا جائے اور جب وہ مال چھین لے اور قتل نہ کرے تو اس کا ہاتھ کاٹ دیا جائے گا اور جب وہ فساد پھیلائے تو اسے جلا وطن کردیا جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30967]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30967، ترقيم محمد عوامة 29627)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں