مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
11. دعاء النبي ﷺ: "طهرني بالثلج"
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی دعا: اے اللہ! مجھے برف سے پاک فرما دے
ترقیم عوامۃ: 29815 ترقیم الشثری: -- 31166
٣١١٦٦ - حدثنا ابن نمير عن هشام بن عروة (عن ابيه) (١) عن عائشة ان رسول الله ﷺ كان يدعو:"اللهم اغسل (خطاياي) (٢) بماء الثلج والبرد، ونق قلبي من الخطايا كما نقيت الثوب الابيض من الدنس، وباعد بيني وبين خطاياي كما باعدت بين المشرق والمغرب" (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ط، هـ].
(٢) في [ط]: (خطاياء).
(٣) صحيح؛ أخرجه البخاري (٦٣٦٨)، ومسلم (٥٨٩).
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دعا فرماتے تھے: اے اللہ! میری غلطیوں کو برف سے اور اولے سے دھو دیجئے اور میرے دل کو غلطیوں سے اس طرح صاف کر دے جیسے آپ سفید کپڑے کو میل کچیل سے صاف فرما دیتے ہیں، اور میرے اور میری غلطیوں کے درمیان اتنا لمبا فاصلہ کر دے جتنا مشرق و مغرب کے درمیان ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31166]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31166، ترقيم محمد عوامة 29815)
ترقیم عوامۃ: 29816 ترقیم الشثری: -- 31167
٣١١٦٧ - (حدثنا ابو بكر قال) (١) : حدثنا يحيى بن ابي (بكير) (٢) حدثنا شعبة عن مجزاة بن زاهر الاسلمي قال: سمعت عبد الله بن ابي اوفى يحدث عن النبي ﷺ انه كان (يدعو) (٣) :"اللهم طهرني بالبرد والثلج والماء البارد، اللهم طهرني من الذنوب ونقني منها كما (ينقى) (٤) الثوب الابيض من الدنس" (٥) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، جـ].
(٢) في [أ، ب، ط]: (بكر).
(٣) في [أ، ب، هـ]: (يقول).
(٤) في [أ، ب، ط]: (تنقى).
(٥) صحيح؛ أخرجه مسلم (٤٧٦)، وأحمد (١٩١١٨).
حضرت عبد اللہ بن ابی اوفی فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یہ دعا مانگا کرتے تھے: اے اللہ! آپ مجھے بارانی برف اور اولے، اور ٹھنڈے پانی کے ذریعہ سے پاک کردیں، اے اللہ! آپ مجھے گناہوں سے پاک فرما دیں، اور مجھے گناہوں سے اس طرح پاک و صاف کردیں جیسا کہ سفید کپڑے کو میل کچیل سے پاک کیا جاتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31167]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31167، ترقيم محمد عوامة 29816)
ترقیم عوامۃ: 29817 ترقیم الشثری: -- 31168
٣١١٦٨ - (حدثنا ابو بكر قال) (١) : حدثنا جرير عن منصور عن حبيب قال: حدثت ان النبي ﷺ اللهم طهرني بالثلج والبرد والماء البارد، ونقني من الخطايا كما ينقى الثوب الابيض من الدنس، وباعد بيني وبين خطاياي كما باعدت بين المشرق والمغرب" (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، جـ].
(٢) مرسل؛ حبيب تابعي، ويروي عن التابعين.
حضرت حبیب فرماتے ہیں کہ مجھے بیان کیا گیا ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دعا مانگتے ہوئے فرماتے تھے: اے اللہ! مجھے بارانی برف، اولے اور ٹھنڈے پانی کے ذریعہ سے پاک فرما دیں، اور مجھے گناہوں سے اس طرح پاک و صاف فرما دیں جیسا کہ سفید کپڑے کو میل کچیل سے پاک کیا جاتا ہے، اور میرے اور میرے گناہوں کے درمیان اتنا فاصلہ کردیں جتنا مشرق و مغرب کے درمیان ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31168]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31168، ترقيم محمد عوامة 29817)
ترقیم عوامۃ: 29818 ترقیم الشثری: -- 31169
٣١١٦٩ - حدثنا ابن فضيل عن عمارة بن القعقاع عن (ابي زرعة عن) (١) ابي هريرة قال: كان رسول الله ﷺ إذا كبر سكت بين التكبير والقراءة قال: فقلت له: بابي (٢) وامي ارايت سكوتك بين التكبير والقراءة اخبرني ما تقول؟ قال:"اقول اللهم باعد بيني وبين خطاياي كما باعدت بين المشرق والمغرب، اللهم نقني من خطاياي كالثوب الابيض من الدنس، اللهم (اغسلني من) (٣) خطاياي بالماء والبرد والثلج" (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب، جـ، ط، ك]، وتقدم الخبر برقم [٢٨٦٦].
(٢) في [هـ]: زيادة (أنت).
(٣) في [ك]: (اغسل).
(٤) صحيح؛ أخرجه مسلم (٥٩٨)، وأحمد (٧١٦٤)، وأصله في البخاري (٧٤٤).
حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب نماز کے لئے تکبیر کہتے تھے تو تکبیر اور قراءت کے درمیان کچھ دیر خاموش رہتے تھے، ابوہریرہ کہتے ہیں: میں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے پوچھا: میرے ماں، باپ آپ پر قربان ہوں، میں تکبیر اور قراءت کے درمیان آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے خاموش رہنے کو دیکھتا ہوں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مجھے بتائیے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کیا پڑھتے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”میں یہ دعا پڑھتا ہوں: اے اللہ! میرے اور میرے گناہوں کے درمیان اتنا لمبا فاصلہ کر دے جتنا مشرق و مغرب کے درمیان ہے، اے اللہ! آپ مجھے میرے گناہوں سے اس طرح پاک و صاف کردیں جیسے سفید کپڑے کو میل کچیل سے پاک و صاف فرماتے ہیں، اے اللہ! مجھ سے میرے گناہوں کو پانی، اولے اور بارانی برف سے دھو دیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31169]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31169، ترقيم محمد عوامة 29818)
ترقیم عوامۃ: 29819 ترقیم الشثری: -- 31170
٣١١٧٠ - حدثنا زيد بن الحباب حدثنا معاوية بن صالح قال: حدثني حبيب بن عبيد عن جبير بن نفير الحضرمي عن عوف بن مالك الاشجعي قال: سمعت رسول الله ﷺ يقول على الميت:"اللهم اغسله بالماء والثلج والبرد، ونقه من الخطايا كما (ينقى) (١) الثوب الابيض من الدنس" (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (تنقي).
(٢) حسن؛ معاوية بن صالح صدوق، أخرجه مسلم (٩٦٣)، وأحمد (٢٣٩٧٥).
حضرت عوف بن مالک الاشجعی فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو میت پر یہ دعا پڑھتے ہوئے سنا ہے: اے اللہ! آپ اس کو پانی اور بارانی برف اور اولے سے دھو دیجیے۔ اور اس کے گناہوں کو ایسے پاک و صاف فرما دیں جیسا کہ سفید کپڑے کو میل کچیل سے پاک کیا جاتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31170]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31170، ترقيم محمد عوامة 29819)