🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

24. ما قالوا: في الرجل إذا أخذ مضجعه (و) أوى إلى فراشه، ما يدعو به؟
جن لوگوں نے کہا: جب آدمی اپنے بستر پر جائے اور بستر پر لیٹ جائے تو وہ کیا دعا کرے؟
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29926 ترقیم الشثری: -- 31285
٣١٢٨٥ - حدثنا عبيدة بن حميد عن منصور عن ابي معشر قال: حدثت ان رسول الله ﷺ كان يقول إذا اوى إلى فراشه:"اللهم عافني في ديني، وعافني في جسدي، وعافني في بصري، واجعله الوارث مني، لا إله إلا الله العلي العظيم، سبحان رب السماوات السبع ورب العرش الكريم، الحمد لله رب العالمين" (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) مرسل معضل، أبو معشر من تابعي التابعين.
حضرت ابو معشر فرماتے ہیں کہ مجھے بیان کیا گیا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب اپنے بستر پر لیٹ جاتے تو یہ دعا فرمایا کرتے تھے: اے اللہ! مجھے میرے دین میں عافیت بخش دے، اور میرے بدن میں عافیت بخش دے، اور میرے دیکھنے میں عافیت عطا فرما، اور مجھے اس کا حق دار بنا دے، اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ہے، جو کہ بلند وبالا، عظمت والا ہے، ساتوں آسمانوں کا مالک، اور عرش کریم کا مالک ہے سب تعریفیں اللہ کے لیے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31285]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31285، ترقيم محمد عوامة 29926)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29927 ترقیم الشثری: -- 31286
٣١٢٨٦ - حدثنا وكيع عن الاعمش عن ابي إسحاق عن عبيد بن عمرو (الخارفي) (١) عن علي قال: ما ارى احدا يعقل دخل في الإسلام ينام حتى يقرا آية الكرسي (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، ط، هـ]: (الحازمي).
(٢) مجهول؛ لجهالة عبيد بن عمرو الخارفي.

حضرت عبید بن عمرو الخارفی فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: کہ میں کسی کو عقل مند نہیں سمجھتا جو اسلام میں داخل ہوا ہو، یہاں تک کہ وہ سونے سے پہلے آیۃ الکرسی پڑھتا ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31286]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31286، ترقيم محمد عوامة 29927)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29928 ترقیم الشثری: -- 31287
٣١٢٨٧ - حدثنا (حسن) (١) بن موسى (حدثنا) (٢) ليث بن سعد (عن عقيل) (٣) بن خالد عن ابن شهاب انه قال: اخبرني عروة عن عائشة ان رسول الله ﷺ كان إذا اخذ مضجعه نفث في (يده) (٤) وقرا فيهما بالمعوذتين ثم مسح بهما جسده (٥) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ، ك]: (الحسن).
(٢) في [ك]: (أخبرنا).
(٣) في [جـ]: (عن عقل)، وسقط من: [هـ].
(٤) في [هـ]: (يديه).
(٥) صحيح؛ أخرجه البخاري (٦٣١٩)، وأحمد (٢٤٨٥٣).

حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب بستر پر لیٹتے تو معوذتین پڑھ کر دونوں ہاتھوں پر پھونکتے، پھر ان دونوں ہاتھوں کو پورے جسم پر پھیر لیتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31287]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31287، ترقيم محمد عوامة 29928)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29929 ترقیم الشثری: -- 31288
٣١٢٨٨ - حدثنا عبيد الله بن موسى عن إسرائيل عن ابي إسحاق عن ابي ميسرة قال: كان رسول الله ﷺ يقول عند منامه:"اعوذ بوجهك الكريم وكلماتك التامة من شر ما انت باطش بناصيته، اللهم إنك (انت) (١) تكشف الماثم والمغرم، اللهم لا يخلف وعدك ولا يهزم جندك، ولا ينفع ذا الجد منك الجد، سبحانك وبحمدك (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [هـ].
(٢) مرسل؛ أبو ميسرة تابعي، وقد روي من حديث أبي ميسرة عن علي، أخرجه أبو داود (٥٠٥٢)، والنسائي في الكبرى (٧٧٣٢)، وابن السني (٧١٣)، والطبراني في الصغير (٩٩٨)، والدعاء (٢٣٧)، والبيهقي في الدعوات (٣٥٤)، وأبو الشيخ في أخلاق النبي (٥١٠)، ورجح أبو حاتم وأبو زرعة إرساله كما في العلل ٢/ ١٦٥.

حضرت ابو میسرہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سوتے قت یہ دعا پڑھا کرتے تھے: (اے اللہ) میں آپ کی سخی ذات کی اور آپ کے مکمل کلمات کی پناہ مانگتا ہوں ہر اس چیز کے شر سے جس کی پیشانی آپ کی قبضہ میں ہو، اے اللہ! آپ ہی گناہوں اور قرض سے چھٹکارا دلاتے ہیں، اے اللہ! تیرے وعدے کی خلاف ورزی نہیں کی جاسکتی، اور تیرے لشکر کو شکست نہیں دی جاسکتی، اور کسی شان والے کو اس کی شان تیرے ہاں کوئی فائدہ نہیں پہنچا سکتی۔ تو سب عیبوں سے پاک ہے اور تو اپنی تعریف کے ساتھ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31288]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31288، ترقيم محمد عوامة 29929)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں