🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

25. ما قالوا: في الرجل (ما يدعو به) إذا أصابه هم أو حزن
بعض حضرات فرماتے ہیں ایسے آدمی کے بارے میں جس کو کوئی فکر یا غم پہنچے تو وہ یوں دعا کرے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29930 ترقیم الشثری: -- 31289
٣١٢٨٩ - حدثنا يزيد بن هارون عن فضيل بن مرزوق قال: حدثنا ابو سلمة الجهني عن القاسم بن عبد الرحمن عن ابيه عن ابن مسعود قال: قال رسول الله ﷺ:"ما قال عبد قط إذا اصابه هم او حزن: اللهم إني عبدك بن عبدك بن امتك ناصيتي بيدك، ماض في حكمك عدل في قضاؤك، اسالك بكل اسم هو لك، سميت به نفسك او انزلته في كتابك، او علمته احدا من خلقك، او استاثرت به في علم الغيب عندك، ان تجعل القرآن ربيع قلبي، ونور صدري، وجلاء حزني وذهاب (همي) (١) ، إلا اذهب الله همه، وابدله مكان حزنه فرحا"، قالوا: يا رسول الله ينبغي لنا ان نتعلم هذه الكلمات؟ قال:"اجل ⦗١٧٠⦘ ينبغي لمن سمعهن ان يتعلمهن" (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (غمي).
(٢) مجهول؛ لجهالة أبي سلمة الجهني، أخرجه أحمد (٣٧١٢)، وأبو يعلى (٥٢٩٧)، والشاشي (٢٨٢)، وابن حبان (٩٧٢)، والطبراني (١٠٣٥٢)، والحاكم ١/ ٥٠٩، والبزار (٣١٢٢/ كشف)، وابن السني (٢٤٢).

حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ہرگز کوئی بندہ یہ دعا نہیں پڑھتا جب اسے کوئی فکر یا غم پہنچتا ہے: اے اللہ! میں خود تیرا بندہ ہوں، اور تیرے بندے کا بیٹا ہوں، اور تیری لونڈی کی اولاد ہوں۔ میری پیشانی تیرے ہاتھ میں ہے۔ میرے حق میں تیرا جو بھی فیصلہ ہو وہ نافذ ہونے والا ہے، اور تیرا میرے بارے میں جو بھی حکم ہے وہ سب انصاف ہی انصاف ہے، اور میں تیرے ہر اس نام کے وسیلہ سے سوال کرتا ہوں جو خود تو نے اپنا مقرر فرمایا ہے یا اپنی کتاب میں اس کو اتارا ہے، یا اپنی مخلوق میں سے کسی کو سکھایا ہے، یا خاص اپنے ہی علم غیب میں اسے پوشیدہ رکھا ہے کہ تو قرآن کو میرے دل کی بہار، اور میرے سینہ کا نور، میرے غم کو دور کرنے والا اور میرے غم کے ازالہ کا سبب بنا دے۔ مگر یہ کہ اللہ تعالیٰ اس بندے کی فکر کو ختم فرما دیتے ہیں اور اس کے غم کے بدلے اس کو فرحت و خوشی عنایت فرماتے ہیں۔ صحابہ نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)! تب تو ہمارے لیے مناسب ہے کہ ہم ان کلمات کو سیکھ لیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جی ہاں! مناسب ہے ان لوگوں کے لیے جنہوں نے اس کو سنا ہے کہ وہ اس دعا کو سیکھ لیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31289]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31289، ترقيم محمد عوامة 29930)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں