🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

26. ما يقال: في طلب الحاجة وما يدعى به
جو بات ضرورت کے مانگنے میں کہی جائے اور جو دعا مانگی جائے اس کا بیان
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29931 ترقیم الشثری: -- 31290
٣١٢٩٠ - حدثنا ابو الاحوص عن منصور عن ربعي عن عبد الله بن شداد عن عبد الله بن جعفر قال: قال لي (علي) (١) :"الا اعلمك كلمات لم اعلمها حسنا ولا حسينا، إذا طلبت حاجة واحببت ان تنجح فقل: (٢) لا إله إلا الله وحده لا شريك له، العلي العظيم، ولا إله إلا الله وحده لا شريك له (الحليم) (٣) الكريم، (ثم) (٤) سل حاجتك (٥) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ح، ط]، وفي [هـ]: (رسول اللَّه ﷺ).
(٢) في [هـ]: زيادة (و).
(٣) في [هـ]: (الحكيم).
(٤) سقط من: [ط].
(٥) صحيح؛ أخرجه النسائي (١٠٤٦٩)، والطبراني في الدعاء (١٠١٤)، وورد مرفوعًا، أخرجه النسائي في الكبرى (١٠٤٦٥)، وابن حبان (٨٦٥)، والحاكم ١/ ٦٨٨، والبزار (٤٦٩)، وابن السني (٦٢٩)، والبيهقي في الدعوات (١٦٢)، وشعب الإيمان (٦٢٣)، والخرائطي في المكارم (٥٧٧).

حضرت عبد اللہ بن جعفر فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے مجھ سے ارشاد فرمایا: کیا میں تجھے چند ایسے کلمات نہ سکھا دوں جو میں نے حضرت حسن اور حضرت حسین کو بھی نہیں سکھائے؟ جب تو کوئی ضرورت مانگے اور تو پسند کرتا ہے کہ تجھے اس میں کامیابی ہو تو پہلے یہ کلمات کہہ لیا کر! اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ہے وہ اکیلا ہے اس کا کوئی شریک نہیں ہے بہت بلند وبالا، عظمت والا ہے۔ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ہے وہ اکیلا ہے اس کا کوئی شریک نہیں ہے بڑا بردبار، بہت کرم کرنے والا ہے، پھر تو اپنی ضرورت کا سوال کر۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31290]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31290، ترقيم محمد عوامة 29931)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29932 ترقیم الشثری: -- 31291
٣١٢٩١ - حدثنا (محمد) (١) بن فضيل عن ليث عن خالد (عن) (٢) سعيد عن ⦗١٧١⦘ المسيب قال: (٣) دخلت المسجد وانا ارى اني قد اصبحت (وإذا) (٤) علي ليل طويل، (فإذا) (٥) (٦) ليس فيه احد غيري، فقمت فسمعت حركة خلفي ففزعت فقال: ايها الممتلئ قلبه فرقا، لا تفرق (و) (٧) لا تفزع وقل: اللهم إنك مليك مقتدر ما تشاء من امر يكون، ثم سل ما بدا لك، قال سعيد: فما سالت الله شيئا إلا استجاب لي.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ح، ط، هـ].
(٢) في [أ، ط، هـ]: (بن).
(٣) في [هـ]: زيادة (سعيد).
(٤) في [جـ، ك]: (فإذا).
(٥) في [جـ، ك]: (وإذا).
(٦) في [أ، ب، ط]: زيادة (فيه).
(٧) في [جـ، ك]: (أو).

حضرت خالد فرماتے ہیں کہ حضرت سعید بن المسیب نے ارشاد فرمایا: میں مسجد میں داخل ہوا اور میرا ارادہ تھا کہ میں صبح تک مسجد میں رہوں گا، پس جب رات مجھ پر بہت لمبی ہوگئی اور جبکہ مسجد میں میرے علاوہ کوئی بھی نہیں تھا، تو میں کھڑا ہوا۔ اچانک میں نے اپنے پیچھے کسی کی حرکت کی آواز سنی، تو میں ڈر گیا۔ پس کوئی کہنے لگا: اے اپنے دل کو گھبراہٹ سے بھرنے والے! ڈر مت، یا خوف مت کھا، اور یہ کلمات کہہ: اے اللہ! یقینا تو ہی بادشاہ ہے، قدرت رکھنے والا ہے، جس کام کا تو ارادہ کرتا ہے وہ ہوجاتا ہے۔ پھر تو سوال کر جو بات تیرے سامنے ظاہر ہو۔ حضرت سعید فرماتے ہیں: پھر میں نے اللہ سے کوئی چیز نہیں مانگی مگر یہ کہ اللہ نے میری دعا قبول فرمائی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31291]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31291، ترقيم محمد عوامة 29932)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29933 ترقیم الشثری: -- 31292
٣١٢٩٢ - حدثنا وكيع عن مالك بن مغول قال: طلبت الحكم في حاجة فلم اجده ثم طلبته فوجدته (وقال) (١) الحكم: قال خيثمة: إذا طلب احدكم الحاجة فوجدها فليسال الله الجنة، لعله يومه الذي يستجاب له فيه.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (فقال).
حضرت وکیع فرماتے ہیں کہ حضرت مالک بن مغول نے فرمایا: میں نے حضرت حکم کو کسی ضرورت کے معاملہ میں تلاش کیا تو ان کو نہ پاسکا۔ پھر میں نے دوبارہ ان کی تلاش شروع کی تو ان کو ڈھونڈ لیا۔ اور حضرت حکم فرمانے لگے: حضرت خثیمہ نے ارشاد فرمایا: جب تم مں سے کوئی اپنی ضرورت کا سوال کرے پھر اس کی ضرورت پوری ہوجائے تو اس شخص کو چاہیے کہ وہ اللہ رب العزت سے جنت کا بھی سوال کرلے۔ شاید کہ وہ دن ایسا ہو کہ اس میں اس کی ہر دعا قبول کرلی جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31292]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31292، ترقيم محمد عوامة 29933)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں