🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

49. في ثواب التسبيح
اللہ کی پاکی بیان کرنے کے ثواب میں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30044 ترقیم الشثری: -- 31404
٣١٤٠٤ - حدثنا الفضل (بن دكين) (١) اخبرنا سفيان عن شبيب بن غرقدة عن محمد بن عمرو بن عطاء قال: قال النبي ﷺ لسودة:"سبحي الله كل غداة عشرا (٢) وكبري عشرا واحمدي عشرا، (و) (٣) قولي: اغفر لي عشرا فإنه يقول: قد فعلت قد فعلت" (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، جـ، ح، ط، هـ].
(٢) زيادة في [ك]: (فإنه)
(٣) في [ك]: (أو).
(٤) مرسل؛ محمد بن عمرو بن عطاء تابعي.

حضرت محمد بن عمرو بن عطاء فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت سودہ سے ارشاد فرمایا: تم ہر صبح کو دس مرتبہ اللہ کی پاکی بیان کیا کرو۔ اور دس مرتبہ اس کی بڑائی بیان کرو۔ اور دس مرتبہ اس کی تعریف بیان کرو۔ اور دس مرتبہ یہ کلمات کہو! مجھے معاف فرما دے۔ تو اللہ فرماتے ہیں: تحقیق میں نے ایسا کیا، میں نے ایسا کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31404]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31404، ترقيم محمد عوامة 30044)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30045 ترقیم الشثری: -- 31405
٣١٤٠٥ - حدثنا مروان بن معاوية عن موسى الجهني عن مصعب بن سعد عن ابيه قال: كنا مع رسول الله ﷺ فقال لنا:"ايعجز احدكم ان يكسب في اليوم الف حسنة"، فساله سائل: كيف يكسب احدنا الف حسنة؟ قال:"يسبح الله مائة تسبيحة فيكتب له الف حسنة ويحط عنه الف خطيئة" (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ أخرجه مسلم (٢٦٩٨)، وأحمد (١٤٩٦).
حضرت سعد فرماتے ہیں کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ تھے۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کیا تم میں سے کوئی شخص عاجز ہے اس بات سے کہ وہ روز ایک ہزار نیکیاں کمائے؟ تو ایک پوچھنے والے نے پوچھا: ہم میں سے کوئی ایک کیسے ہزار نیکیاں کما سکتا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: وہ سو مرتبہ اللہ کی پاکی بیان کرے تو اس کے لیے ہزار نیکیاں لکھ دی جاتی ہیں یا اس کے ہزار گناہوں کو مٹا دیا جاتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31405]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31405، ترقيم محمد عوامة 30045)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30046 ترقیم الشثری: -- 31406
٣١٤٠٦ - حدثنا يزيد بن هارون اخبرنا الجريري عن عبد الله بن (شقيق) (١) عن كعب قال: إن من خير (القيل) (٢) سبحة (الحديث) (٣) ، قال: قلت: يا ابا عبد الرحمن وما سبحة الحديث؟ قال: يسبح الرجل والقوم يحدثون.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (شفيق).
(٢) أي: القول، وفي [أ]: (النبل)، وفي [هـ]: (العمل)، أخذًا من الحلية ٦/ ٢١، وهو كذلك في عدة الصابرين ١/ ٢٣٣.
(٣) في [ط]: (الحدرمي).

حضرت عبد اللہ بن شقیق فرماتے ہیں کہ حضرت کعب نے ارشاد فرمایا: بلا شبہ بہترین بات سبحۃ الحدیث ہے: حضرت عبد اللہ فرماتے ہیں میں نے پوچھا: سبحۃ الحدیث کیا ہے؟ اے ابو عبد الرحمن! انہوں نے فرمایا کہ: آدمی تسبیح کر رہا ہو اور لوگ باتیں کر رہے ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31406]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31406، ترقيم محمد عوامة 30046)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30047 ترقیم الشثری: -- 31407
٣١٤٠٧ - حدثنا اسود بن عامر حدثنا حماد بن سلمة عن علي بن زيد عن سعيد بن المسيب قال: كنا عند سعد بن مالك فسكت سكتة فقال: لقد اصبت ⦗٢١٦⦘ (بسكتتي) (١) هذه مثل ما سقى النيل والفرات، قال: قلنا: وما اصبت؟ قال: سبحان الله والحمد لله ولا إله إلا الله والله اكبر (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ، ك]: (لسكتتي).
(٢) ضعيف؛ لضعف علي بن زيد بن جدعان، أخرجه أحمد في الزهد ص ١٨٦.

حضرت سعید بن المسیب فرماتے ہیں کہ ہم حضرت سعد بن مالک کے پاس تھے پس ان پر سکتہ طاری ہوگیا۔ پھر وہ فرمانے لگے: البتہ تحقیق مجھے جو یہ سکتہ لاحق ہوا جسے دریائے نیل و فرات نے سراب کردیا ہو۔ حضرت سعید بن المسیب فرماتے ہیں۔ ہم نے پوچھا: آپ کو کا چیز لاحق ہوئی تھی۔ انہوں نے فرمایا اللہ پاک ہے، اور سب تعریف اللہ کے لیے ہے، اور اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ہے، اور اللہ سب سے بڑا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31407]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31407، ترقيم محمد عوامة 30047)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30048 ترقیم الشثری: -- 31408
٣١٤٠٨ - حدثنا يعلي بن عبيد عن مسعر عن عطية عن ابي سعيد قال: إذا قال: العبد الحمد لله كثيرا قال الملك: كيف اكتب؟ قال: (يقول) (١) : اكتب له رحمتي كثيرا، وإذا قال العبد: الله اكبر كبيرا، قال الملك: كيف اكتب؟ قال: (يقول) (٢) : اكتب (له) (٣) رحمتي كثيرا، وإذا قال: سبحان الله كثيرا، قال الملك: كيف اكتب؟ قال: (فيقول) (٤) : اكتب رحمتي كثيرا (٥) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [م]: (تقول)، وسقط من: [أ، ط، هـ].
(٢) في [م]: (تقول)، وسقط من: [أ، ط، هـ].
(٣) سقط من: [أ، ح، ط، هـ].
(٤) في [أ، هـ]: (قال).
(٥) ضعيف؛ لضعف عطية.

حضرت ابو سعید نے ارشاد فرمایا: جب بندہ کہتا ہے۔ سب تعریفیں اللہ کے لیے ہیں، تو فرشتہ عرض کرتا ہے، میں کیا لکھوں؟ راوی کہتے ہیں: اللہ فرماتے ہیں۔ تم اس کے لیے میری ڈھیر ساری رحمت لکھ دو۔ جب بندہ کہتا ہے اللہ اکبر کبیرا تو فرشتہ کہتا ہے کہ میں کاس لکھوں۔ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ اس کے لیے میری بہت ساری رحمت لکھ دو اور جب بندہ کہتا ہے کہ: اللہ تمام عیوب سے پاک ہے، تو فرشتہ کہتا ہے میں کیا لکھوں؟ پس ارشاد ہوتا ہے، تم اس کے لیے میری ڈھیر ساری رحمت لکھ دو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31408]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31408، ترقيم محمد عوامة 30048)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30049 ترقیم الشثری: -- 31409
٣١٤٠٩ - حدثنا وكيع عن شريك عن يعلي بن عطاء عن ابي (يحنس) (١) عن ابي الدرداء قال: بخ بخ لخمس: سبحان الله والحمد لله ولا إله إلا الله والله اكبر وولد صالح يموت (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، هـ]: (محسن).
(٢) مجهول؛ لجهالة أبي يحنس، ولعله إبراهيم، وأخرجه من حديث أبي أمامة أحمد (٢٢١٧٨)، والطيالسي (١١٣٩)، ومن حديث مولى النبي ﷺ أخرجه أحمد (١٥٦٦٢)، وابن حبان (٨٣٣) والحاكم ١/ ٥١١، والنسائي في الكبرى (٩٩٥٩)، وابن أبي عاصم في الآحاد (٤٧٠)، والطبراني في الأوسط (٥١٥٢)، والمزي ٣١/ ٣٦٩ و ١٠/ ٢٩٦.

حضرت ابو الدرداء ارشاد فرماتے ہیں کہ شاباش ہے پانچ لوگوں کے لیے! اللہ کی پاکی بیان کرنے والے کے لیے، اور اللہ کی تعریف بیان کرنے والے کے لیے، اور کلمہ اخلاص کہنے والے کے لیے (اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں) اور اللہ کی بڑائی کرنے والے کے لیے۔ اور اس نیک لڑکے کے لیے جو جوانی میں مرجائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31409]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31409، ترقيم محمد عوامة 30049)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30050 ترقیم الشثری: -- 31410
٣١٤١٠ - حدثنا عبيدة بن حميد عن ابي الزعراء (الجشمي) (١) عن ابي الاحوص قال: كان عبد الله بن مسعود يقول: سبحان الله عدد الحصى (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ك]: (الحنفي).
(٢) صحيح.

حضرت ابو الأحوص فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ یوں پاکی بیان کیا کرتے تھے۔ اللہ ہر عیب سے پاک ہے کنکریوں کی تعداد کے بقدر۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31410]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31410، ترقيم محمد عوامة 30050)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30051 ترقیم الشثری: -- 31411
٣١٤١١ - حدثنا ابو داود عمر بن سعد عن يونس بن الحارث عن عمرو بن شعيب عن عبد الله بن عمرو قال: من قال: سبحان الله العظيم وبحمده غرس له بها نخلة في الجنة (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) ضعيف منقطع، يونس بن الحارث ضعيف، وعمرو بن شعيب لا يروي عن جده ابن عمرو.
حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ ارشاد فرماتے ہیں کہ جو شخص یہ کلمات کہے: اللہ پاک ہے عظمت والا ہے اور اپنی تعریف کے ساتھ ہے۔ تو جنت میں اس کلمہ کی وجہ سے اس کے لیے ایک درخت لگا دیا جاتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31411]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31411، ترقيم محمد عوامة 30051)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں