🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

50. ما ذكر في الاستغفار
استغفار کے بارے میں جو فضیلت ذکر کی گئی ہے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30062 ترقیم الشثری: -- 31422
٣١٤٢٢ - (١) حدثنا معاوية بن هشام حدثنا شريك عن ابي إسحاق عن (رجل عن) (٢) معاذ بن جبل قال: من قال: استغفر الله الذي لا إله إلا (٣) (هو) (٤) الحي القيوم واتوب إليه ثلاثا (غفر له) (٥) وإن كان فر من الزحف (٦) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ك]: زيادة (حدثنا أبو بكر قال).
(٢) سقط من: [أ، ح، ط، هـ].
(٣) في [أ، ب، جـ، ط، ك]: زيادة (أنت).
(٤) سقط من: [جـ، ك].
(٥) سقط من: [ط].
(٦) مجهول؛ لإبهام الراوي عن معاذ.

حضرت معاذ بن جبل ارشاد فرماتے ہیں: کہ جو شخص تین مرتبہ یوں استغفار کے کلمات پڑھے! میں اس اللہ سے معافی مانگتا ہوں جس کے سوا کوئی معبود نہیں وہ زندہ ہے سب کو قائم رکھنے والا ہے۔ اور میں اسی سے گناہوں کی توبہ کرتا ہوں۔ تو اس شخص کی مغفرت کردی جاتی ہے اگرچہ وہ شخص میدان جنگ سے ہی بھاگا ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31422]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31422، ترقيم محمد عوامة 30062)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30063 ترقیم الشثری: -- 31423
٣١٤٢٣ - حدثنا ابن نمير عن (إسرائيل) (١) عن ابي سنان عن ابي الاحوص عن عبد الله بن مسعود قال: من قال: استغفر الله الذي لا إله إلا هو الحي القيوم واتوب إليه ثلاثا، غفر له وإن كان فر من الزحف (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، ط، هـ]: (إسماعيل).
(٢) صحيح؛ أخرجه الطبراني (٨٥٤١).

حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: جو شخص تین مرتبہ یوں استغفار کے کلمات پڑھے: میں اس اللہ سے معافی مانگتا ہوں جس کے سوا کوئی معبود نہیں وہ ہمیشہ زندہ رہنے والا، سب کو قائم رکھنے والا ہے، اور میں اسی کے سامنے اپنے گناہوں کی توبہ کرتا ہوں۔ تو اس شخص کے گناہوں کو معاف کردیا جاتا ہے، اگرچہ وہ میدان جنگ سے فرار ہی ہوا ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31423]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31423، ترقيم محمد عوامة 30063)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30064 ترقیم الشثری: -- 31424
٣١٤٢٤ - حدثنا ابو داود الحفري (عمر) (١) (بن) (٢) (سعد) (٣) عن يونس بن الحارث عن عمرو بن شعيب عن عبد الله بن عمرو قال: من قال: سبحان الله العظيم وبحمده غرس له بها نخلة في الجنة (٤) (٥) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، جـ، ط]: (عن).
(٢) في [جـ، ط]: (أبي).
(٣) في [أ، ب، جـ، ط]: (سعيد).
(٤) زيادة في [ك]: (انتهى الجزء الأول من كتاب الدعاء).
(٥) ضعيف منقطع؛ يونس بن الحارث ضعيف، وعمرو بن شعيب لم يلق عبد اللَّه بن عمرو.

حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ نے ارشادفرمایا: جو شخص یہ کلمات پڑھے، اللہ تمام عیبوں سے پاک ہے عظمت والا ہے اور اپنی تعریف کے ساتھ ہے۔ تو اس کلمہ کی وجہ سے اس شخص کے لیے جنت میں ایک درخت لگا دیا جاتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31424]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31424، ترقيم محمد عوامة 30064)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں