🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

57. ما جاء عن عبد الله بن مسعود ﵁
سیدنا عبد اللہ بن مسعود سے منقول دعائوں کا بیان
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30147 ترقیم الشثری: -- 31509
٣١٥٠٩ - حدثنا هشيم اخبرنا حصين عن ابي اليقظان (عن) (١) حصين بن يزيد الثعلبي عن عبد الله بن مسعود انه كان يقول إذا فرغ من الصلاة: اللهم إني اسالك موجبات رحمتك وعزائم مغفرتك (واسالك) (٢) الغنيمة من كل بر والسلامة من كل إثم، اللهم إني اسالك الفوز بالجنة و (الجوار) (٣) من النار، اللهم لا تدع ذنبا إلا غفرته ولا هما إلا فرجته ولا حاجة إلا قضيتها (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من النسخ، وسبق ١/ ٣٠٣.
(٢) سقط من: [أ، ط، هـ].
(٣) في [أ، ح، هـ]: (الجواز).
(٤) ضعيف؛ لضعف أبي اليقظان وحصين بن يزيد الثعلبي.

حضرت حصین بن یزید الثعلبی فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ جب نماز سے فارغ ہوتے تھے تو یوں دعا فرماتے: اے اللہ! میں تجھ سے مانگتا ہوں وہ تمام اسباب جو تیری رحمت کے لیے لازم ہوں اور وہ اسباب جن سے تیری مغفرت یقینی ہوجائے، اور میں تجھ سے ہر نیکی سے مال غنیمت کا حصہ مانگتا ہوں، اے اللہ! میں تجھ سے جنت والی کامیابی کا سوال کرتا ہوں، اور جہنم سے آزادی کا۔ اے اللہ! تو کسی گناہ کو باقی نہ چھوڑ جس کو تو نے بخش نہ دیا ہو، اور نہ ہی کوئی فکر جس سے تو رہائی نہ دے، اور نہ ہی کوئی ضرورت جس کو تو پورا نہ فرما دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31509]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31509، ترقيم محمد عوامة 30147)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30148 ترقیم الشثری: -- 31510
٣١٥١٠ - حدثنا عبيد الله بن موسى اخبرنا إسرائيل عن ابي إسحاق عن ابي الاحوص عن عبد الله انه كان يدعو: اللهم البسنا لباس التقوى، والزمنا كلمة التقوى، واجعلنا من اولي النهي، وامتنا حين ترضى، وادخلنا جنة الفتاوى، واجعلنا ممن بر واتقى وصدق بالحسنى، ونهى النفس عن الهوى، واجعلنا ممن تيسره لليسرى وتجنبه العسرى، واجعلنا ممن يتذكر فتنفعه الذكرى، اللهم اجعل سعينا مشكورا و (ذنبنا) (١) مغفورا، ولقنا نضرة وسرورا، واكسنا سندسا وحريرا واجعل لنا اساور من ذهب ولؤلؤ وحريرا (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ب]: (ذنبًا).
(٢) صحيح.

حضرت ابو الاحوص فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ یوں دعا فرمایا کرتے تھے: اے اللہ! تو ہمیں تقوے کا لباس پہنا دے، اور تقوے کے کلمہ کو ہم پر لازم کر دے۔ اور ہمیں دانش مندوں میں سے بنا دے، اور ہمیں اس وقت موت دینا جب تو ہم سے راضی ہوجائے، اور ہمیں جنت المأویٰ میں داخل فرما دے اور ہمیں بنا دے ان لوگوں میں سے جنہوں نے نیکی کی اور تقویٰ اختیار کیا اور اچھائی کے ساتھ سچ کہا اور اپنے نفس کو خواہشات سے روکا۔ اور ہمیں بنا دے ان لوگوں میں سے جن کے لیے تو نے آسانی پیدا کی، اور تو نے تنگی کو ان سے دور کردیا۔ اور ہمیں بنا دے ان لوگوں میں سے جنہوں نے نصیحت حاصل کی، پس ان کی نصیحت نے ان کو نفع پہنچایا۔ اے اللہ! ہماری کوششوں کو شکر سے لبریز فرما۔ اور ہمارے گناہوں کو بخش دے اور تو ہم سے خوشی و سرور کی حالت میں ملاقات فرمانا، اور تو ہمیں سندس اور ریشم کا لباس پہنانا اور آپ ہمیں سونے کے، اور موتیوں اور ریشم کے زیورات سے مزین فرمانا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31510]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31510، ترقيم محمد عوامة 30148)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں