🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

61. ما يدعو به الرجل إذا رأى ما يكره
جب کوئی بُرا خواب دیکھے تو یوں دعا کرے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30160 ترقیم الشثری: -- 31522
٣١٥٢٢ - حدثنا عبد الله بن نمير عن يحيى بن سعيد عن ابي سلمة عن ابي قتادة قال: قال رسول الله ﷺ:"الرؤيا من الله، والحلم من الشيطان، فإذا راى احدكم ما يكره فلينفث عن يساره (ثلاثا) (١) وليتعوذ من شرها فإنها (لا) (٢) تضره" (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب، ط، هـ].
(٢) في [أ، ب]: (لن).
(٣) صحيح؛ أخرجه البخاري (٦٩٨٦)، ومسلم (٢٢٦١).

حضرت ابو قتادہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اچھے خواب اللہ کی طرف سے ہیں، اور برے خواب شیطان کی طرف سے ہیں، پس جب تم میں سے کوئی ایک بُرا خواب دیکھے اسے چاہیے کہ وہ اپنے بائیں جانب تین مرتبہ تھوک دے۔ اور اس کے شر سے پناہ مانگے۔ وہ اس کو ہرگز نقصان نہیں پہنچا سکے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31522]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31522، ترقيم محمد عوامة 30160)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30161 ترقیم الشثری: -- 31523
٣١٥٢٣ - حدثنا احمد بن عبد الله بن يونس عن ليث بن سعد عن ابي الزبير عن جابر قال: قال رسول الله ﷺ:"إذا راى احدكم الرؤيا يكرهها فليبصق عن يساره ثلاثا، وليستعذ بالله من الشيطان ثلاثا، ويتحول عن جنبه الذي كان عليه" (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ أخرجه مسلم (٢٢٦٢)، وأحمد (١٤٨٢٢).
حضرت جابر فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جب تم میں سے کوئی ایک ایسا خواب دیکھے جو اسے برا لگے۔ پس اسے چاہیے کہ وہ اپنے بائیں جانب تین مرتبہ تھوکے اور تین مرتبہ شیطان سے اللہ کی پناہ مانگے۔ اور جس پہلو پر تھا اس پہلوکو بدل لے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31523]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31523، ترقيم محمد عوامة 30161)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30162 ترقیم الشثری: -- 31524
٣١٥٢٤ - حدثنا يزيد بن هارون اخبرنا ابن عون عن إبراهيم النخعي قال: كانوا إذا راى احدهم في منامه ما يكره قال: اعوذ بما عاذت به ملائكة الله ورسوله من شر ما رايت في منامي ان يصيبني منه شيء اكرهه في الدنيا والآخرة.
حضرت ابراہیم النخعی فرماتے ہیں کہ صحابہ میں سے کوئی تو یوں دعا کرتا: میں پناہ مانگتا ہوں ان کلمات کے ساتھ جن کے ساتھ اللہ کے فرشتوں نے اور اس کے رسولوں نے پناہ مانگی ہے اس چیز کے شر سے جو میں نے اپنی نیند میں دیکھی ہے، کہ اس مصیبت میں سے کوئی چزس مجھے پہنچے جس کو میں دنیا اور آخرت میں ناپسند کرتا ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31524]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31524، ترقيم محمد عوامة 30162)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں