🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

68. ما كان النبي ﷺ يقول: إذا اشتد المطر
جب بارش بہت زیادہ ہوتی تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم یوں دعا کیا کرتے تھے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30187 ترقیم الشثری: -- 31549
٣١٥٤٩ - (١) حدثنا سهل بن يوسف عن حميد عن انس قال: سئل هل كان رسول الله ﷺ يرفع يديه؟ قال: نعم، شكا الناس إليه ذات جمعة فقالوا: يا رسول الله، قحط المطر، واجدبت الارض، وهلك المال، قال: فرفع يديه حتى رايت بياض إبطيه وما في السماء قزعة سحاب، فما صلينا حتى ان الشاب القوي القريب المنزل ليهمه الرجوع إلى منزله، قال: (فدامت) (٢) علينا جمعة تهدمت الدور واحتبس الركبان، قال: فتبسم النبي ﷺ من سرعة ملالة ابن آدم فقال:"اللهم حوالينا لا علينا" (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ك]: زيادة (حدثنا أبو بكر).
(٢) في [جـ، ك]: (فدمت).
(٣) صحيح؛ أخرجه البخاري (١٠١٣)، ومسلم (٨٩٧).

حضرت حمید فرماتے ہیں کہ حضرت انس سے پوچھا گیا: کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دعا کرتے ہوئے اپنے دونوں ہاتھوں کو اٹھاتے تھے؟ آپ نے ارشاد فرمایا: جی ہاں! جمعہ کے دن لوگوں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے شکایت کی۔ پس کہنے لگے: اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)! بارش نہیں ہو رہی زمین خشک ہوگئی، اور مال مویشی ہلاک ہوگئے! حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں! پس آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دعا کے لیے اپنے دونوں ہاتھ اتنے بلند کیے حتیٰ کہ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بغلوں کی سفیدی کو دیکھ لیا۔ اور آسمان میں کوئی بادل کا ٹکڑا نہیں تھا۔ پس ہم نے نماز پڑھی تھی یہاں تک کہ ایک طاقت ور جوان جس کا گھر قریب ہی تھا اور وہ اپنے گھر کی طرف لوٹنے کا ارادہ کر رہا تھا حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں پس ایک ہفتہ مسلسل ہم پر بارش ہوتی رہی ہے۔ حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: لوگوں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)! گھر گرگئے اور سوار رک گئے! حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ابن آدم کے اتنی جلدی تنگ آنے سے مسکرائے پھر یوں دعا فرمائی: اے اللہ! ہمارے ارد گرد نازل فرما، اور ہم پر مت نازل کر، انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: پس آسمان صاف ہوگیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31549]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31549، ترقيم محمد عوامة 30187)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں