🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

105. ما يدعو به في قنوت الفجر
قنوت فجر میں یوں دعا کرے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30332 ترقیم الشثری: -- 31695
٣١٦٩٥ - حدثنا هشيم قال: اخبرنا ابن ابي ليلى عن عطاء عن عبيد بن عمير قال: صليت خلف عمر بن الخطاب الغداة فقال في قنوته: اللهم إنا نستعينك ونستغفرك ونثني عليك الخير ولا نكفرك، ونخلع ونترك من يفجرك، اللهم إياك نعبد ولك نصلي ونسجد، وإليك نسعى ونحفد، (١) نرجو رحمتك ونخشى عذابك، إن عذابك بالكافرين ملحق (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ط، هـ]: زيادة (و).
(٢) ضعيف؛ لضعف ابن أبي ليلى، أخرجه البيهقي ٢/ ٢١٠، وابن جرير في مسند ابن عباس من تهذيب الآثار (٦٠٣)؛ وعبد الرزاق (٤٩٦٩).

حضرت عبید بن عمیر فرماتے ہیں کہ میں نے عمر بن خطاب کے پیچھے صبح کی نماز پڑھی، تو انہوں نے قنوت فجر میں یہ دعا پڑھی: اے اللہ! ہم تجھ سے مدد مانگتے ہیں اور تجھ سے معافی مانگتے ہیں۔ اور تیری بہت اچھی تعریف کرتے ہیں۔ اور ہم تیری نا شکری نہیں کرتے۔ اور ہم الگ ہوتے ہیں اور چھوڑتے ہیں اس شخص کو جو تیری نافرمانی کرے۔ اے اللہ! ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں۔ اور تیرے لیے ہی نماز پڑھتے ہیں اور سجدہ کرتے ہیں۔ اور تیری طرف ہی دوڑتے ہیں اور تیر ی خدمت میں حاضر ہوتے ہیں۔ اور ہم تیری رحمت کے امیدوار ہیں۔ اور ہم تیرے عذاب سے ڈرتے ہیں۔ بیشک تیرا عذاب تو کافروں کو ملنے والا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31695]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31695، ترقيم محمد عوامة 30332)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30333 ترقیم الشثری: -- 31696
٣١٦٩٦ - حدثنا هشيم (١) اخبرنا حصين عن (ذر) (٢) عن سعيد بن عبد الرحمن ابن ابزى عن ابيه انه كان صلى خلف عمر فصنع مثل ذلك (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ك]: زيادة (قال).
(٢) في [هـ]: (زر).
(٣) صحيح.

حضرت عبد الرحمن بن ابزی فرماتے ہیں کہ انہوں نے حضرت عمر بن خطاب کے پیچھے فجر کی نماز پڑھی تو انہوں نے پہلے جیسا عمل کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31696]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31696، ترقيم محمد عوامة 30333)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30334 ترقیم الشثری: -- 31697
٣١٦٩٧ - حدثنا هشيم قال: اخبرنا حصين قال: صليت الغداة ذات يوم وصلى خلفي عثمان بن زياد قال: فقنت في صلاة الصبح قال: فلما قضيت صلاتي قال لي: ما قلت في قنوتك؟ فقلت: ذكرت هؤلاء الكلمات: اللهم إنا نستعينك ونستغفرك ونثني عليك الخير ولا نكفرك، ونخلع ونترك من يفجرك، اللهم إياك نعبد، ولك نصلي ونسجد، وإليك نسعى ونحمد، ونرجو رحمتك، ونخشى عذابك (الجد) (١) ، إن عذابك بالكافرين ملحق.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [هـ].
حضرت ھشیم فرماتے ہیں کہ حضرت حصین نے فرمایا: میں نے ایک دن صبح کی نماز پڑھائی، اور عثمان بن زیاد نے میرے پیچھے نماز پڑھی آپ فرماتے ہیں، میں نے صبح کی نماز میں قنوت نازلہ پڑھی: فرماتے ہیں کہ جب میری نماز مکمل ہوئی تو عثمان بن زیاد نے مجھ سے کہا: آپ نے قنوت میں کون سی دعا پڑھی؟ تو میں نے کہا: میں نے یہ کلمات ذکر کیے: اے اللہ! ہم تجھ سے مدد مانگتے ہیں اور ہم تجھ سے معافی مانگتے ہیں۔ اور ہم تیری بہت اچھی تعریف کرتے ہیں اور ہم تیری ناشکری نہیں کرتے۔ اور ہم الگ ہوتے اور چھوڑتے ہیں اس شخص کو جو تر ی نافرمانی کرے۔ اے اللہ! ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں۔ اور تیرے ہی لیے نماز پڑھتے ہیں اور سجدہ کرتے ہیں۔ اور ہم تیری طرف ہی دوڑتے ہیں اور تیری خدمت میں حاضر ہوتے ہیں۔ اور ہم تیری رحمت کے امیدوار ہیں اور ہم تیرے سخت عذاب سے ڈرتے ہیں۔ بیشک تیرا عذاب کافروں کو ملنے والا ہے۔ حضرت حصین فرماتے ہیں! کہ عثمان بن زیاد نے مجھے کہا: حضرت عمر بن خطاب اور حضرت عثمان بن عفان دونوں ایسے ہی کیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31697]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31697، ترقيم محمد عوامة 30334)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 31698
٣١٦٩٨ - قال: قال لي عثمان: كذا كان يصنع عمر بن الخطاب وعثمان بن عفان (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) مجهول؛ لجهالة عثمان بن زياد.
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31698، ترقيم محمد عوامة ---)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30335 ترقیم الشثری: -- 31699
٣١٦٩٩ - حدثنا وكيع عن سفيان عن حبيب بن ابي ثابت عن عبد الرحمن بن سويد الكاهلي ان عليا قنت في الفجر بهاتين السورتين: اللهم إنا نستعينك ونستغفرك، ونثني عليك الخير ولا نكفرك، ونخلع ونترك من يفجرك، اللهم إياك نعبد ولك نصلي ونسجد، وإليك نسعى ونحفد، (١) نرجو رحمتك ونخشى عذابك، إن عذابك بالكافرين ملحق (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: زيادة (و).
(٢) مجهول؛ لجهالة عبد الرحمن بن سويد.

حضرت عبد الرحمن بن سوید الکاھلی فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ فجر میں ان دو سورتوں کو بطور قنوت کے پڑھتے تھے۔ اے اللہ! ہم تجھ سے مدد مانگتے ہیں اور ہم تجھ سے معافی مانگتے ہیں اور ہم تیری بہت اچھی تعریف کرتے ہیں اور ہم تیری ناشکری نہیں کرتے اور ہم الگ ہوتے ہیں اور چھوڑتے ہیں اس شخص کو جو تیری نافرمانی کرے۔ اے اللہ! ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تیرے لیے ہی ہم نماز پڑھتے ہیں اور سجدہ کرتے ہیں اور تیری طرف ہی ہم دوڑتے ہیں اور تیری خدمت میں ہی ہم حاضر ہوتے ہیں۔ ہم تیری رحمت کے امیدوار ہیں اور ہم تیرے عذاب سے ڈرتے ہیں۔ بیشک تیرا عذاب کافروں کو ملنے والا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31699]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31699، ترقيم محمد عوامة 30335)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30336 ترقیم الشثری: -- 31700
٣١٧٠٠ - حدثنا وكيع قال: حدثنا جعفر بن برقان عن ميمون بن مهران قال: في قراءة ابي بن كعب: اللهم إنا نستعينك ونستغفرك ونثني عليك الخير ولا نكفرك، ونخلع ونترك من يفجرك، اللهم إياك نعبد ولك نصلي ونسجد وإليك نسعى ونحفد، (و) (١) نرجو رحمتك ونخشى عذابك إن عذابك بالكافرين ملحق (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب، جـ، ط، ك].
(٢) منقطع؛ ميمون لا يروي عن أبي.

حضرت میمون بن مھران حضرت ابی بن کعب کی قراءت کے متعلق یوں نقل فرماتے ہیں: اے اللہ! ہم تجھ سے مدد مانگتے ہیں اور تجھ سے معافی مانگتے ہیں اور ہم تیری بہت اچھی تعریف کرتے ہیں اور ہم تیری ناشکری نہیں کرتے۔ اور ہم الگ ہوتے ہیں اور چھوڑتے ہیں اس شخص کو جو تیری نافرمانی کرے۔ اے اللہ! ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تیرے ہی لیے ہم نماز پڑھتے ہیں اور سجدہ کرتے ہیں۔ اور تیری ہی طرف ہم دوڑتے ہیں اور خدمت میں حاضر ہوتے ہیں ہم تیری رحمت کے امیدوار ہیں اور ہم تیرے عذاب سے ڈرتے ہیں۔ بیشک تیرا عذاب کافروں کو ملنے والا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31700]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31700، ترقيم محمد عوامة 30336)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30337 ترقیم الشثری: -- 31701
٣١٧٠١ - حدثنا حفص بن غياث عن ابن جريج عن عطاء (عن) (١) عبيد بن عمير قال: سمعت عمر يقنت في الفجر: اللهم إنا نستعينك ونؤمن بك ونتوكل عليك ونثني عليك الخير ولا نكفرك، اللهم إياك نعبد، ولك نصلي ونسجد، وإليك نسعى ونحفد، (٢) نرجو رحمتك ونخشى عذابك، إن عذابك بالكافرين ⦗٣١٩⦘ ملحق، اللهم عذب كفرة اهل الكتاب الذين يصدون عن سبيلك (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (بن).
(٢) في [أ، ط، هـ]: زيادة (و).
(٣) منقطع حكمًا؛ ابن جريج مدلس.

حضرت عبید بن عمیر فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عمر بن خطاب کو فجر کی نماز میں یوں قنوت نازلہ پڑھتے ہوئے سنا: اے اللہ! ہم تجھ سے مدد مانگتے ہیں، اور ہم تجھ پر ایمان لاتے ہیں۔ اور ہم تجھ پر ہی بھروسہ کرتے ہیں ہم تیری بہت اچھی تعریف کرتے ہیں اور ہم ترای ناشکری نہیں کرتے۔ اے اللہ! ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں۔ اور تیرے لیے ہی ہم نماز پڑھتے ہیں اور سجدہ کرتے ہیں۔ اور تیری ہی طرف دوڑتے ہیں اور خدمت میں حاضر ہوتے ہیں، ہم تیری رحمت کے امید وار ہیں اور ہم تیرے عذاب سے ڈرتے ہیں۔ بیشک تیرے عذاب کافروں کو ملنے والا ہے۔ اے اللہ! کافر اہل کتاب کو عذاب دے۔ جو روکتے ہیں تیرے راستہ سے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31701]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31701، ترقيم محمد عوامة 30337)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں