مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
107. في الرجل يركب الدابة والبعير ما يدعو به؟
اس آدمی کے بارے میں جو کسی چوپائے یا اونٹ پر سوار ہو وہ اس طرح دعا کرے
ترقیم عوامۃ: 30340 ترقیم الشثری: -- 31704
٣١٧٠٤ - حدثنا حاتم بن إسماعيل عن جعفر عن ابيه قال: قال رسول الله ﷺ:"على ذروة كل بعير شيطان، فإذا ركبتموها فقولوا كما امركم الله: ﴿سبحان الذي ⦗٣٢٠⦘ سخر لنا هذا وما كنا له مقرنين﴾ [الزخرف: ١٣] ، وامتهنوها لانفسكم فإنما يحمل الله" (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) مرسل؛ أبو جعفر محمد بن علي تابعي، وقد ورد من طريق جعفر بن محمد عن نافع عن ابن عمر مرفوعًا، أخرجه الطبراني في الأوسط (٦٦٨٨).
حضرت جعفر کے والد فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ہر اونٹ کی کوہان پر ایک شیطان ہوتا ہے، پس جب اس پر سوار ہو تو جیسے اللہ نے حکم دیا ہے ان کلمات کو پڑھو: اللہ پاک ہے جس نے اس کو ہمارے لیے مسخر کیا۔ اور ہم اسے قبضہ کرنے والے نہ تھے۔ اور یقینا ہم اپنے رب کی طرف پلٹنے والے ہیں۔ اور پھر تم خدمت کرو اس کی۔ پس اللہ ہی نے سواری دی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31704]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31704، ترقيم محمد عوامة 30340)
ترقیم عوامۃ: 30341 ترقیم الشثری: -- 31705
٣١٧٠٥ - حدثنا وكيع عن اسامة بن زيد عن محمد بن (حمزة بن عمرو) (١) عن ابيه قال: قال رسول الله ﷺ:" [إن على ذروة كل بعير شيطان، فإذا ركبتموها فامتهنوها، واذكروا اسم الله، ثم لا تقصروا عن حوائجكم" (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، جـ، ح، ك]: (عمرو بن حمزة).
(٢) حسن؛ محمد بن حمزة روى عنه جماعة وذكره ابن حبان في الثقات، وأسامة صدوق، وأخرجه أحمد (١٦٠٨٢) ٣/ ٤٩٤، والنسائي في الكبرى (١٠٣٣٨)، وابن خزيمة (٢٥٤٦)، وابن حبان (١٧٠٣)، والحاكم ١/ ٤٤٤، والدارمي (٢٦٦٧)، والطبراني في الكبير (٢٩٩٤) والأوسط (١٩٢٤).
حضرت حمزہ بن عمرو فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: بیشک ہر اونٹ کی کوہان پر ایک شیطان ہوتا ہے۔ پس جب تم پر اس پر سوار ہو تو اس کی آزمائش کرو۔ اور اللہ کے نام کا ذکر کرو۔ پھر تم اپنی ضروریات سے رکے مت رہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31705]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31705، ترقيم محمد عوامة 30341)
ترقیم عوامۃ: 30342 ترقیم الشثری: -- 31706
٣١٧٠٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن حبيب عن عبد الرحمن بن ابي (عميرة) (١) قال: قال رسول الله ﷺ:"إن] (٢) على ذرة كل بعير (شيطانا) (٣) ، فإذا ركبتم فاذكروا اسم الله، وامتهنوها فإنما يحمل الله" (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ك]: (عمرة).
(٢) سقط من: [أ، جـ، ط، هـ].
(٣) في [أ، ب، هـ]: (شيطان)، وفي [ط]: (سلطان).
(٤) منقطع حكمًا؛ حبيب مدلس، أخرجه مسدد كما في المطالب (١٩٧٩)، وأخرجه ابن السني في عمل اليوم والليلة (٤٩٧) من طريق عبد الرحمن بن أبي عميرة عن عمر مرفوعًا.
حضرت عبد الرحمن بن ابی عمرہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: بیشک ہر اونٹ کی کوہان پر ایک شیطان ہوتا ہے۔ پس تم اس پر سوار ہو تو اللہ کے نام کا ذکر کرو۔ پس تم اس کی خدمت کرو بیشک اللہ ہی نے سواری دی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31706]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31706، ترقيم محمد عوامة 30342)
ترقیم عوامۃ: 30343 ترقیم الشثری: -- 31707
٣١٧٠٧ - حدثنا يحيى بن سعيد القطان عن سفيان عن ابي هاشم عن ابي مجلز ان حسين بن علي راى رجلا ركب دابة فقال: ﴿سبحان الذي سخر لنا هذا وما ⦗٣٢١⦘ كنا له مقرنين﴾ (قال) (١) : افبهذا امرت، قال: كيف اقول؟ قال: (قل) (٢) : الحمد لله الذي هداني للإسلام، الحمد لله الذي من علي بمحمد ﷺ، الحمد لله الذي جعلني في خير امة اخرجت للناس ثم تقول: ﴿سبحان الذي سخر لنا (هذا) (٣) ﴾ (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ، ك]: (فقال).
(٢) سقط من: [أ، ط، هـ].
(٣) سقط من: [أ، ح، ط، هـ].
(٤) صحيح.
حضرت ابو مجلز فرماتے ہیں کہ حضرت حسین بن علی رضی اللہ عنہ نے ایک آدمی کو دیکھا جو سواری پر سوار ہوا پھر اس نے یہ دعا پڑھی! اللہ پاک ہے جس نے اس کو ہمارے تابع کیا اور ہم اسے قبضہ کرنے والے نہ تھے۔ تو آپ نے فرمایا: تمہیں کیا اس طرح پڑھنے کا حکم دیا گیا ہے؟ اس نے کہا: میں کیسے پڑھوں؟ آپ نے فرمایا: اس طرح کہو: سب تعریف اس اللہ کے لیے ہے جس نے مجھے اسلام کے لیے ہدایت بخشی۔ سب تعریف اس اللہ کے لیے ہے جس نے محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ذریعہ مجھ پر احسان کیا۔ سب تعریف اس اللہ کے لیے ہے جس نے بنایا مجھے بہترین امت میں جسے لوگوں کی نفع رسانی کے لیے بھیجا گیا ہے، پھر یہ دعا پڑھو۔ اللہ پاک ہے جس نے اس کو ہمارے لیے مسخر کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31707]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31707، ترقيم محمد عوامة 30343)