🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

113. ما قالوا: إن الدعاء يلحق الرجل وولده
جن لوگوں نے کہا: بے شک دعا آدمی کو اور اس کے بچہ کو پہنچ جاتی ہے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30357 ترقیم الشثری: -- 31722
٣١٧٢٢ - حدثنا وكيع عن (ابي العميس) (١) عن ابي بكر بن عمرو بن عتبة عن ابن حذيفة عن ابيه ان النبي ﷺ كان إذا دعا لرجل اصابته واصابت ولده وولد ولده (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (أن العميس)، وفي [هـ]: (الأعمش).
(٢) مجهول؛ لجهالة أبي بكر بن عمرو بن عتبة، أخرجه أحمد (٢٣٢٧٧)، وأحمد بن منيع في إتحاف الخيرة (٨٧٣٠).

حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک شخص کے لیے دعا فرمائی جو اسے اور اس کے بچوں کو اور پوتوں کو پہنچی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31722]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31722، ترقيم محمد عوامة 30357)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30358 ترقیم الشثری: -- 31723
٣١٧٢٣ - حدثنا عبد الوهاب الثقفي عن يحيى بن سعيد عن سعيد بن المسيب قال: إن الرجل ليرفع بدعاء ولده من بعده.
حضرت یحییٰ بن سعید فرماتے ہیں کہ حضرت سعید بن المسیب نے ارشاد فرمایا: بیشک آدمی کے مرنے کے بعد اس کے بچہ کی دعا کی وجہ سے اس کا درجہ بلند کیا جاتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31723]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31723، ترقيم محمد عوامة 30358)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30359 ترقیم الشثری: -- 31724
٣١٧٢٤ - حدثنا يزيد بن هارون عن حماد بن سلمة عن عاصم بن بهدلة عن ابي صالح عن ابي هريرة عن النبي ﷺ قال:"إن الرجل لترفع له الدرجة في الجنة ⦗٣٢٧⦘ فيقول: يا رب انى لي هذه؟ فيقال: باستغفار ولدك (١) " (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: زيادة (لك).
(٢) صحيح؛ عاصم ثقة في غير شقيق وزر على الصحيح؛ أخرجه أحمد (١٠٦١٠)، وابن ماجه (٣٦٦٠)، والبزار (٣١٤١/ كشف)، والطبراني في الأوسط (٥١٠٤)، وابن عبد البر في التمهيد ٢٣/ ١٤٢، والبيهقي ٧/ ٨٧، والبغوي (١٣٩٦).

حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: بیشک ایک آدمی کا جنت میں درجہ بلند کردیا جاتا ہے تو وہ کہتا ہے: اے میرے رب! یہ درجہ کیسے مجھے عطا کیا گیا؟ پس کہا جاتا ہے: تیرے بیٹے کے استغفار کرنے کی بدولت یہ درجہ عطا کیا گیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31724]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31724، ترقيم محمد عوامة 30359)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں