🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

119. ما يدعو به الرجل إذا قامت الصلاة
جب نماز کے لیے اقامت کہی جائے تو آدمی یوں دعا کرے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30390 ترقیم الشثری: -- 31756
٣١٧٥٦ - حدثنا حبيب بن حبيب عن ابي إسحاق عن الحكم قال: من سمع النادي ينادي بإقامة الصلاة فقال: اللهم رب هذه الدعوة التامة، والصلاة القائمة اعط محمدا سؤله يوم القيامة، إلا كان ممن يشفع له.
حضرت ابو اسحاق فرماتے ہیں کہ حضرت حکم نے ارشاد فرمایا: جو شخص منادی کی آواز سنے کہ وہ نماز کے کھڑے ہونے کی ندا لگا رہا ہے، تو یوں دعا کرے: اے اللہ! پروردگار اس پوری پکار کے اور قائم ہونے والی نماز کے۔ عطا فرما محمد کو ان کی درخواست قیامت کے دن۔ تو اس وجہ سے اس کی شفاعت کی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31756]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31756، ترقيم محمد عوامة 30390)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30391 ترقیم الشثری: -- 31757
٣١٧٥٧ - حدثنا ابو الاحوص عن ابي حمزة عن الحسن قال: إذا سمعت المؤذن قال: قد قامت الصلاة فقل: اللهم رب هذه الدعوة التامة والصلاة القائمة اعط محمدا ﷺ سؤله يوم القيامة، لا يقولها رجل حين يقوم المؤذن إلا ادخله الله (١) في شفاعة محمد ﷺ يوم القيامة.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ط، هـ]: زيادة (الجنة)، ولم ترد في كتاب الأذان ١/ ٢٢٧.
حضرت ابو حمزہ فرماتے ہیں کہ حضرت حسن نے ارشاد فرمایا: جب تو مؤذن کو یہ جملہ کہتے ہوئے سنے: تحقیق نماز کھڑی ہوگئی۔ تو یوں دعا کر: اے اللہ! پروردگار اس پوری پکار کے اور کھڑی ہونے والی نماز کے، عطافرما قیامت کے دن محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو ان کی درخواست۔ مؤذن کے کھڑے ہوتے وقت کوئی آدمی یہ دعا نہیں کرتا مگر یہ کہ اللہ اس آدمی کو قیامت کے دن محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی شفاعت میں داخل کریں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31757]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31757، ترقيم محمد عوامة 30391)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30392 ترقیم الشثری: -- 31758
٣١٧٥٨ - حدثنا عبدة بن سليمان عن سعيد عن قتادة ان عثمان كان إذا سمع المؤذن قال: قد قامت الصلاة، قال: مرحبا بالقائلين عدلا، وبالصلاة مرحبا واهلا، ثم ينهض إلى الصلاة (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقطع؛ قتادة لم يدرك عثمان، أخرجه أحمد بن منيع كما في المطالب (٢٤٠)، والطبراني (١٢٩)، وسبق الخبر ١/ ٢٢٧ برقم [٢٣٨٦] بزيادة.
حضرت قتادہ فرماتے ہیں کہ حضرت عثمان جب مؤذن کو یہ کلمات پڑھتے ہوئے سنتے: تحقیق نماز کھڑی ہوگئی، تو ارشاد فرماتے: بہت خوب انصاف کی بات کرنے والو، اور خوش آمدید نماز۔ پھر نماز کے لیے کھڑے ہوجاتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31758]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31758، ترقيم محمد عوامة 30392)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30393 ترقیم الشثری: -- 31759
٣١٧٥٩ - حدثنا عيسى بن يونس عن الاوزاعي عمن اخبره عن مجاهد انه كان إذا قال المؤذن: حي على الصلاة، قال: المستعان بالله، فإذا قال: حي على الفلاح، قال: لا حول ولا قوة إلا بالله.
حضرت مجاہد جب مؤذن کے اس کلمہ کو سنتے: آؤ نماز کی طرف تو فرماتے ؛ اللہ کی مدد سے، پس جب مؤذن کہتا! آؤ کامیابی کی طرف تو کہتے: گناہوں سے بچنے کی طاقت اور نیکی کرنے کی قوت صرف اللہ کی مدد سے ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31759]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31759، ترقيم محمد عوامة 30393)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30394 ترقیم الشثری: -- 31760
٣١٧٦٠ - حدثنا وكيع عن سفيان عن عاصم (بن) (١) (عبيد الله) (٢) (عن عبيد الله) (٣) (بن) (٤) عبد الله بن الحارث عن ابيه ان النبي ﷺ كان يقول مثل ما يقول المؤذن، فإذا قال: حي على الصلاة حي على الفلاح قال:"لا حول ولا قوة إلا بالله" (٥) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (عن).
(٢) في [أ، ب، ط]: (عبد اللَّه).
(٣) سقط من: [جـ]، وفي [أ، ط، هـ]: (عبيد).
(٤) في [أ، ب، جـ، ط، ك]: (عن).
(٥) ضعيف؛ لضعف عاصم بن عبيد اللَّه.

حضرت عبد اللہ بن حارث فرماتے ہیں بیشک نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پڑھتے تھے جیسا کہ مؤذن پڑھتا تھا۔ پس جب مؤذن کہتا: آؤ نماز کی طرف آؤ کامیابی کی طرف تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یوں کہتے: گناہوں سے بچنے کی طاقت اور نیکی کے کرنے کی قوت صرف اللہ کی مدد سے ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31760]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31760، ترقيم محمد عوامة 30394)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں