🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

123. ما (علم) النبي ﷺ الأعرابي حين جاء يسأله
جب ایک دیہاتی نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے آکر سوال کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو یہ دعا سکھائی
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30416 ترقیم الشثری: -- 31782
٣١٧٨٢ - حدثنا ابو معاوية عن حجاج عن إبراهيم السكسكي عن ابن ابي اوفى قال: جاء اعرابي إلى النبي ﷺ فقال: يا رسول الله علمني شيئا يجزيني من القرآن فإني لا احسن شيئا من القرآن، فقال له رسول الله ﷺ:"قل سبحان الله والحمد لله ولا إله إلا الله، والله اكبر، ولا حول ولا قوة إلا بالله"، فعدها الاعرابي في يده خمسا ثم ولى هنيهة ثم رجع فقال: يا رسول الله هذا لربي فما لي؟ قال:"قل: اللهم اغفر لي وارحمني، وارزقني، وعافني، واهدني"، فعدها الاعرابي في يده خمسا، ثم انطلق فقال رسول الله ﷺ:"لقد ملا الاعرابي يديه من الخير إن هو وفى بما قال" (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقطع حكمًا؛ حجاج مدلس عنعن وقد توبع، وحجاج وإبراهيم صدوقان على الصحيح، وأخرجه أحمد (١٩١١٠)، وأبو داود (٨٣٢)، والنسائي ٢/ ١٤٣، وابن حبان (١٨٠٨)، وابن خزيمة (٥٤٤)، وأبو نعيم في الحلية ٧/ ١١٣، والبغوي (٦١٠)، والحميدي (٧١٧)، والحاكم ١/ ٢٤١، والدارقطني ١/ ٣١٤، وعبد الرزاق (٢٧٤٧)، وعبد بن حميد (٥٢٤)، والبيهقي ٢/ ٣٨١، والطبراني في الأوسط (٣٠٤٩)، وابن نافع ٢/ ٨٤، وابن الجارود (١٨٩).
حضرت ابن ابی اوفی فرماتے ہیں کہ ایک دیہاتی نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو کر کہنے لگا: اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)! مجھے کوئی ایسی چیز سکھا دیجیے جو میرے لیے قرآن کے قائم مقام ہوجائے، پس بیشک میں قرآن کے کچھ حصہ کو بھی اچھے طریقہ سے نہیں پڑھ سکتا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس سے ارشاد فرمایا: تم یہ کلمات پڑھو: اللہ تمام عیوب سے پاک ہے، اور سب تعریفیں اللہ کے لیے ہیں، اور اللہ کے سو ا کوئی معبود نہیں، اور اللہ سب سے بڑا ہے، اور گناہوں سے بچنے کی طاقت اور نیکی کے کرنے کی قوت صرف اللہ کی مدد سے ہے۔ تو اس دیہاتی نے اپنے ہاتھوں میں ان پانچ کلمات کو شمار کیا۔ پھر وہ تھوڑی دیر میں واپس لوٹ گیا۔ پھر واپس آکر کہنے لگا: اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)! یہ کلمات تو میرے رب کے لیے ہیں! پس میرے لیے کیا ہو ١؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم یوں کہو! اے اللہ! میری مغفرت فرما، اور مجھ پر رحم فرما اور مجھے رزق عطا فرما اور مجھے عافیت بخش دے، اور مجھے ہدایت عطا فرما، تو دیہاتی نے ان پانچ چیزوں کو بھی اپنے ہاتھ پر شمار کرلیا۔ پھر وہ چلا گیا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: دیہاتی نے جو کہا ہے اگر وہ اس کو پورا کرے تو اس نے اپنے دونوں ہاتھوں کو خیر سے بھر لیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31782]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31782، ترقيم محمد عوامة 30416)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں