مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
144. في الدعاء لمشرك
کسی مشرک کے لیے دعا کرنے کا بیان
ترقیم عوامۃ: 30451 ترقیم الشثری: -- 31820
٣١٨٢٠ - حدثنا جرير عن منصور عن إبراهيم قال: جاء رجل يهودي إلى النبي ﷺ فقال: ادع لي فقال: (اكثر الله مالك وولدك، واصح جسمك، واطال عمرك) (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) مرسل؛ إبراهيم ليس صحابيًا.
حضر ت ابراہیم فرماتے ہیں کہ ایک یہودی شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو کر کہنے لگا: آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اللہ سے میرے حق میں دعا فرمائیں، تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا؛ اللہ تیرے مال اور اولاد میں کثرت عطا فرمائے، اور تیرے جسم کو تندرست کر دے اور تیری عمر کو لمبا کر دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31820]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31820، ترقيم محمد عوامة 30451)
ترقیم عوامۃ: 30452 ترقیم الشثری: -- 31821
٣١٨٢١ - حدثنا جرير عن منصور عن إبراهيم قال: لا باس ان يقول لليهودي (والنصراني) (١) : هداك الله.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، هـ]: (النصارى).
حضرت منصور فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم نے ارشاد فرمایا: کوئی حرج کی بات نہیں ہے کہ یہودی اور عیسائی کو یوں کہا جائے! اللہ تجھے ہدایت دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31821]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31821، ترقيم محمد عوامة 30452)
ترقیم عوامۃ: 30453 ترقیم الشثری: -- 31822
٣١٨٢٢ - حدثنا عبد الله بن مبارك عن معمر عن قتادة ان يهوديا حلب للنبي ﷺ (ناقة) (١) فقال:"اللهم جمله"، فاسود شعره (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (فاقة).
(٢) مرسل؛ قتادة تابعي، أخرجه أبو داود في المراسيل (٤٩٢)، وعبد الرزاق (١٩٤٦٢)، والبيهقي في دلائل النبوة ٦/ ٢١٠، وورد من طريق قتادة عن أنس مرفوعًا، أخرجه ابن السني (٢٨٥).
حضرت قتادہ فرماتے ہیں کہ ایک یہودی نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لیے اونٹنی کا دودھ دھویا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اے اللہ! تو اس کو خوب صورت بنا دے، چناچہ اس کے بال کالے ہوگئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31822]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31822، ترقيم محمد عوامة 30453)